18/07/2026
ہسپتالوں میں ہر دوسرا شخص درد میں ہوتا ہے، پریشان، بے بس ہوتا ہے۔ اسے دوا کے ساتھ ایک ہمدرد لفظ، ایک مددگار ہاتھ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
کسی مریض کا پرچی بھر دینا، کسی بوڑھے کا ہاتھ پکڑ کر وارڈ تک چھوڑ دینا، کسی کے صرف آنسو پونچھ کر بھی ہم کسی کا سہارا بن سکتے ہیں اور بلکہ یہ مٹی کا قرض بھی ہے کہ اپنی ڈیوٹی کے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی وقت دیکر مٹی کا قرض اتارنے کا حق بھی ادا کرے، ۔۔۔
اپنا فرض ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے مگر مٹی کی پیاس اپنے پسینے سے بجھانا اور انسانیت کے زخم پر اپنا وقت مرہم کی طرح رکھ دینا مٹی کا قرض ہے.