04/06/2026
❤️ خدمتِ انسانیت کی خوبصورت مثال ❤️
آج ہمارے پیارے بھائی آصف ثاقیب نے ایک ضرورت مند مریض کو خون عطیہ کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
خون دینا صرف چند منٹ کا عمل ہے، مگر اس کا اجر بہت بڑا ہے۔ ایک بیگ خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
ہم آصف ثاقیب بھائی کے جذبۂ خدمت کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کی زندگی میں برکتیں عطا کرے۔ آمین 🤲
آئیں ہم سب بھی ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔