27/05/2026
ڈاکٹر عائشہ بی بی کی جانب سے ڈاکٹر نور محمد، میڈیکل ڈائریکٹر KGN ہسپتال بنوں، کو جواب:
اس حوالے سے چند اہم سوالات سامنے آتے ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے، اور ہم اس معاملے کی ایک آزادانہ و غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔ مثال کے طور پر:
1۔ اگر آپ کے مطابق یہ سب کچھ میڈیکل ڈائریکٹر کی تعیناتی کے پہلے دن سے شروع ہوا، تو آخر میڈیکل ڈائریکٹر آپ میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہا تھا؟
2۔ ثبوت کہاں ہیں؟ مثلاً: ڈاکٹر عائشہ کے خلاف جاری کردہ وضاحتی خط (Explanation Letter)
غیر حاضری کے حوالے سے متعلقہ وارڈ کے انچارج یا ہیڈ کو بھیجا گیا انکوائری لیٹر ۔ان لیٹرز کو منظر عام پہ آنے چاھئے۔
3۔ کیا اس معاملے میں کوئی اور لوگ بھی شامل ہیں یا یہ تمام معاملات صرف آپ دونوں کے درمیان ہی ہو رہے تھے؟
4۔ کلریکل اسٹاف، متعلقہ HOD، اور دیگر ساتھی ڈاکٹروں کے بیانات کیا ہیں؟
صرف پریس کانفرنسیں کرنے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس معاملے کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، اور جو بھی قصوروار ثابت ہو اُسے فوری طور پر برطرف کیا جائے، جبکہ بے گناہ فریق کو فوراً بحال کیا جائے۔