Syed Fakhar Ali Shah Herbalist

Syed Fakhar Ali Shah Herbalist Herbalist

08/06/2026
اگر آپ کی عمر 35 سال سے زیادہ ہو چکی ہے تو اپنی صحت کو قسمت کے حوالے مت کیجیے۔اپنا بلڈ پریشر اور شوگر قابو میں رکھیں، نم...
05/06/2026

اگر آپ کی عمر 35 سال سے زیادہ ہو چکی ہے تو اپنی صحت کو قسمت کے حوالے مت کیجیے۔
اپنا بلڈ پریشر اور شوگر قابو میں رکھیں، نمک اور میٹھے کا استعمال کم کریں، سبزیوں، پھلوں اور خشک میوہ جات کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔
روزانہ کچھ وقت چہل قدمی یا ورزش کے لیے نکالیں، مناسب نیند لیں، پانی خوب پئیں اور اپنے وزن کو متوازن رکھنے کی کوشش کریں۔
اپنے دل سے پرانی تلخیاں نکال دیں، خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھیں، مثبت سوچ اپنائیں اور ہر حال میں شکر گزار رہیں۔
یاد رکھیں! بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، وقتاً فوقتاً اپنے ضروری طبی معائنے کرواتے رہیں۔
اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھیں، تلاوتِ قرآن، استغفار، درودِ پاک اور دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ یہی وہ دولت ہے جو دل کو سکون، زندگی کو برکت اور آخرت کو کامیابی عطا کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت، عافیت اور خیر و برکت والی زندگی عطا فرمائے۔

ہم نے جگر کی سوجن کی بات کی تھی، لیکن جب یہ سوجن "پتھر" بن جائے تو اسے سیروسس کہتے ہیںاس ہفتے میں ہم آپ کو جگر کی صحت کے...
04/06/2026

ہم نے جگر کی سوجن کی بات کی تھی، لیکن جب یہ سوجن "پتھر" بن جائے تو اسے سیروسس کہتے ہیں

اس ہفتے میں ہم آپ کو جگر کی صحت کے بارے میں بتائیں گے۔

جب جگر کی سوزش (Inflammation) طویل عرصے تک رہے، تو جگر کے نرم خلیات کی جگہ سخت "اسکار ٹشو" (Scar Tissue) لے لیتے ہیں۔

اسے Liver Cirrhosis کہتے ہیں۔

اس سٹیج پر جگر سکڑنا شروع ہو جاتا ہے اور اس کی خون صاف کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ سیروسس کا مطلب موت ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر اسے صحیح وقت پر پکڑ لیا جائے، تو جگر کو مزید تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔

ہم ان وجوہات کا ذکر کریں گے جو پاکستان میں سیروسس کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

کیا آپ نے کبھی 'سیروسس' کا نام سنا ہے؟ اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگ آگاہ ہو سکیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ چالیس کے بعد عورتیں موٹی کیوں ہونے لگتی ہیں؟اور کیوں “کم کھاؤ، زیادہ چلو” والا فارمولا اکثر فیل ہو ج...
23/05/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ چالیس کے بعد عورتیں موٹی کیوں ہونے لگتی ہیں؟
اور کیوں “کم کھاؤ، زیادہ چلو” والا فارمولا اکثر فیل ہو جاتا ہے؟

پچھلے کئی سالوں سے ایک بات مسلسل سننے میں آرہی ہے۔

پہلے جیسا نہیں کھاتی۔
بلکہ اس سے کم کھاتی ہوں۔
پہلے سے زیادہ چلتی ہوں۔
میٹھا بند۔
چاول کم۔
رات کی روٹی ختم۔

پھر بھی وزن ایسے بڑھ رہا ہے جیسے پاکستان کا قرضہ۔

اور جواب کیا ملتا ہے؟

“آپ ڈسپلن نہیں کر رہیں۔”
“کیلوریز کم کریں۔”
“دس ہزار قدم چلیں۔”
“رات کو بس سلاد کھائیں۔”

مسئلہ یہ ہے کہ چالیس کے بعد عورت کا جسم پچیس سال والے رولز پر نہیں چلتا۔

پیری مینوپاز آتے ہی جسم کے اندر ہارمونل شفل شروع ہو جاتی ہے۔
اور اس کا سب سے بڑا اثر میٹابولزم پر پڑتا ہے۔

ایسٹروجن صرف پیریڈز والا ہارمون نہیں۔
یہ انسولین سینسٹوٹی، فیٹ سٹوریج، بھوک، نیند اور energy تک کو متاثر کرتا ہے۔

اسی لئے وہی پلیٹ
وہی روٹی
وہی چاول
وہی دال

اب مختلف رزلٹ دینا شروع کر دیتے ہیں۔

پھر آتی ہے سب سے خطرناک چیز۔
ویسرل فیٹ۔

یعنی وہ چربی جو صرف سکن کے نیچے نہیں بلکہ پیٹ کے اندر آرگنز کے اردگرد جمع ہوتی ہے۔

اسی لئے کئی عورتیں کہتی ہیں:

“وزن زیادہ نہیں بڑھا لیکن پیٹ نکل آیا ہے۔”

اور یہی چیز آگے جا کر فیٹی لیور، انسولین ریزسٹنس اور دل کی بیماریوں کا رسک بڑھاتی ہے۔

اوپر سے ایک اور خاموش مسئلہ۔
سارکوپینیا۔

تیس کے بعد ہر انسان آہستہ آہستہ مسلز کھونا شروع کرتا ہے۔
اور یہی مسلز جسم کی اصل فیٹ برننگ مشین ہیں۔

اب اگر صرف بھوکا رہ کر وزن کم کرو گے تو کئی بار فیٹ سے زیادہ مسلز کم ہوں گے۔
اور پھر جسم مزید سلو ہو جائے گا۔

اس کے بعد سٹریس۔
نیند کی کمی۔
بچے۔
گھر۔
جاب۔
بوڑھے والدین۔

کورٹسول پہلے ہی جسم کو survival mode میں ڈال چکا ہوتا ہے۔

اور سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟

بچپن سے عورتوں کو ایک ہی سبق دیا گیا:

پتلی عورت = ڈسپلن
موٹی عورت = سستی

حالانکہ کئی بار مسئلہ laziness نہیں biology ہوتی ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا۔
ہو سکتا ہے۔
لیکن طریقہ بدلنا پڑے گا۔

سب سے پہلے یہ ٹیسٹ کرواؤ:

HbA1c
Thyroid
Vitamin D
B12

پھر ویٹ ٹریننگ شروع کرو۔
صرف واک کافی نہیں ہوتی۔
چالیس کے بعد muscle بچانا beauty نہیں survival ہے۔

پروٹین بہتر کرو۔
ہر میل میں۔

اور اگر symptoms زیادہ ہیں تو اپنی گائناکولوجسٹ سے HRT کے بارے میں بات کرو۔

آخری بات یاد رکھو۔

چالیس کے بعد بڑھتا ہوا ہر وزن ہڈحرامی نہیں ہوتا۔
کئی بار جسم صرف یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اب اس کے رولز بدل چکے ہیں۔

پانچ ہزار سال پرانی دواانسان نے ہزاروں سال میں بے شمار دوائیں ایجاد کیں، مگر ایک دوا ایسی بھی تھی جو ہمیشہ انسان کے اندر...
19/05/2026

پانچ ہزار سال پرانی دوا

انسان نے ہزاروں سال میں بے شمار دوائیں ایجاد کیں، مگر ایک دوا ایسی بھی تھی جو ہمیشہ انسان کے اندر ہی موجود رہی: شکرگزاری۔
قدیم مصر کے کتبوں میں ذکر ملتا ہے کہ فرعون کے درباری ہر دن شکر ادا کرتے تھے۔ یونان میں ارسطو نے شکرگزاری کو انسانی کردار کی سب سے بڑی خوبی کہا۔ اور ہم مسلمان تو دن میں کئی بار “الحمدللہ” کہہ کر اپنے دل کو سکون دیتے ہیں۔
آج جدید سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ شکرگزاری صرف ایک جذبہ نہیں، بلکہ دماغ کو بدل دینے والی طاقت ہے۔
جب انسان دل سے کسی نعمت کو محسوس کرتا ہے تو دماغ میں ڈوپامین اور سیروٹونن جیسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں، جو خوشی، سکون اور امید پیدا کرتے ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ دماغ انہی احساسات کے مطابق نئے راستے بنانا شروع کر دیتا ہے۔ اسے نیوروپلاسٹیسیٹی کہا جاتا ہے۔ یعنی جس سوچ کو بار بار دہرایا جائے، دماغ اسی میں ڈھلنے لگتا ہے۔
تحقیق بتاتی ہے کہ اگر انسان روزانہ صرف چند اچھی باتیں یاد کرے یا لکھے، تو چند ہفتوں میں ذہنی دباؤ کم اور نیند بہتر ہو سکتی ہے۔
آج سونے سے پہلے صرف تین باتیں یاد کیجیے جو آج اچھی ہوئیں۔
چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہوں۔
کسی کی مسکراہٹ، بچوں کی آواز، اچھی چائے، یا شام کی ٹھنڈی ہوا۔
زندگی ہمیشہ بڑی خوشیوں سے نہیں بدلتی،
کبھی کبھی چھوٹی نعمتوں کو محسوس کرنا ہی انسان کو اندر سے ٹھیک کرنا شروع کر دیتا ہے۔

Writingمردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون لیول بڑھانے کے لیے مہنگی دوائیں نہیں، بلکہ چند بنیادی چیزیں سب سے زیادہ اہم ہیں:روزانہ ...
16/05/2026

Writing
مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون لیول بڑھانے کے لیے مہنگی دوائیں نہیں، بلکہ چند بنیادی چیزیں سب سے زیادہ اہم ہیں:
روزانہ 6 سے 8 گھنٹے پرسکون نیند
وٹامن D اور زنک کی مناسب مقدار
پٹھوں کی باقاعدہ ورزش اور واک
ساتھ ہی خوراک کا بہت بڑا کردار ہے۔
بیف (بڑا گوشت)، انڈے، مچھلی، دودھ، پمپکن سیڈز، بادام، اخروٹ، کاجو، کھجور اور دوسرے ڈرائی فروٹس جسم کو قدرتی طاقت دینے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔
خاص طور پر پمپکن سیڈز اور ڈرائی فروٹس میں زنک، ہیلتھی فیٹس اور منرلز پائے جاتے ہیں جو مردانہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں:
ہر “فوری طاقت” والی دوا حقیقت نہیں ہوتی
اصل طاقت اچھی نیند، ورزش، متوازن خوراک اور مستقل مزاجی سے آتی ہے۔
اپنے جسم کو وقتی جوش نہیں، مستقل صحت دیں۔

Address

Near Govt Primary School Burewala Road Adda Iqbal Nagar
Chichawatni
57350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Fakhar Ali Shah Herbalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share