PMA District Shangla

PMA District Shangla govt sevent

پریس ریلیزپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، ضلع شانگلہعنوان:ضلع شانگلہ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ویکنسیوں پر صرف مقامی امیدواروں کا ح...
27/02/2026

پریس ریلیز
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، ضلع شانگلہ
عنوان:
ضلع شانگلہ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ویکنسیوں پر صرف مقامی امیدواروں کا حق تسلیم کیا جائے
متن:
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کی جانب سے عوام الناس اور متعلقہ حکام کو باخبر کیا جاتا ہے کہ ضلع شانگلہ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجودہ ویکنسیوں کے حوالے سے کسی قسم کی غلط فہمی نہ رکھی جائے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ یہ تمام آسامیاں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے اہل، کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ امیدواروں کے لیے ہیں۔ ضلع شانگلہ میں ہر سطح پر قابل اور مستحق افراد موجود ہیں، لہٰذا باہر کے اضلاع یا علاقوں سے کسی بھی قسم کی بھرتی کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔
اگر کسی بھی سطح پر 2016 جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ بھرپور، قانونی اور تنظیمی سطح پر مزاحمت کرے گی
اور شانگلہ کے حق پر کسی دوسرے ضلع یا علاقے کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
یہ شانگلہ کے عوام کا جائز، قانونی اور آئینی حق ہے کہ روزگار کے مواقع سب سے پہلے مقامی اہل افراد کو فراہم کیے جائیں۔
شانگلہ کا حق → شانگلہ کے لوگوں کا حق
جاری کردہ:
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن
ضلع شانگلہ

Print Media Coverage Paramedical Assosiation District Shangla
09/01/2026

Print Media Coverage Paramedical Assosiation District Shangla

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا اجلاس ۔۔انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ ۔جائز مطالبات کو حل کرنا ۔ورنہ  صوبائی قا...
11/11/2025

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا اجلاس ۔۔انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ ۔جائز مطالبات کو حل کرنا ۔ورنہ صوبائی قائدین اور ڈیوجنل قائدین کے فیصلے کے مطابق احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے ۔زمہ داری محکمہ صحت کے افسران بالا اور حکومت پر ھوگی

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ضلع شانگلہ کا اجلاس 10نومبر کو ھوا۔متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔صوببائ قائدین کے فیصلے کے مطابق 11.12.13ن...
10/11/2025

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ضلع شانگلہ کا اجلاس 10نومبر کو ھوا۔متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔صوببائ قائدین کے فیصلے کے مطابق 11.12.13نومبر کی احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے ۔۔۔اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ۔کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے جائز مطالبات کو حل کریں'

پیرامیڈیکل ایسوسییشن ضلع شانگلہ کے کابینہ کا اجلاس آج ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ایسوسییشن کے صدر...
22/09/2025

پیرامیڈیکل ایسوسییشن ضلع شانگلہ کے کابینہ کا اجلاس آج ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ایسوسییشن کے صدر گل بہادر نے کی ۔
جنرل سیکرٹری عرفان آزاد نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا ۔ایسوسیشن کے دیگر تمام عہدیداران نے میٹنگ میں شرکت کیں ۔
پیرامیڈکس کے مسائل اور اُن کو حل کرنے پہ بحث ہوئ ۔
کابینہ کے حلف برداری اور اُن کو عملی شکل دینے پہ اتفاق ہوگئ اور آئندہ چند دنوں میں حلف برداری کا پروگرام بھی منعقد ہوگا ۔

01/08/2025

پشاور میں اپنے جائز حقوق مانگنے کے لیے نکلنے والے نہتے ملازمین پر ظلم بربریت کی مزمت کرتے ہیں اور اپنے قائد ین کے آیندہ لائحہ عمل کے منتظر ہیں ۔
پیرامیڈیکل ایسوسییشن ضلع شانگلہ

Address

Alpurai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA District Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share