28/09/2026
💉 ویکسین کے بعد بچے کو بخار ہوگیا؟ انجیکشن والی جگہ سوج گئی؟ 😟
اکثر والدین ویکسین لگنے کے بعد بچے کو بخار یا انجیکشن والی جگہ پر سوجن دیکھ کر فوراً پریشان ہو جاتے ہیں…
"کہیں ویکسین نے بچے کو نقصان تو نہیں پہنچایا؟"
"سوجن اتنی زیادہ کیوں ہے؟"
"کیا ہمیں فوراً ہسپتال جانا چاہیے؟"
❤️ زیادہ تر صورتوں میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ویکسین کے بعد ہلکا بخار، بے چینی، درد، سرخی یا انجیکشن والی جگہ پر معمولی سوجن عام ردِعمل ہو سکتے ہیں اور عموماً چند دن میں خود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
🏠 گھر پر بچے کی دیکھ بھال کیسے کریں؟
🌡️ بچے کو آرام دیں اور مناسب مقدار میں دودھ/سیال دیتے رہیں۔
🧊 انجیکشن والی جگہ پر ٹھنڈی پٹی چند منٹ کے لیے لگائی جا سکتی ہے۔
👕 بچے کو بہت زیادہ کپڑے نہ پہنائیں۔
💊 اگر بخار یا درد کی وجہ سے بچہ بہت بے آرام ہو تو پیراسیٹامول وزن کے مطابق مناسب خوراک میں دی جا سکتی ہے۔
❌ سوجن والی جگہ کو دبائیں یا مالش نہ کریں۔
❌ انجیکشن کی جگہ پر تیل، مرہم یا کوئی گھریلو چیز نہ لگائیں۔
🚨 لیکن ان علامات کو نظر انداز نہ کریں!
اگر بچے کو
🔴 سانس لینے میں دشواری
🔴 چہرے یا ہونٹوں کی سوجن
🔴 بے ہوشی یا شدید غنودگی
🔴 دورہ
🔴 بہت زیادہ یا مسلسل بخار
🔴 یا انجیکشن والی جگہ کی سرخی/سوجن تیزی سے بڑھتی ہوئی محسوس ہو
تو فوراً طبی معائنہ کروائیں۔
🌸 ایک اہم بات والدین کے لیے:
ویکسین کے بعد بچے کا معمولی بخار دیکھ کر دل گھبرا سکتا ہے…
لیکن صرف ہلکے بخار یا معمولی سوجن کی وجہ سے اگلی ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں۔
💚 آپ اپنے بچے کو ویکسین دے کر اسے کئی خطرناک بیماریوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بچے کا تھوڑا سا بخار وقتی ہے،
لیکن ویکسین سے ملنے والا تحفظ بہت قیمتی ہے۔ ❤️
👨⚕️ ڈاکٹر محمد باسط خان
چلڈرن اسپیشلسٹ | اسسٹنٹ پروفیسر
مفتی محمود ہسپتال، ڈیرہ اسماعیل خان
🏥 کلینک فدا میڈیکل کمپلیکس
📞 03483663306