02/06/2026
🛁 نوزائیدہ بچے کو پہلی بار کب نہلانا چاہیے؟
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق صحت مند نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے کم از کم 24 گھنٹے بعد پہلی بار نہلانا چاہیے۔ اگر 24 گھنٹے انتظار ممکن نہ ہو تو کم از کم 6 گھنٹے بعد نہلایا جا سکتا ہے۔
پہلی نہلائی میں تاخیر کیوں ضروری ہے؟
✅ بچے کو ٹھنڈ لگنے (Hypothermia) سے بچاتی ہے۔
✅ خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
✅ جلد پر موجود قدرتی حفاظتی تہہ (Vernix) کو محفوظ رکھتی ہے۔
✅ بریسٹ فیڈنگ کے بہتر آغاز میں مدد دیتی ہے۔
✅ ماں اور بچے کے تعلق کو مضبوط بناتی ہے۔
👶 قبل از وقت (Preterm) یا کم وزن والے بچوں کو اس وقت تک نہ نہلائیں جب تک ان کا درجہ حرارت، سانس اور مجموعی حالت مکمل طور پر مستحکم نہ ہو جائے۔
📩 مزید معلومات کے لیے ڈی ایم کریں۔
📞0303-9604161