01/05/2026
ڈیرن سیمی کا بیان ایک بار پھر دل جیت گیا ❤️🇵🇰
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ نے کہا کہ “میرے دوسرے گھر سے مجھے دعوت دی جائے اور میں نہ آؤں، یہ ممکن ہی نہیں”۔ وہ اپنی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ کر پاکستان آ رہے ہیں تاکہ پی ایس ایل فائنل دیکھ سکیں 🇵🇰🔥
انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم پشاور زلمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور جاوید آفریدی نے انہیں بطور چیف گیسٹ مدعو کیا ہے۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دل سے چاہتے ہیں پشاور زلمی ٹرافی جیتے 🏆💛
یہ وہی ڈیرن سیمی ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں کمنٹری سے صرف اس لیے انکار کیا تاکہ پاکستانیوں کے جذبات مجروح نہ ہوں، اور ایک کال پر دوبارہ پاکستان آنے کے لیے تیار ہو گئے 🤝✨