Dr. Laiba Naseer Khan

Dr. Laiba Naseer Khan Clinical dietitian/ MPhil Scholar helping you manage diabetes, hormonal imbalance, and weight.

‘کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بیماری کا پہلا سبب:کیا آپ جانتے ہیں؟بلند کولیسٹرول ایک خاموش بیماری ہے جو وقت کے ساتھ دل اور ...
17/08/2025

‘کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بیماری کا پہلا سبب:

کیا آپ جانتے ہیں؟
بلند کولیسٹرول ایک خاموش بیماری ہے جو وقت کے ساتھ دل اور رگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اکثر لوگ اس کے علامات محسوس نہیں کرتے، لیکن یہ دل کے دورے اور فالج جیسے بڑے مسائل کی جڑ بن سکتی ہے۔

بطور ڈائیٹیشن میرا پیغام:
کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لئے صرف دوائیاں کافی نہیں، بلکہ روزمرہ کی غذائی عادات سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

غذائی ہدایات:

اپنی پلیٹ میں آدھی جگہ سبزیوں اور سلاد کو دیں
گھی اور تیل میں بنی اشیاء کم کریں، اور اولیو آئل یا سرسوں کا تیل استعمال کریں
زیادہ گوشت کے بجائے مچھلی اور دالیں زیادہ شامل کریں
فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں
دن میں کم از کم 8–10 گلاس پانی ضرور پئیں

صحت مند عادات:

روزانہ 30 منٹ واک یا ہلکی ورزش کریں
وزن نارمل رکھیں
ذہنی دباؤ کم کریں اور نیند پوری کریں

یاد رکھیں: کولیسٹرول کم کرنا دوائیوں سے نہیں بلکہ پلیٹ بدلنے سے شروع ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی دل کے امراض ،شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا شکار ہیں اور دوائیوں کے باوجود ٹھیک نہیں ہو پا رہے تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں اور ڈائٹ کے ذریعے اپنی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں!

Address

Rawalakot AJK
Ajk

Telephone

+923118814508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Laiba Naseer Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Laiba Naseer Khan:

Share