05/07/2026
الخدمت ڈائیگنا سٹک سنٹر ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام رمضان پلازہ، نزد کالج روڈ، بھکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور مفت الٹراساؤنڈ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
کیمپ کا دورہ چوہدری شاہد اقبال (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، اکرم خان نیازی (نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، رانا وقار حیدر (جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، قیصر اقبال اور شاہد اقبال شاہ نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی، منظم انتظامات اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے تمام رضاکاروں اور منتظمین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن — خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان۔
AL-Khdimat Diagnostic Center Bhakkar