Dr.ATIQ ORTHO SURG

Dr.ATIQ ORTHO SURG watsapp 03139004776
consultant Orthopaedic Surgeon. Clinic_Adress Gilani medical centre opposite Accident and emergency DHQ Hospital dera ismail khan

08/09/2026
30/08/2026

😂
کل میرے ایک دوست بڑی دلچسپ بات سنا رہے تھے۔ کہنے لگے کہ ان کی والدہ نے ایک دن آس پاس کے لوگوں کی وفات کا مشاہدہ کرتے ہوئے گلی کے شروع سے آخر تک بیوہ خواتین کو گننا شروع کر دیا۔ کہنے لگیں: “فلاں کا شوہر فوت ہو گیا، فلاں کا شوہر فوت ہو گیا…” گنتے گنتے تعداد 25 تک پہنچ گئی۔ یعنی گلی میں 25 ایسی خواتین تھیں جن کے شوہر دنیا سے جا چکے تھے، لیکن وہ خود ابھی تک زندہ تھیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ان کی والدہ نے دوسروں کی مثال دینے کے بعد اپنا حوالہ بھی دے دیا 😂 کہنے لگیں: “دیکھو، میرے اپنے شوہر کو بھی فوت ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے، لیکن میں ابھی تک زندہ ہوں!” 😄
پھر میرے دوست کہنے لگے کہ کبھی قبرستان جا کر قبروں پر لکھی عمریں بھی دیکھیں۔ کئی مرد 60، 70 یا 75 سال کی عمر میں دنیا سے گئے ہوتے ہیں، جبکہ خواتین میں 80، 90 اور حتیٰ کہ 100 سال سے زائد عمر کی مثالیں بھی نظر آتی ہیں۔ ان کی والدہ نے اس پر بھی اپنی ایک مزاحیہ منطق قائم کر لی کہ “لگتا ہے بیویاں اپنی فرمائشیں، مطالبے اور گھر کی ساری ٹینشن شوہروں کو دے دیتی ہیں، اور خود لمبی عمر پاتی ہیں!” 😂

25/08/2026


الحمدللہ، گزشتہ روز 200 سے زائد Carpal Tunnel Syndrome (CTS) کی کامیاب سرجریز مکمل ہونے پر کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔
کارپل ٹنل سنڈروم ایک ایسی بیماری ہے جو بعض اوقات غیر معمولی علامات کے ساتھ بھی سامنے آتی ہے، خاص طور پر ہمارے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں جدید تشخیصی سہولیات محدود ہیں۔
اگر کسی مریض کو ہاتھوں میں سن ہونا، جھنجھناہٹ (Tingling)، جلن، ہاتھ کی کمزوری یا گرفت میں کمی محسوس ہو تو Carpal Tunnel Syndrome کو ضرور مدِنظر رکھنا چاہیے۔ بعض مریضوں میں بازو یا کندھے کا درد بھی ساتھ ہو سکتا ہے، تاہم گردن یا ایک طرف کے درد کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
ایسے مریضوں کی بروقت کلینیکل تشخیص اور مناسب ریفرل بہت اہم ہے۔
ڈاکٹر عتیق الرحمٰن
آرتھوپیڈک سرجن
گیلانی میڈیکل سینٹر، بالمقابل DHQ ہسپتال، ڈیرہ اسماعیل خان
03139004776

12/08/2026



🏊‍♂️ کمر کے درد سے بچاؤ کے لیے تیراکی!اگر آپ کمر کے درد میں مبتلا ہیں یا مستقبل میں اس سے بچنا چاہتے ہیں تو تیراکی (Swim...
09/08/2026

🏊‍♂️ کمر کے درد سے بچاؤ کے لیے تیراکی!

اگر آپ کمر کے درد میں مبتلا ہیں یا مستقبل میں اس سے بچنا چاہتے ہیں تو تیراکی (Swimming) ایک بہترین کم اثر والی ورزش ہے۔ یہ جسم کے بنیادی پٹھوں (Core Muscles) کو مضبوط بنانے اور کمر پر غیر ضروری دباؤ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

💪 کمر کو مضبوط بنائیں، فعال رہیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔

البتہ شدید یا مسلسل کمر درد کی صورت میں ورزش شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا فزیوتھراپسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔

— ڈاکٹر عتیق الرحمٰنآرتھوپیڈک سرجن

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا فریکچر جلدی جڑ جائے، آپ کا آپریشن کامیاب رہے، زخم بروقت بھر جائے اور ہڈی مضبوطی سے بن جائے تو...
03/08/2026


اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا فریکچر جلدی جڑ جائے، آپ کا آپریشن کامیاب رہے، زخم بروقت بھر جائے اور ہڈی مضبوطی سے بن جائے تو آج ہی نسوار، سگریٹ، تمباکو، ویپ، گٹکا اور ہر قسم کی نکوٹین یا ہربل نشہ آور اشیاء کو مکمل طور پر چھوڑ دیں۔
یاد رکھیں! نکوٹین ہڈی تک خون کی فراہمی کم کر دیتی ہے، جس کے نتیجے میں ہڈی بننے کا عمل سست پڑ جاتا ہے یا بعض اوقات ہڈی بالکل نہیں جڑتی۔ اس کے علاوہ زخم دیر سے بھرتا ہے، انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، آپریشن ناکام ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے اور بعض مریضوں کو دوبارہ آپریشن تک کروانا پڑ سکتا ہے۔

      ہر ایڑی کا درد (Heel Pain) صرف پلانٹر فیشیائٹس (Plantar Fasciitis) نہیں ہوتا!کلینیکل پریکٹس میں ایک عام غلطی یہ ہے...
17/07/2026




ہر ایڑی کا درد (Heel Pain) صرف پلانٹر فیشیائٹس (Plantar Fasciitis) نہیں ہوتا!
کلینیکل پریکٹس میں ایک عام غلطی یہ ہے کہ ایڑی کے درد میں مبتلا ہر مریض کو Plantar Fasciitis سمجھ لیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ایڑی کے درد کی سب سے عام وجہ ہے، لیکن یہ واحد وجہ نہیں۔ Tarsal Tunnel Syndrome بھی ایڑی کے درد کا سبب بن سکتا ہے، مگر بدقسمتی سے اکثر نظر انداز ہو جاتا ہے یا اس کی غلط تشخیص کر دی جاتی ہے۔
درست تشخیص کے لیے مریض کی مکمل ہسٹری اور محتاط کلینیکل معائنہ انتہائی ضروری ہے۔ اگر ایڑی کے درد کے ساتھ جلن، سن ہونا، سوئیاں چبھنے جیسا احساس، رات کے وقت علامات میں اضافہ، یا درد کا پاؤں کے تلوے کی طرف پھیلنا موجود ہو تو Tarsal Tunnel Syndrome کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیے، نہ کہ ہر مریض کو بلا سوچے سمجھے Plantar Fasciitis قرار دیا جائے۔
میرے تمام معزز ڈاکٹرز، فزیوتھراپسٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہر Heel Pain کو Plantar Fasciitis نہ سمجھیں۔ ہمیشہ Differential Diagnosis کو مدنظر رکھیں، مکمل معائنہ کریں، اور صرف علامت نہیں بلکہ اصل بیماری کی تشخیص کریں۔ کیونکہ درست تشخیص ہی کامیاب علاج کی پہلی سیڑھی ہے۔

  (MBBS, FCPS) گزشتہ تقریباً پچیس برس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طویل عرصے...
12/07/2026

(MBBS, FCPS) گزشتہ تقریباً پچیس برس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طویل عرصے میں انہوں نے جنوبی وزیرستان، بالخصوص اپر اور لوئر وزیرستان کے ہزاروں مریضوں کا نہایت اخلاص، محنت اور دیانت داری کے ساتھ علاج کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد ایوب صاحب صرف ایک ماہر سرجن ہی نہیں بلکہ ایک نہایت شفیق، مخلص اور انسان دوست شخصیت بھی ہیں۔۔ یہ جذبۂ خدمت یقیناً ان کے اعلیٰ کردار اور عظیم انسانیت کا مظہر ہے۔
میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ڈاکٹر محمد ایوب صاحب میرے بھی قریبی دوست ہیں اور میرے والد محترم کے بھی دیرینہ دوست ہیں۔ میں انہیں ایک نہایت نیک، بااخلاق، نرم مزاج، بے ضرر اور دردِ دل رکھنے والا انسان سمجھتا ہوں، جس نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد ایوب صاحب کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، عزت، برکت اور مزید توفیقِ خدمت عطا فرمائے، اور انہیں ہمیشہ اسی اخلاص کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔
Dr Atiq Ur Rehman mahsud
Orthopedic Surgeon
Gilani medical center opp DHQ Hosp Dera Ismail khan
03139004776

10/07/2026




Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.ATIQ ORTHO SURG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share