16/05/2026
پریس ریلیز
فرنٹیئر میڈیکل کالج اور ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج دونوں ایک ہی شہر میں، ایک دوسرے کے پڑوس میں واقع ہیں۔ اس کے باوجود فرنٹیئر میڈیکل کالج میں ہاؤس آفیسرز کو 75,600 روپے جبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں صرف 65,000 روپے تنخواہ دی جا رہی ہے۔
۔PMDC کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے ہاؤس آفیسرز کو بھی دیگر سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کی طرح مکمل اور مقررہ تنخواہ دی جانی چاہیے۔ ہاؤس آفیسرز کے یہ مطالبات مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) فرنٹیئر میڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے ہاؤس آفیسرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ ہاؤس آفیسرز کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے مکمل تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع اور شدید کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA)
فرنٹیئر میڈیکل کالج