کبیر ہسپتال+Kabir hospital

کبیر ہسپتال+Kabir hospital Hospital

ہیپاٹائٹس بی اور سی hepatitis B and C ایسی خاموش بیماریاں ہیں جو کئی سال تک بغیر کسی واضح علامت کے جگر کو نقصان پہنچاتی ...
19/05/2026

ہیپاٹائٹس بی اور سی hepatitis B and C ایسی خاموش بیماریاں ہیں جو کئی سال تک بغیر کسی واضح علامت کے جگر کو نقصان پہنچاتی رہتی ہیں۔
اسی لیے بروقت اسکریننگ انتہائی ضروری ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین، بار بار خون لگوانے والے مریض، ڈائیلاسز کے مریض، ہیلتھ کیئر ورکرز، غیر محفوظ انجیکشن یا بلیڈ استعمال کرنے والے افراد، اور ایسے لوگ جن کے گھر یا شریکِ حیات میں ہیپاٹائٹس موجود ہو۔
اگر کسی مریض میں جگر کے ٹیسٹ خراب ہوں، یرقان ہو یا کمزوری اور بھوک کی کمی جیسی علامات ہوں تو ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ ضرور کروانی چاہیے۔ یاد رکھیں، بروقت تشخیص نہ صرف مریض کی جان بچا سکتی ہے بلکہ بیماری کو دوسروں تک منتقل ہونے سے بھی روک سکتی ہے۔ صاف سرنج، محفوظ خون اور وقت پر ٹیسٹ — ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے بنیادی اصول ہیں۔
یہ ایک اہم بات ہے کہ ہیپاٹائٹس کی وائرل اسکریننگ پازیٹو آنے کا مطلب ہمیشہ یہ نہیں ہوتا کہ مریض میں بیماری ایکٹیو بھی ہے۔ اسکریننگ ٹیسٹ جیسے ہیپاٹائٹس بی یا سی کے اینٹی باڈی/اینٹی جن ٹیسٹ ابتدائی جانچ کے لیے کیے جاتے ہیں۔ یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ مریض کبھی وائرس کے ایکسپوژر میں آیا ہے یا نہیں۔ بعض اوقات انفیکشن پہلے ہو کر ختم بھی ہو چکا ہوتا ہے، لیکن اینٹی باڈیز خون میں موجود رہتی ہیں، اس لیے اسکریننگ ٹیسٹ پازیٹو آ سکتا ہے۔

اسی وجہ سے اگلا اہم مرحلہ PCR ٹیسٹ ہوتا ہے، جو وائرس کے اصل جینیاتی مواد (viral RNA/DNA) کو ڈھونڈتا ہے۔ PCR یہ واضح کرتا ہے کہ وائرس اس وقت جسم میں موجود ہے یا نہیں، اور اگر موجود ہے تو اس کی مقدار یعنی viral load کتنا ہے۔ یہی ٹیسٹ فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے کہ بیماری ایکٹیو ہے، علاج کی ضرورت ہے یا صرف فالو اپ کافی ہے۔ اس لیے صرف اسکریننگ رپورٹ دیکھ کر گھبرانے کے بجائے مکمل evaluation اور PCR کی بنیاد پر حتمی رائے قائم کی جاتی ہے۔
اب نئی میڈیکل پریکٹس میں یہ بات زیادہ واضح ہو چکی ہے کہ اگر وائرل اسکریننگ ٹیسٹ پازیٹو آ جائے، خاص طور پر ہیپاٹائٹس بی یا سی میں، تو بار بار ELISA یا اینٹی باڈی کی ویلیوز دہرانے کے بجائے ڈائریکٹ PCR کروانا زیادہ مؤثر اور فیصلہ کن سمجھا جاتا ہے۔

پہلے عموماً اسکریننگ ٹیسٹ کے بعد ELISA کے ذریعے کنفرمیشن کی جاتی تھی، لیکن اب چونکہ PCR وائرس کے اصل جینیاتی مواد کو detect کرتا ہے، اس لیے یہ زیادہ specific اور definitive ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔ PCR واضح طور پر بتاتا ہے کہ وائرس جسم میں اس وقت موجود ہے یا نہیں، بیماری active ہے یا نہیں، اور وائرل لوڈ کتنا ہے۔

اسی لیے اگر اسکریننگ پازیٹو آ جائے تو غیر ضروری طور پر بار بار اینٹی باڈی یا ELISA ویلیوز چیک کرنے کے بجائے ڈائریکٹ PCR کروانے سے مریض کی جلد اور درست تشخیص ہو جاتی ہے، علاج کے فیصلے میں آسانی ہوتی ہے، اور مریض کی بے چینی بھی کم ہوتی ہے۔ البتہ حتمی فیصلہ ہمیشہ مریض کی علامات، LFTs، کلینیکل صورتحال اور معالج کے مشورے کے مطابق کیا جاتا ہے
ڈاکٹر احمد نوید (فیملی فزیشن)

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی فوڈ پوائزننگ food poisoning کے کیسز تیزی سے بڑھ جاتے ہیں—خاص طور پر جب ہم پانی اور خوراک کی ...
05/05/2026

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی فوڈ پوائزننگ food poisoning کے کیسز تیزی سے بڑھ جاتے ہیں—خاص طور پر جب ہم پانی اور خوراک کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔
اس موسم میں ڈائریا diarrhea اور الٹی (vomiting) بہت عام ہو جاتے ہیں، اور ان کی بڑی وجہ غیر محفوظ پانی، گندے برتن، اور ہاتھ نہ دھونا ہے۔ کئی بار مسئلہ صرف جراثیم نہیں بلکہ وہ “ٹاکسن” toxin ہوتے ہیں جو کھانے میں پہلے ہی بن چکے ہوتے ہیں، خاص طور پر وہ غذائیں جو زیادہ دیر تک پڑی رہیں یا گرم اور مرطوب ماحول میں رکھی گئی ہوں۔

دودھ اور گھی سے بنی پرانی اشیاء، چاٹ، کٹے ہوئے پھل، سلاد، مشروبات، اور خاص طور پر دوبارہ گرم کیے گئے چاول (reheated rice) ایسے آئٹمز ہیں جن میں بیکٹیریا اور ٹاکسن تیزی سے بنتے ہیں۔ اسی طرح شادی بیاہ یا بڑی تقاریب کا کھانا جو گھنٹوں پہلے تیار ہو کر ٹھنڈا پڑا رہے، وہ بھی فوڈ پوائزننگ کا بڑا سبب بن سکتا ہے۔

بچاؤ کے لیے چند سادہ اصول یاد رکھیں: ہمیشہ صاف پانی استعمال کریں، ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں، تازہ اور گرم کھانا کھائیں، اور باسی یا دیر سے رکھا ہوا کھانا حتیٰ الامکان avoid کریں۔ یاد رکھیں، تھوڑی سی احتیاط آپ کو اور آپ کے خاندان کو شدید بیماری سے بچا سکتی ہے۔
ڈاکٹر احمد نوید (فیملی فزیشن)

کل صبح بروز اتوار  15جون کو انشاءاللہ  کبیر ہسپتال کی طرف سے فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔۔۔لوکیشن۔ محم...
14/06/2025

کل صبح بروز اتوار 15جون کو انشاءاللہ کبیر ہسپتال کی طرف سے فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔۔۔لوکیشن۔ محمد پور روڈ بستی تفکی ۔
کیمپ میں
فری میڈیکل چیکپ ۔
فری ادویات
فری شوگر ٹیسٹ
دل کی ای سی جی بلکل فری
تمام لیبارٹری ٹیسٹ پہ 25 فیصد ڈسکاونٹ
کیمپ کی ٹائمنگ انشاءاللہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک
kindly post ko share krain '''so more people can avail this opportunity .

آگاہی پوسٹ۔پورے پاکستان میں فصل کی کٹائ کے دوران ہمارے کسان بھائیوں اور ایسے افراد جن کو سانس / پیھپڑوں کا مرض لاحق ہو ۔...
04/05/2025

آگاہی پوسٹ۔
پورے پاکستان میں فصل کی کٹائ کے دوران ہمارے کسان بھائیوں اور ایسے افراد جن کو سانس / پیھپڑوں کا مرض لاحق ہو ۔ سے گزارش ہے فصل کی کٹائ کے دوران ڈبل ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں,فصل کی کٹای کے دوران سانس اور دمہ کے مرض میں خاتر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔۔۔۔گندم اور بھوسے کی ترسیل کے دوران ٹرک یا لوڈر گاڑی کے اوپر بیٹھنے سے گریز کریں۔۔۔ ڈیلی کی بنیاد پر ایسے کئ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔۔۔جیسے کہ فصلوں میں اگ کا لگنا۔۔۔یا دوران ترسیل کسان اور مزدور بھائیوں کا ٹرک پہ بیٹھے بجلی کا کرنٹ کا لگنا ۔۔۔۔مندرجہ ذیل فوٹو میں بھی کسی ماں کا لعل ٹرک پہ بیٹھا بجلی کی تار لگنے سے ایک بازو جھلس گیا۔۔۔ایسا واقیہ رونما ہونے کی صورت اپنے قریبی ڈاکٹر سے ضرور معائنہ کروائیں۔اللہ پاک ھم سب کو اپنے حفظ و امان می رکھے۔۔۔امیین۔

کبیر ہسپتال داجل۔۔۔۔ 24/7 ایمرجنسی

بچوں میں ٹانسلز کی علامات:🔹 گلے میں شدید درد اور سوجن🔹 کھانے یا نگلنے میں دشواری🔹 بخار، سردی اور کپکپی🔹 آواز میں تبدیلی ...
15/04/2025

بچوں میں ٹانسلز کی علامات:
🔹 گلے میں شدید درد اور سوجن
🔹 کھانے یا نگلنے میں دشواری
🔹 بخار، سردی اور کپکپی
🔹 آواز میں تبدیلی یا بھاری پن
🔹 بار بار کھانسی اور حلق میں جلن
🔹 منہ سے بدبو آنا
🔹 کان اور گردن میں درد
بچوں کی صحت بہت اہم ہے! اگر آپ کے بچے کو بار بار گلے کی سوزش ہوتی ہے تو اس کا فوری اور مناسب علاج کروائیں تاکہ وہ صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکیں۔
book your appointment with our Best Family physician & child specialist
Dr Muhammad Ahmad Naveed sb

24 hour emergency service availabale.

For appointment and information..
0333.8562705
📞
کبیر ہسپتال ۔۔ میلاد چوک ۔۔ ہرنڈ روڈ۔۔ داجل

کبیر ہسپتال داجل کی جانب سے تمام مسلمانوں اور اہلیانِ داجل کو عید الفطر کی مبارک۔۔۔۔advance کبیر ہسپتال داجل۔۔۔: عیدالفط...
31/03/2025

کبیر ہسپتال داجل کی جانب سے تمام مسلمانوں اور اہلیانِ داجل کو عید الفطر کی مبارک۔۔۔۔advance
کبیر ہسپتال داجل۔۔۔: عیدالفطر کے موقع پر 24 گھنٹے کھلا رہے گا انشاءاللہ

کبیر ہسپتال عوام کی صحت و خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش ۔۔۔ عیدالفطر کے موقع پر بھی ہسپتال 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

فراہم کردہ طبی سہولیات:

✅ ماہر ڈاکٹر
✅ جدید لیبارٹری اور فارمیسی
✅ ای سی جی
✅ 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس

ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، چاہے کوئی بھی موقع ہو۔ عید کے دوران کسی بھی طبی ضرورت کے لیے بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں۔
📞 رابطہ نمبر:0333.8562705
📲

اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کبیر ہسپتال پر بھروسہ کریں!

Address

Melad Chowk Harand Road Dajal
Dajal
5100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کبیر ہسپتال+Kabir hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share