08/12/2024
*مندرجہ ذیل صورتحال میں ذیابطیس ٹائپ 2 لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے*
1۔ موٹاپا
2۔ موروثی(والدین بہن بھائی میں سے کسی کو ہو)
3۔ حمل کے دوران ہوئی ذیابطیس
4۔ انسولین مزاحمت
5۔ جسمانی طور پر فعال نہ رہنا
6۔ پیٹ کے گرد چربی زیادہ ہونا
7۔ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہونا
8۔ انسولین مزاحمت
9۔ چالیس کی عمر کے بعد چانسز بڑھ جاتے ہیں
10۔ ہارمونل عدم توازن
11۔ تھائی رائیڈ
12۔ پی سی اوز PCOS
13۔ لمبے عرصے تک ذہنی دبائو کا شکار رہنا۔
*ذیابطیس کے نقصانات*
1۔ مردانہ کمزوری
2۔ خواتین میں ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے بے رغبتی
3۔ گردوں کی بیماریاں
4۔ دل کی بیماریاں ہارٹ اٹیک وغیرہ
5۔ فالج
6۔ آنکھوں کی بیماریاں(شدید صورتحال میں نظر کا ختم ہونا بھی)
7۔ پاؤں کے زخم
8۔ نیند میں بگاڑ
9۔ بھوک میں کمی یا زیادتی وغیرہ
*تشخیص*
تشخیص کے لیے کسی اچھی لیبارٹری سے مندرجہ ذیل 2 ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔
1۔ HBA1C (خالی پیٹ لیب جانے کی ضرورت نہیں)
2۔ OGTT(خالی پیٹ کروایا جاتا ہے)
*ذیابطیس کے ممکنہ خطرے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟*
1۔ وزن کم کر کے
2۔ پیٹ کم کر کے
کاربوہائیڈریٹس کم کرکے
3۔ ورزش اور واک کو روزانہ کا معمول بنائیں
4۔ ہر قسم کا میٹھا مکمل طور پر چھوڑ کر
5۔ روٹی چاول کا تناسب انتہائی کم کرکے
6۔ اپنا غیر صحت مند کولیسٹرول لیول کم کر کے۔