11/07/2026
"غزہ کے خیموں سے ایک چیخ"
غزہ کے خیموں میں گرمی سے زندہ انسان نہیں، لاشیں جھلس رہی ہیں۔
اوپر سے سورج کی آگ، نیچے سے گولہ باری کی تپش
خیمہ پلاسٹک کا ہے، مگر اندر جہنم ہے۔
بچے پسینے سے شرابور ہیں۔ دودھ پیتے شیرخواروں کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہیں۔
مائیں گیلا کپڑا سر پر رکھ کر پناہ ڈھونڈتی ہیں... مگر سایہ کہاں؟
کیا یہ انسان نہیں؟
کیا ان کا پسینہ ہمارے پسینے سے مختلف ہے؟
اللہ کی قسم! اگر تمہارے دل میں ذرا سی بھی غیرتِ ایمانی باقی ہے
تو اب خاموش نہ رہو۔