26/09/2026
"ڈاکٹر صاحب، پہلے ہمارے مریض کو دیکھ لیں…"
اور اسی دوران کسی کونے سے آواز آتی ہے:
"ڈاکٹر! مریض کی حالت اچانک خراب ہو رہی ہے!"
اس ایک لمحے میں ڈاکٹر کے پاس سوچنے کے لیے لمبا وقت نہیں ہوتا۔
بس چند سیکنڈ…
کسے پہلے دیکھنا ہے؟
کسے فوراً آکسیجن چاہیے؟
کسے ٹیسٹ؟
اور کس مریض کو فوری طور پر بڑے سینٹر منتقل کرنا ہے؟
ایمرجنسی میں ہر فیصلہ صرف ایک مریض کے لیے نہیں ہوتا،
بلکہ کبھی کبھی کسی پورے خاندان کی امید اس فیصلے سے جڑی ہوتی ہے۔
اسی لیے ایمرجنسی کو صرف "ہسپتال کا ایک شعبہ" نہ سمجھیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں
منٹ نہیں، سیکنڈز اہم ہوتے ہیں۔ ❤️