Al Asif Medical Centre Harighel

Al Asif Medical Centre Harighel الآصف دواخانہ میں مشورے اور علاج کے لیے رابطہ کریں۔

ایڈوانس پے منٹ په هرقسم کی ادویات آرڈر پر منگوانے اور هرقسم کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز OPDچیک اپ کی سهولت بھی موجود هے ڈاکٹر کی فیس صرف 450 روپے هے۔

07/05/2026

میت کے مال میں دوسروں کا مال کھانے کا شرعی حکم لنک حاصل کریں Facebook X Pinterest ای میل دیگر ایپس مئی 06, 2026 *میت کے مال میں دوسروں کا حق کھانے کا شرعی حکم* *1. حق کی ادائیگی اولین ف...

*میت کے مال میں دوسروں کا حق کھانے کا شرعی حکم**1. حق کی ادائیگی اولین فرض ہے*  شریعت کے مطابق میت نے جو مال و جائیداد چ...
06/05/2026

*میت کے مال میں دوسروں کا حق کھانے کا شرعی حکم*

*1. حق کی ادائیگی اولین فرض ہے*
شریعت کے مطابق میت نے جو مال و جائیداد چھوڑی ہو، اس میں سب سے پہلے اس کے قرض اور حقوق ادا کرنا فرض ہے۔ وراثت کی تقسیم اس کے بعد ہوگی۔
اگر ورثاء مال کی محبت میں حق روک لیں تو یہ اللہ کے حکم کی نافرمانی اور میت پر ظلم ہے۔

*2. حدیث کی روشنی میں انجام*
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے:
_"مومن کی جان اس کے قرض کے ساتھ معلق رہتی ہے جب تک وہ ادا نہ کر دیا جائے"_
یعنی میت کو اس وقت تک سکون نصیب نہیں ہوتا۔
اگر شہید کا قرض معاف نہیں ہوتا تو عام آدمی کی کیا حیثیت؟

*3. قیامت کے دن کا معاملہ*
- اگر حق ادا نہ ہوا تو میت کی نیکیاں قرض خواہوں کو دے دی جائیں گی۔
- نیکیاں ختم ہونے پر حقداروں کے گناہ میت پر ڈال دیے جائیں گے۔
- ایسا مال جو قرض ادا کیے بغیر تقسیم ہو، ورثاء کے لیے حرام اور جہنم کی آگ کھانے کے مترادف ہے۔

*4. دنیا میں نقصانات*
*خاندان کی بدنامی:* لوگ کہیں گے مرحوم کا قرض باقی ہے اور اولاد عیش کر رہی ہے۔
*قانونِ قدرت:* جو اولاد والدین کے ساتھ بے وفائی کرتی ہے، اس کے ساتھ بھی اس کی اپنی اولاد وہی سلوک کرتی ہے۔

*5. اگر کوئی انکار کرے تو شرعی طریقہ*
- اگر گواہ نہ ہوں تو مسجد میں قسم دلوائی جا سکتی ہے۔
- جھوٹی قسم کھانے والا اللہ کے غضب اور جہنم کا مستحق ہے۔
- قسم سے انکار کرنے والا مجرم سمجھا جائے گا۔
- نبی ﷺ نے مقروض کی نمازِ جنازہ پڑھنے سے انکار فرما کر امت کو اس کی سنگینی سمجھائی۔

*6. حقوق العباد کی اہمیت*
اللہ تعالیٰ حقوق العباد معاف نہیں کرتا جب تک بندہ خود معاف نہ کرے۔
حدیث میں ہے: _"مالدار کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے"_۔
اگر کسی کے پاس حقدار کا مال یا چیز ہو تو حق ملنے تک روک سکتا ہے۔

*7. علماء اور معززین کا کردار*
علماء اور معززینِ علاقہ پر لازم ہے کہ وہ ورثاء کو خوفِ خدا اور آخرت کی یاد دہانی کروائیں۔
انہیں سمجھائیں کہ میت سے سچی محبت یہی ہے کہ اس کی قبر کو عذاب سے بچایا جائے۔

*8. آخری پیغام*
حقوق العباد ادا نہ کرنا انتہائی خطرناک گناہ ہے۔
اگر کوئی مال کی لالچ میں حق دینے سے انکار کرے تو قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے۔
یاد رکھو: دنیا کا مال آخرت میں کام نہیں آئے گا، قبر کا جواب دنیا کے مال سے زیادہ اہم ہے۔

*"یہ پیغام آپ تک پہنچ گیا، اب آپ گواہ ہیں کمنٹ میں 'سمجھ گیا'لکھ کر گواہی دے دیں، اور اپنے لیے دعا کریں: 'یا اللہ مجھے قرض اور حقوق ادا کرنے والا بنا دے۔ آمین'"*

میت کے مال میں دوسروں کا مال کھانے کا شرعی حکم لنک حاصل کریں Facebook X Pinterest ای میل دیگر ایپس مئی 06, 2026 *میت کے مال میں دوسروں کا حق کھانے کا شرعی حکم* *1. حق کی ادائیگی اولین ف...

@ٹاپ فینز
03/05/2026

@ٹاپ فینز

`60 سال کی عمر میں احساس ہوا کہ آخرت کی تیاری صفر ہے۔ اب 3 کام شروع کیے ہیں۔`

07/04/2026
وزن کم کرنے میں ڈائٹ پلین  75% پرسنٹ تک کام کرتا ہے باقی آپ کی Exersice 25% پرسنٹ رول ادا کرتی ہے جن بہن بھائیوں کے پاس ...
29/03/2026

وزن کم کرنے میں ڈائٹ پلین 75% پرسنٹ تک کام کرتا ہے
باقی آپ کی Exersice 25% پرسنٹ رول ادا کرتی ہے جن بہن بھائیوں کے پاس ایکسرسائز کا ٹائم نہیں ہے وہ ڈائٹ کے اوپر اپنا وزن آسانی کے ساتھ کم کر سکتے ہیں.ڈائٹ پلین نیچرل فوڈ کے اوپر ہے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں.

دیار غیر میں جو اپنوں کو سہولیات پہچانے کیلئے اپنوں سے دور ہیں۔ھمارے اپنوں کو وطن کے تمام باسیوں کی طرف سے عید مبارک ۔
20/03/2026

دیار غیر میں جو اپنوں کو سہولیات پہچانے کیلئے اپنوں سے دور ہیں۔ھمارے اپنوں کو وطن کے تمام باسیوں کی طرف سے عید مبارک ۔

کاروبار کا سب سے بڑا سرمایہ پیسہ ہی نہیں ہے بلکہ سب سے قیمتی سرمایہ اعتماد ہوتا ہے۔آپ کا گاہک آپ پر یقین کرتا ہےتب ہی وہ...
19/03/2026

کاروبار کا سب سے بڑا سرمایہ پیسہ ہی نہیں ہے بلکہ سب سے قیمتی سرمایہ اعتماد ہوتا ہے۔
آپ کا گاہک آپ پر یقین کرتا ہےتب ہی وہ خریدتا ہےاور یہ اعتماد کیسے بنتا ہے؟
✔ وعدہ پورا کرنے سے
✔ صحیح مال دینے سے
✔ وقت پر ڈلیوری سے
✔ سچ بولنے سے
ایک بار اعتماد بن جائےتو گاہک بار بار آتا ہےاور ایک بار اعتماد ٹوٹ جائےتو واپس لانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔
پیسہ دوبارہ کمایا جا سکتا ہےاعتماد دوبارہ بنانا مشکل ہوتا ہے۔
مضبوط تاجر صرف سیل نہیں کرتااعتماد بناتا ہے۔
کیاہم کاروباری لوگ ہر گاہک کے ساتھ وہی ایمانداری رکھتےہیں
جوہم اپنے لیے چاہتے ہیں؟اگر کہیں کمی ہے
توابھی سے ٹھیک کرنا چاہیے۔
سوال یہ ہے کہ ہم فارغ اوقات میں اپنا اپنامحاسبہ کریں کہ کیا ہم صرف پیسہ ہی کما رہے ہیں یا اعتماد بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟
اور سوچیں کہ کاروبار میں ہماری سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟کیا ہم خدمت خلق اوراللہ کوراضی کرنے کے جذبے سے اسلام کے مطابق کاروبار کرتے ہیں؟
کیا ہمارا ایمان و یقین ہے کہ جو مقدر میں ہے ضرور ملے گا؟یہ ہم پہ منحصر ہے کہ ہم حلال کمانے کی کوشش کریں۔

جن کے دل میں بہت سے بٹن ہوتے ہیں یعنی منافقوں کے مخالفین بہت ہی کم ہوتے ہیں جبکہ صراط مستقیم پر چلنے کی کوشش کرنے والوں،...
19/03/2026

جن کے دل میں بہت سے بٹن ہوتے ہیں یعنی منافقوں کے مخالفین بہت ہی کم ہوتے ہیں جبکہ صراط مستقیم پر چلنے کی کوشش کرنے والوں،حق سچ کہنے والوں اور لکھنے والوں کے بہت ذیادہ مخالفین ہوتے ہیں کیا خیال ہے؟

*اگر کسی خطے میں ایٹمی حملےکے خطرات نظر آنے لگیں توحفاظتی تدابیر اور قبل از وقت اقدامات؟* یاد رہے کہ اگر اچانک آسمان میں...
17/03/2026

*اگر کسی خطے میں ایٹمی حملےکے خطرات نظر آنے لگیں توحفاظتی تدابیر اور قبل از وقت اقدامات؟*
یاد رہے کہ اگر اچانک آسمان میں غیر معمولی تیز روشنی چمکےاور چند لمحوں بعد زمین لرزنے لگےتو سب سے پہلےگھبرانا نہیں بلکہ فوری اور درست عمل جان بچاسکتا ہے۔
یہ کئی مراحل پر مشتمل خطرہ ہوتا ہےاور ہر مرحلے میں تیاری اور سمجھ داری ضروری ہے۔
*پہلا مرحلہ شدید چمک*
چمک آنکھوں کو عارضی یا مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے
جلد جھلس سکتی ہے
*فوری عمل یہ ہے کہ زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں،آنکھیں بند کریں،سر اور گردن کو ڈھانپ لیں*
*دوسرے مرحلہ میں
چند سیکنڈ بعد دباؤ کی شدید لہر آتی ہے،
جوشیشے توڑ دیتی ہے، کمزور ڈھانچے گرا سکتی ہے،فوری طور پر مضبوط عمارت میں داخل ہوں،کنکریٹ یا زیرِ زمین جگہ سب سے بہتر ہے،جتنا اندرونی حصہ، اتنا زیادہ تحفظ*
*تیسرا اور سب سے اہم مرحلہ تابکاری والا غبار ہوتا ہے*
دھماکے کے بعد گھنٹوں تک تابکار ذرات فضا میں رہ سکتے ہیں،یہ ذرات زمین پر بیٹھتے ہیں اور یہی سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔پہلے 24 گھنٹے سب سے اہم ہوتے ہیں،اسی دوران تابکاری کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہےعمارت میں داخل ہو کر،تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کریں،وینٹیلیشن سسٹم بند کریں،اگر ممکن ہو تو عمارت کے بیچ والے کمرے یا تہہ خانے میں جائیں،اگر باہر تھےتوکپڑے بدلیں،
انہیں بند تھیلے میں رکھیں،صابن اور پانی سے اچھی طرح غسل کریں،ناک اور کان اچھی طرح دھوئیں،صاف کپڑے پہنیں_
*ہر گھر میں ایک ہنگامی کٹ ہونی چاہیے*
*بیٹری والا ریڈیو اور
اضافی بیٹریاں بھی رکھیں*
*بوتل بند پانی کم از کم 3 دن کا ذخیرہ اور
ڈبہ بند خوراک ہو،
*فرسٹ ایڈ کٹ میں ضروری ادویات رکھیں*
*ٹارچ،ماسک یا کپڑا جو ناک اور منہ ڈھانپ سکے،خاندان کے ساتھ پہلے سے منصوبہ بنائیں،اگر سب الگ الگ جگہ ہوں تو کہاں ملیں گے؟بچوں کو بنیادی ہدایات سکھائیں،
گھبراہٹ کم کرنے کے لیے پہلے سے بات کریں، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں،بچوں کو پرسکون رکھیں،انہیں مختصر اور سادہ ہدایات دیں،بزرگوں اور بیمار افراد کو عمارت کے محفوظ حصے تک منتقل کریں*
*نوٙٹ*
*دھماکے کے فوراً بعد باہر نہ نکلیں*
*کھلی جگہ پر پناہ نہ لیں*
*سوشل میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں*
*گاڑی لے کر شہر سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں جب تک سرکاری ہدایت نہ ہو*
*معلومات کا واحد ذریعہ صرف سرکاری اعلان سنیں*
*مستند ذرائع استعمال کریں*
*سوشل میڈیا کی افواہیں حالات کو مزید خراب کرتی ہیں*
*نجات کے تین اصول*
*اندر جائیں،اندر رہیں اورہدایات سنتے رہیں*
امید ہے کہ آذاد کشمیر کے ہر حلقے میں بھی حکمرانوں اور سیاسی رہنماوں نے الیکشن چندہ مہم اور اپنے اپنے پلازے اور بینک بیلنس بڑھانے کے ساتھ ساتھ جنگی حالات سے محفوظ رہنے کے لیے زمین دوز جگہیں بنائی ہونگی اور عوام میں بھرپور آگاہی فراہم کی ہوگی؟؟

Address

Mehmood Plaza
Bagh
12480

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Asif Medical Centre Harighel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share