Darul Hikmat

Darul Hikmat "حکمت: قدرتی علاج اور روحانی سکون کا خزانہ۔ صحت مند زندگی کے راز اور دیسی نسخے آپ کے لیے۔

01/02/2026

حضور ﷺ كا کھانے پینے کا ذوق بہت نفیس تھا، گوشت سے خاص رغبت تھی، زیادہ ترجیح دست، گردن اور پیٹھ کے گوشت کو دیتے، نیز پہلو کی ہڈی پسند تھی، ثرید (گوشت کے شوربہ میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کر یہ مخصوص عربی کھانا تیار کیا جاتا تھا) تناول فرمانا مرغوب تھا، پسندیدہ چیزوں میں شہد، سرکہ، خربوزہ، ککڑی، لوکی، کھچڑی، مکھن وغیرہ اشیاء شامل تھیں، دودھ کے ساتھ کھجور (بہترین مکمل غذا بنتی ہے) کا استعمال بھی اچھا لگتا اور مکھن لگا کے کھجور کھانا بھی ذوق میں شامل تھا، کھرچن (تہ دیگی) سے بھی اُنس تھا، ککڑی نمک لگا کر اور خربوزہ شکر لگا کر بھی کھاتے، مریضوں کی پرہیزی غذا کے طور پر حریرا کو اچھا سمجھتے اور تجویز بھی فرماتے، میٹھا پکوان بھی مرغوب خاص تھا، اکثر جو کے ستو بھی استعمال فرماتے۔

ایک مرتبہ بادام کے ستو پیش کئے گئے تو یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ امراء کی غذا ہے، گھر میں شوربہ پکتا تو کہتے کہ ہمسایہ کے لئے ذرا زیادہ بنایا جائے، پینے کی چیزوں میں نمبر ایک میٹھا پانی تھا اور بطور خاص دو روز کی مسافت سے منگوایا جاتا، دودھ، پانی ملا دودھ (جسے کچی لسی کہا جاتا ہے) اور شہد کا شربت بھی رغبت سے نوش فرماتے، غیر نشہ دار نبیذ بھی قرین ذوق تھی، افراد کا الگ الگ بیٹھ کر کھانا ناپسند تھا، اکٹھے ہوکر کھانے کی تلقین فرمائی، سونے چاندی کے برتنوں کو بالکل حرام فرما دیا تھا، کانچ، مٹی، تانبہ اور لکڑی کے برتنوں کو استعمال میں لاتے رہے، دسترخوان پر ہاتھ دھونے کے بعد جوتا اتار کر بیٹھتے، سیدھے ہاتھ سے کھانا لیتے اور اپنے سامنے کی طرف سے لیتے، برتن کے وسط میں ہاتھ نہ ڈالتے، ٹیک لگا کر کھانا پینا بھی خلاف معمول تھا، دو زانو یا اکڑوں بیٹھتے، ہرلقمہ لینے پر بسم اللہ پڑھتے، ناپسندیدہ کھانا بغیر عیب نکالے خاموشی سے چھوڑ دیتے، زیادہ گرم کھانا نہ کھاتے، کھانا ہمیشہ تین انگلیوں سے لیتے اور ان کو لتھڑنے نہ دیتے، دعوت ضرور قبول فرماتے اور اگر اتفاقاً کوئی دوسرا آدمی (بات چیت کرتے ہوئے یا کسی اور سبب سے) ساتھ ہوتا تو اسے لیتےجاتے مگر صاحب خانہ سے اس کے لئے اجازت لیتے، مہمان کو کھانا کھلاتے تو بار بار اصرار سے کہتے کہ اچھی طرح بے تکلفی سے کھاؤ، کھانے کی مجلس سے بہ تقاضائے مروّت سب سے آخر میں اٹھتے، دوسرے لوگ اگر پہلے فارغ ہوجاتے تو ان کے ساتھ آپ ﷺ بھی اٹھ جاتے، فارغ ہوکر ہاتھ ضرور دھوتے، دعا کرتے جس میں خدا کی نعمتوں کیلئے ادائے شکر کے کلمات ہوتے، نیز طلب رزق فرماتے اورصاحب خانہ کے لئے برکت چاہتے۔

کھانے کی کوئی چیز آتی تو حاضر دوستوں کو باصرار شریک کرتے اور غیر حاضر دوستوں کا حصہ رکھ دیتے، پانی غٹ غٹ کی آواز نکالے بغیر پیتے اور بالعموم تین بار پیالہ منہ سے الگ کرکے سانس لیتے اور ہر بار آغاز" بسم اللہ" اور اختتام " الحمد للہ والشکرللہ" پر کرتے، عام طریقہ بیٹھ کر پانی پینے کا تھا، پینے کی چیز مجلس میں آتی تو بالعموم داہنی جانب سے دور چلاتے اور جہاں ایک دور ختم ہوتا دوسرا وہیں سے شروع کرتے، بڑی عمر کے لوگوں کو ترجیح دیتے مگر داہنے ہاتھ والوں کے مقررہ استحقاق کی بناء پر ان سے اجازت لےکر ہی ترتیب توڑتے، کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنا یا ان کو سونگھنا نا پسندتھا، کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانکنے کا حکم دیا ہے، کوئی نیا کھانا سامنے آتا تو کھانے سے پہلے اس کا نام معلوم فرماتے، زہر خورانی کے واقعہ کے بعد معمول ہوگیا تھا کہ اگر کوئی اجنبی شخص کھانا کھلاتا تو پہلے ایک آدھ لقمہ خود اسے کھلاتے۔

کبھی اُکڑوں بیٹھتے، کبھی دونوں ہاتھ زانوؤں کے گرد حلقہ زن کرلیتے، کبھی ہاتھوں کے بجائے کپڑا (چادر وغیرہ) لپیٹ لیتے، بیٹھے ہوئے ٹیک لگاتے تو بالعموم الٹے ہاتھ پر، فکر یا سوچ کے وقت بیٹھے ہوئے زمین کو لکڑی سے کریدتے، سونے کے لئے سیدھی کروٹ سوتے اور دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر داہنا رخسار پر رکھ دیتے، کبھی چت بھی لیٹتے اور پاؤں پر پاؤں بھی رکھ لیتے، مگر ستر کا اہتمام رکھتے، پیٹ کے بل اور اوندھا لیٹنا سخت ناپسند تھا اور اس سے منع فرماتے تھے، ایسے تاریک گھر میں سونا پسند نہ تھا جس میں چراغ نہ جلایا گیا ہو، کھلی چھت پر جس کے پردے کی دیوار نہ ہو سونا اچھا نہ سمجھتے، وضو کرکے سونے کی عادت تھی اور سوتے وقت مختلف دعائیں پڑھنے کے علاوہ آخری تین سورتیں (سورۂ اخلاص اور معوذتین) پڑھ کر بدن پر دم کرلیتے، سوتے ہوئے ہلکی آواز سے خراٹے لیتے، رات میں قضائے حاجت کے لئے اٹھتے تو فارغ ہونے کے بعد ہاتھ منہ ضرور دھوتے، سونے کے لئے ایک تہ بند علیحدہ تھا، کرتا اتار کر ٹانگ دیتے۔“

سیرت النبی ﷺ .. مولانا شبلی نعمانی..

*گرم پانی خالی پیٹ*گرم پانی سے علاج آپکو یقین نہیں.آئے گا۔** گرم پانی سے علاج کے 100% نتایج حاصل ہوے ہیں جن میں سے چند ا...
12/01/2025

*گرم پانی خالی پیٹ
*گرم پانی سے علاج آپکو یقین نہیں.آئے گا۔*
* گرم پانی سے علاج کے 100% نتایج حاصل ہوے ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں*
*شدیدسردردمائیگرین*
*ہای بلڈ پریشر*
*خون کی کمی*
*جوڑوں کا درد*
*دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا*
*مرگی کاعلاج*
*چربی، کولیسٹرول*
*شدید کھانسی*
*بے چینی*
*گلو درد*
*دمہ*
*کالی کھانسی*
*رگوں کی بلاکیج*
*مثانہ پیشاب اور اس سے مربوط ساری بیماریاں*
*معدے کا ترش ھوجانا*
*زخم معدہ*
*بھوک کم لگنا*
*اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے مربوط ہے*
*طریقہ علاج*
*ہر روز صبح جلدی اٹھیں اور نہار منہ 160 سی سی کے تقریبا 4 گلاس پئیں۔ پانی گرم ہو لیکن اتنا نہیں کہ زبان جلادے گرم کے نزدیک ہو۔*
*ایک احتیاط پانی پینے کے 45 منٹ تک کچھ بھی کھاناپینا نہیں۔*
*اورپھرہرکھانےکےدوگھنٹےبعد تک پانی بلکل نہیں پینا۔*
*بعض لوگ ابتداء میں 4 گلاس نہیں پی سکتے تو وہ آہستہ آہستہ اس کو 4 گلاس تک پہنچادیں۔*
*پانی سے مختلف بیماریوں کا علاج معین مدت میں ثابت ھوچکا ہے اور وہ کچھ یوں ہیں۔*
*شوگر 30 دن*
*بی پی 30 دن*
*معدے کے تمام مسائل 10 دن*
*ہر قسم کا کینسر 9 مہینے*
*رگوں کی بندش 6 مہینے*
*کم بھوک لگنا 10 دن*
*مثانہ اور اس سے متعلقہ بیماریاں 10 دن*
*ناک کان گلا 20 دن*
*خواتین کی بیماریاں 15 دن*
*دل اور اس سے متعلق بیماریاں 30 دن*
*شدید سر درد مائیگرین 3 دن*
*خون کی کمی 30 دن*
*چربی. کولیسٹرول 4 مہینے*
*مرگی اور فالج ، ضمانت کے ساتھ، 9 ماہ لگاتار*
*سانس دمہ کی مشکلات 4 مہینے۔*
*طب قدیم میں بھی گرم پانی ناشتے سے پہلے بہت فوائد کا حامل بتایا گیا ہے اور اسکی بہت تاکید ہوئی ہے۔*
*تجربہ کرکےدیکھیں۔*
*لیکن ٹھنڈ پانی*
*بوعلی سینا کا فرمان*
*ٹھنڈا پانی اگر آپکو جوانی میں بیمار نا کرے جوانی کے بعد آپکو سخت ترین بیمار کردےگا*
*ٹھنڈا پانی دل کی 4 رگوں کو جوڑدیتا ہےدل کی اصلی رگ کو بھی بند کردیتا ہے ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔*
*اکثر جوانی میں ہارٹ اٹیک ٹھنڈے مشروبات سبب بنتے ہیں ٹھنڈاپانی جگر کی نابودی کا سبب بنتا ہے چربی اس سے چپک جا تی هے..*
دارالحکمت ڈیرہ اسماعیل خان

شادی شدہ ہیں تو یہ ناشتہ کیا کریںخود بھی کھائیں اور ساتھ بیوی کو بھی کھلائیںکیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی
05/01/2025

شادی شدہ ہیں تو یہ ناشتہ کیا کریں
خود بھی کھائیں اور ساتھ بیوی کو بھی کھلائیں
کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی

فری میں حاصل کریںاب حاصل کریں فری میں بواسیر کی دوائی خونی ہو یا بادی دوائی ہم دیں گے شفاء منجانب اللہاستعمال کا طریقہ ت...
28/12/2024

فری میں حاصل کریں
اب حاصل کریں فری میں بواسیر کی دوائی خونی ہو یا بادی دوائی ہم دیں گے شفاء منجانب اللہ
استعمال کا طریقہ
تصویر میں نظر آنے والی پھکی کو پانچ برابر حصوں میں تقسیم کریں اور روزانہ ناشتہ کرنے سے نصف گھنٹہ پہلے 1 چمچ کسی بھی مکھن سے لیں اللہ پاک نے چاہا تو پانچ دن میں جڑ سے ختم

پورے پاکستان میں صرف اپنا پتا اور ڈاک خرچ صرف 100 روپیہ بھیج کر حاصل کر سکتے ہیں

مزید کسی بھی قسم کی بیماری یا معلومات کے لیے صرف دیسی ادویات ہم ان شاءاللہ آپ کو پھکیوں کا مجموعہ نہیں بلکہ حکمت کا نچوڑ دیں گے اگر آپ دیسی ادویات کے نام پر پھکیوں کے چمچ یا کیپسول کھا کر تھک چکے ہیں تو ایک بار رابطہ کیجیے
حکیم محمد سجاد قادری
03351064811

24/12/2024
دارالحکمت پر حکیم محمدسجادقادری سربراہ جماعت اھلسنت۔جنرل سیکٹری حاجی محمدصادق بھٹی۔اور نائب صدر جماعت اھلسنت محمدامجد رض...
24/12/2024

دارالحکمت پر حکیم محمدسجادقادری سربراہ جماعت اھلسنت۔جنرل سیکٹری حاجی محمدصادق بھٹی۔اور نائب صدر جماعت اھلسنت محمدامجد رضوی بوالسیر کیلئے دیسی جڑی بوٹیوں سےدوا تیار کر رہے ھیں ان شاءالله الکریم اب بوالسیر کا بغیر اپریشن علاج صرف اورصرف 20 دن میں بوالیسر خونی ھو ۔ بادی ھو ۔ یا پھر موگوں والی ھو 20 دن میں شافی علاج ۔03351064811..03459889105

Address

قادری چوک تھویا فاضل نمبر 1
Dera Ismail Khan
29111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Hikmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share