Dr.Khizar Abbas Pharmacist

Dr.Khizar Abbas Pharmacist we are committed to raising public awareness about the proper use, misuse, and side effects medicine

خارش: وہ مسئلہ جو نیند بھی خراب کرے اور گھر کا سکون بھیرات کے دو بج رہے ہیں۔ گھر میں سب سونے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کو...
04/06/2026

خارش: وہ مسئلہ جو نیند بھی خراب کرے اور گھر کا سکون بھی

رات کے دو بج رہے ہیں۔ گھر میں سب سونے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی سکون سے نہیں سو پا رہا۔ بچہ بازو کھجا رہا ہے، امی ٹانگیں، ابو کلائیاں — اور سب کا ایک ہی سوال: “یہ خارش آخر ختم کیوں نہیں ہو رہی؟”

اگر خارش رات کو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، گھر کے ایک سے زیادہ افراد کو ہو رہی ہے، اور ہاتھوں، کلائیوں، انگلیوں کے درمیان، بغلوں، ناف، کمر یا جسم کے folds میں دانے بن رہے ہیں، تو یہ عام خارش نہیں بلکہ Scabies ہو سکتی ہے۔

Scabies ایک بہت چھوٹے کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے جو جلد میں داخل ہو کر شدید خارش اور دانے پیدا کرتا ہے۔ یہ کیڑا عام آنکھ سے نظر نہیں آتا، لیکن بندے کا سکون چھین لیتا ہے۔ دن میں بندہ کسی طرح برداشت کر لیتا ہے، مگر رات کو بستر پر جاتے ہی خارش بڑھ جاتی ہے۔ نیند خراب، بچے چڑچڑے، بڑے پریشان، اور آہستہ آہستہ پورا گھر متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ بات یاد رکھیں Scabies گندگی کی وجہ سے نہیں ہوتی۔ یہ کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ یہ زیادہ تر قریبی جسمانی contact سے پھیلتی ہے، جیسے ایک گھر میں رہنا، ایک بستر استعمال کرنا، بچوں کا قریب کھیلنا، یا close contact۔ اسی لیے اکثر ایک بندے سے شروع ہو کر باقی گھر والوں تک پہنچ جاتی ہے۔

صرف نہانے، صابن بدلنے، Dettol لگانے یا گرم پانی سے رگڑنے سے Scabies ختم نہیں ہوتی۔ اس کے لیے خاص دوا چاہیے، عام طور پر Permethrin cream استعمال کی جاتی ہے، لیکن بہتر ہے doctor یا pharmacist سے صحیح طریقہ پوچھ لیا جائے۔

Scabies کے علاج کا سب سے اہم اصول یہ ہے کہ صرف مریض کا علاج کافی نہیں۔ گھر کے تمام close contacts کا ایک ہی دن علاج ہونا چاہیے، چاہے انہیں ابھی خارش نہ بھی ہو۔ ورنہ ایک بندہ ٹھیک ہو گا، دوسرا دوبارہ لگا دے گا، اور یہ چکر چلتا رہے گا۔

Cream صرف دانوں پر نہیں، بلکہ پورے جسم پر لگائی جاتی ہے۔ انگلیوں کے درمیان، ناخنوں کے نیچے، کلائیوں، بغلوں، پاؤں، کمر اور body folds کو miss نہیں کرنا چاہیے۔ اکثر treatment اس لیے fail ہوتا ہے کہ cream صحیح طریقے سے نہیں لگائی جاتی۔ عموماً دوا 7 دن بعد دوبارہ لگانی پڑتی ہے۔

جس دن علاج شروع کریں، اس دن استعمال شدہ کپڑے، تولیے اور بستر کی چادریں گرم پانی میں دھوئیں۔ جو چیزیں دھوئی نہ جا سکیں، انہیں plastic bag میں بند کر کے کم از کم 3 دن کے لیے الگ رکھ دیں۔

علاج کے بعد بھی خارش کچھ ہفتوں تک رہ سکتی ہے، اس کا مطلب ہمیشہ یہ نہیں کہ دوا ناکام ہو گئی۔ لیکن اگر نئے دانے بن رہے ہوں، گھر والے مسلسل خارش کر رہے ہوں، یا 4 سے 6 ہفتوں بعد بھی مسئلہ بہتر نہ ہو، تو doctor یا pharmacist سے دوبارہ مشورہ کریں۔

اگر جلد بہت زیادہ سرخ، گرم، سوجی ہوئی یا پیپ والی ہو جائے، بخار آ جائے، بچہ بہت چھوٹا ہو، patient pregnant ہو، یا immune system کمزور ہو، تو خود علاج کرنے کے بجائے doctor کو دکھائیں۔

Scabies شرم کی بیماری نہیں، لیکن چھپانے سے مسئلہ بڑھتا ہے۔ یہ خارش بندے کو سونے نہیں دیتی، پورے گھر کو پریشان کر دیتی ہے، اور زندگی اجیرن بنا دیتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کا علاج موجود ہے — بس علاج صحیح طریقے سے، سب گھر والوں کا ایک ساتھ، اور کپڑوں/بستر کی صفائی کے ساتھ ہونا چاہیے۔
دعا گو ۔۔ڈاکٹر خضر عباس فارماسسٹ فاطمہ ہسپتال اینڈ خضر فارمیسی مانہ احمدانی ڈیرہ غازی خان

02/06/2026

فاطمہ ہسپتال اینڈ خضر فارمیسی، مانہ احمدانی
تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان
👩‍⚕️ لیڈی ڈاکٹر تسکین فاطمہ
ماہر امراضِ نسواں و زچگی (Gynecologist & Obstetrician)
🌸 خواتین کے تمام امراض کا جدید اور معیاری علاج
🌸 بانجھ پن (Infertility) کا مؤثر علاج
🌸 حمل کے دوران مکمل نگہداشت
🌸 نارمل و آپریشن ڈلیوری کی سہولت
🌸 ماں اور بچے کی صحت کا خصوصی خیال
📍 پتہ:
لڈی پلازہ، بالمقابل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول، مانہ احمدانی، تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان۔
آپ کی صحت، ہماری ترجیح

28/05/2026

کچھ زیادہ کھانے سے معدہ کی تکلیف میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔اس لیے کھانے میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے

28/05/2026

مسلہ گوشت کھانے سے نہیں ۔۔گوشت کے بعد بوتل پینا خطرناک ہے

24/05/2026

گرمیوں میں اپنوں کا خیال رکھیں

24/05/2026
🥤 گنے کے رس کے فائدے:✅ جسم کو فوری توانائی دے✅ گرمی میں پانی کی کمی کم کرے✅ جگر کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے✅ پیشاب کی جلن م...
24/05/2026

🥤 گنے کے رس کے فائدے:
✅ جسم کو فوری توانائی دے
✅ گرمی میں پانی کی کمی کم کرے
✅ جگر کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے
✅ پیشاب کی جلن میں آرام دے
✅ معدے کو ٹھنڈک دے
✅ تھکن اور کمزوری کم کرے
⚠️ شوگر کے مریض احتیاط سے استعمال کریں اور صاف ستھرا جوس پئیں۔

🍑 آڑو (Peach) ایک مزیدار اور صحت بخش پھل ہے۔✅ ہاضمہ بہتر کرے✅ قبض میں فائدہ دے✅ جسم کو ٹھنڈک دے✅ وٹامن C سے بھرپور✅ جلد ...
24/05/2026

🍑 آڑو (Peach) ایک مزیدار اور صحت بخش پھل ہے۔
✅ ہاضمہ بہتر کرے
✅ قبض میں فائدہ دے
✅ جسم کو ٹھنڈک دے
✅ وٹامن C سے بھرپور
✅ جلد اور دل کیلئے مفید
✅ گرمی میں پانی کی کمی کم کرے
⚠️ شوگر والے مریض اعتدال میں استعمال کریں۔

24/05/2026

💊 Diclofenac Sodium اور Diclofenac Potassium میں فرق:
🔹 Diclofenac Potassium
➡️ جلدی اثر کرتی ہے
➡️ درد کو تیزی سے کم کرنے کیلئے دی جاتی ہے
➡️ سر درد، دانت درد، اچانک درد میں زیادہ استعمال
🔹 Diclofenac Sodium
➡️ آہستہ مگر زیادہ دیر اثر کرتی ہے
➡️ سوجن اور جوڑوں کے درد کیلئے بہتر
➡️ Arthritis اور لمبے عرصے کے درد میں استعمال
⚠️ معدے کے مریض، السر اور گردوں کے مریض ڈاکٹر یا فارماسسٹ کے مشورے سے استعمال کریں۔

24/05/2026

روزانہ ورزش کرنے سے جسم طاقتور، چست اور تندرست رہتا ہے۔
یہ وزن کم کرنے، پیٹ کی چربی گھٹانے، بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
ورزش دل کو مضبوط، دماغ کو پرسکون اور نیند کو بہتر بناتی ہے۔
صرف 20 سے 30 منٹ کی روزانہ واک بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔










Address

Mana Ahamdani
Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Khizar Abbas Pharmacist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share