Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area

Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area Dr Owais Leghari (DDHO)

13/08/2026
پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا انشاء اللہ آزادی کا دن مبارک 14  اگست 2026
13/08/2026

پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا انشاء اللہ
آزادی کا دن مبارک
14 اگست 2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰تمام اہلِ وطن کو 14 اگست، یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پ...
13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

تمام اہلِ وطن کو 14 اگست، یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔ 💚🇵🇰
اس خوشی کے موقع پر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا بھی خیال رکھیں۔ خوشیاں مناتے ہوئے ون ویلنگ، تیز رفتاری، ہوائی فائرنگ اور خطرناک کرتبوں سے مکمل اجتناب کریں۔ معمولی سی لاپرواہی ایک خوشی کے موقع کو کسی بڑے حادثے میں تبدیل کر سکتی ہے۔

صحت مند اور محفوظ معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ خوشیاں بھی منائیں گے اور احتیاط بھی کریں گے۔

محفوظ پاکستان — صحت مند پاکستان 🇵🇰💚

رورل ہیلتھ سینٹر بارتھی کا اچانک مانیٹرنگ وزٹڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا، ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج م...
12/08/2026

رورل ہیلتھ سینٹر بارتھی کا اچانک مانیٹرنگ وزٹ

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا، ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج مؤرخہ 12 اگست 2026ء کو رورل ہیلتھ سینٹر بارتھی کا اچانک مانیٹرنگ وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز اور ڈسپنسر ڈیوٹی پر موجود پائے گئے، تاہم متعدد ملازمین غیر حاضر پائے گئے۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔

ڈپٹی ڈی ایچ او نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی و ریکارڈ، EPI ویکسین مینجمنٹ، ویکسین کے اسٹاک، کولڈ چین، مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی، حاضری رجسٹر اور دیگر طبی و انتظامی امور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبی و معاون عملہ اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضری یقینی بنائے، مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ادویات و ویکسین کی مناسب مینجمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ غفلت یا غیر حاضری کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

12/08/2026

Deputy District Health Officer paid a visit to Maryam Nawaz Health Clinic

Dr. Awais Mehmood Leghari (DDHO) took a detailed round of Hospital and visited Registration Counter, Pharmacy and Doctor's clinic to ensure the availability and utilisations of the resources for the provision of quality of clinical, diagnostic, vaccination and pharmaceutical services in line with the vision of the Govt of Punjab.

Deputy District Health Officer also reviewed the record management, data uploading and reporting mechanism on the dedicated Computerized Applications. Worthy Dignitary also assessed the cleanliness and maintenance of the equipment available in the hospital.

Dr. Awais Mehmood Leghari (DDHO) also interacted with the public & patients to take feedback on the quality of services offered to them. Worthy Dignitary also reviewed the attendance of the staff as per the duty roster.

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری کی ہدایت پر یونین کونسل تمن قیصرانی...
11/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری کی ہدایت پر یونین کونسل تمن قیصرانی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کی فیلڈ سرگرمیوں اور ورک آؤٹ کی مؤثر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

فیلڈ سپروائزرز کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کے گھر گھر رجسٹریشن، ڈیٹا اپڈیٹ اور فیلڈ ورک کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیٹا کی بروقت، درست اور مؤثر رپورٹنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرتے ہوئے درست اور حقیقی ڈیٹا کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام تک بنیادی صحت کی سہولیات کی مؤثر فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے یونین کونسل تمن لغاری، موضع جیدی میں فیلڈ میں کام ...
11/08/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے یونین کونسل تمن لغاری، موضع جیدی میں فیلڈ میں کام کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کے ورک آؤٹ اور فیلڈ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی۔

اس دوران کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کی کارکردگی، گھر گھر ڈیٹا رجسٹریشن اور روزانہ کی فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ مانیٹرنگ کے دوران ورک آؤٹ میں سستی کو نوٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے متعلقہ اہلکاروں کو کارکردگی بہتر بنانے، فیلڈ ورک میں تیزی لانے اور روزانہ کی بنیاد پر حقیقی اور بروقت ڈیٹا رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز فیلڈ میں محکمہ صحت کے اہم نمائندے ہیں، اس لیے ان کی مؤثر فیلڈ موجودگی اور ذمہ دارانہ کارکردگی عوام تک صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ سٹاف اپنے مقررہ اہداف کے مطابق کام کو یقینی بنائیں اور کارکردگی میں کسی قسم کی غفلت یا سستی سے گریز کریں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک راکھی منہ کا مانیٹرنگ وزٹ...
11/08/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک راکھی منہ کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔

اس موقع پر ہیلتھ منیجر ڈاکٹر اظہر رفیق بھی موجود تھے، جو خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔

وزٹ کے دوران کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس عوام کو ان کی دہلیز کے قریب بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، جن کی مؤثر نگرانی اور بہترین سروس ڈیلیوری ہماری اولین ترجیح ہے۔

10/08/2026

محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان: ٹرائیبل ایریا اور کوہ سلیمان میں انسدادِ ڈینگی مہم تیز 🦟

ڈاکٹر میاں ماجد عزیز 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ہدایت اور ڈاکٹر اویس محمود لغاری 'ڈپٹی ضلعی ہیلتھ آفیسر' کوہ سلیمان کی زیرِ نگرانی ٹرائیبل ایریا بھر میں ڈینگی کے تدارک کے لیے بھرپور اور مؤثر سرگرمیاں جاری ہیں! 🩺✨

امیر حمزہ 'اینٹمالوجسٹ' کوہ سلیمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرائیبل ایریا کے مختلف علاقوں کے تفصیلی فیلڈ وزٹس کیے. ڈینگی ٹیمز نے ڈینگی سرویلنس کرتے ہوئے ممکنہ افزائش گاہوں کا فوری خاتمہ کیا.

عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ٹیمیں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں مکمل ذمہ داری، مستعدی اور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں. ڈاکٹر میاں ماجد عزیز

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری کی مسلسل مانیٹرنگ اور سپروژن میں بارتھی کے مختلف علاق...
08/08/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری کی مسلسل مانیٹرنگ اور سپروژن میں بارتھی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے اور مؤثر تدارک کے لیے ڈینگی ایکٹیویٹیز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

تحصیل ٹرائیبل ایریا کے مختلف مقامات پر فیلڈ ٹیمیں باقاعدگی سے سرویلنس، لاروا کی نشاندہی، ممکنہ افزائش گاہوں کی چیکنگ اور دیگر انسدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس دوران عوام کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنے گھروں و اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی آگاہی دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر اویس محمود لغاری کی ہدایات کے مطابق فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور ڈینگی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے

Address

Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share