15/03/2026
محتاط‼️ اگر الله نہ کریں آپ کبھی کسی ہسپتال میں داخل ہوں یا وہ ہونے کا کہہ رھے ہوں تو اس کی وجہ زیادہ تر وہ ٹسٹ کی رپورٹس ہوتی ہیں جو وہ کرواتے ھیں۔زیادہ تر ہسپتالوں کی کوشش ہوتی ھے کہ مریض کو داخل کیا جائے۔اس لیے وہ کافی سارے ٹسٹ کرواتے ہیں۔جب آپ کو لگے کہ آپ کا مریض اب بہتر ھے اور ہسپتال والے اب بلاوجہ آپ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تو اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کا جو ٹسٹ خراب آتا ھے انٹرنیٹ کھولیں اور اس کی وجوہات دیکھیں کہ کن کن صورتوں میں یہ خراب آسکتا ھے بعض اوقات کچھ ٹسٹ ادویات کی وجہ سے وقتی خراب آ رہے ہوتے ہیں اور دو تین دن تک ٹھیک ہو جاتی ہے رپورٹ۔جیسے ہمارے ساتھ جو رپورٹ خراب آئی اس کی وجہ بھوک تھی۔تین دن سے کچھ کھایا نہیں تھا۔اس کا اثر رپورٹ میں آیا۔اس کی وجہ سے ہسپتال والے ہمیں دو دن اور روکنے کے کوشش کر رہے تھے۔لیکن ہمیں پتہ تھا کہ اس کی کیا وجہ ہے۔دوسرا بچنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ ہسپتال کی تجویز کردہ لیبارٹری سے ٹیسٹ نہ کروائیں۔بلکہ خود چوائس کریں کہ کونسی لیبارٹری مستند اور معیاری ہے-وہاں سے کروائیں۔کیونکہ سارا معاملہ رپورٹ کا ہوتا ہے۔جب تک ایک میں بھی مسئلہ ہو آپ کو نہیں جانے دیا جاتا۔اس لیے محتاط رہیں۔اور رپورٹس کا کسی دوسری جگہ سے اوپینئن ضرور لیں۔ورنہ آپ کا اکاؤنٹ خالی ہو جائے گا لیکن آپ کے رپورٹس ٹھیک نہیں آئیں گی۔