Ustad Jamil Araf No 1

Ustad Jamil Araf No 1 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ustad Jamil Araf No 1, Medical and health, Al Sehat Unani Medical Collage Police Line Stop Jaranwala Road Faisalabad, Faisalabad.

Ustad Jamil Araf Official
Health | Wellness | Awareness
Simple aur asaan tareeqon se sehatmand zindagi ka raaz
✔ Daily health tips
✔ Desi nuskhay
✔ Medical awareness

10/09/2026

بلڈ پریشر ہائی ہے؟؟ نمکین کھانا بانٹتے رہو، بھلے ایک پلیٹ سالن اور روٹی ہی کیوں نا ہو پھر دیکھو !
شوگر ہائی ہے؟؟ میٹھا بانٹتے رہو بھلے ایک کھجور یا ایک ٹافی ہی کیوں نا ہو۔
گردے خراب ہیں؟؟ خون صاف نہیں کرتے؟؟ اپنوں کو معاف کردو بھلے کتنا ہی بڑا دکھ دیا ہو انہوں نے۔ معافی دینا صدقہ ہے۔
آرتھتراہیٹس کی بیماری ہے؟ اپنے خون کے رشتہ داروں کے لئے دل صاف کرو اور کوئ بغض ، کینہ اور حسد نا رکھو ان کے لئے ۔دل صاف رکھنا صدقہ ہے..جن کے جوڑ سے مل کر آپ کا وجود بنتا ہے ان کی گستاخی نا کرو۔۔۔۔
سر میں درد ہوتا ہے؟ کسی کے لئے کسی بھی قسم کی منفی سوچ اور خیال دماغ میں نا لاو۔ اچھا گمان اور خیال رکھنا صدقہ ہے۔
فالج ہو گیا ہے؟ اپنی زبان کی سختی سے کسی کو مفلوج نا کرو، ایسی کوئی کڑوی بات نا کہو اسے کہ اس پر سکتہ طاری ہوجائے۔ ،، اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی تو آپ کے قدموں سے بھی زمین گئی، وہ لاجواب ہوا آپ کی بدتمیزی سے تو آپ کی زبان بھی بند ہوگئی۔۔۔۔۔۔معافی مانگنا صدقہ ہے۔۔۔
ہارٹ اٹیک ہوا ہے؟ اپنوں کا دل نا دکھائیں کہ اپنا دل ہی دکھ جائے۔۔
مال میں برکت ختم ہوگئی ہے؟ دکھلاوا کرنا بند کرو اور خیرات کرتے رہو۔۔۔
اولاد کی شادی نہیں ہورہی؟ کسی غریب کی بیٹی کہ شادی میں اس کی مدد کرو بھلے ایک جوڑا کپڑوں کا ہی کیوں نا دو، لیکن دو ضرور
سکن پر الرجی ہے؟ کسی کو شکل صورت کا طعنہ مت دو ،، خون کے رشتوں پر غصہ نا کرو ورنہ اپنے خون میں انفیکشن پیدا ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔
آنکھیں دکھ رہی ہیں؟؟ انٹرنیٹ پر گھٹیا مواد دیکھنا بند کرو، فحش مواد آنکھیں خراب کرتا ہے۔۔ کسی میں برائیاں دیکھنا بند کرو تا کہ آپ نظر سلامت رہے۔۔۔۔
کم سنائی دیتا ہے؟ کسی بزرگ کی نصیحت کو ان سنا نہ کرو، کسی مدد والے کی پکار کو ان سنا نہ کرو۔۔۔
کانوں میں شور اور سیٹیوں کی آواز ہے؟؟؟ بڑے بزرگوں پر مت چیخو،، پھر اپنی روز کی چیخیں برداشت نہیں ہوتیں۔
رزق کا دروازہ نہیں کھل رہا؟؟؟؟ خود رازق بن جاؤ بھلے چیونٹی ہی کو دانہ کیوں نا ڈالو۔۔۔
ڈیپریشن ہے،؟؟؟ رات کو نیند نہیں آتی؟؟؟؟ اللہ کی مخلوق کو دھمکانا ڈرانا بند کرو ،، تا کہ تم خود ڈرنا بند ہوجاؤ۔۔۔۔
۔۔۔جو دو گے، وہی ملے گا

سب سے بڑا فخر کا لمحہ کہ جب آپ کوئی ھنر سکھا رہے ہوں اور جب  طلبہ و طالبات  سے پوچھا جائے کہ کیسا سکھایا گیا تو سینکڑوں ...
09/09/2026

سب سے بڑا فخر کا لمحہ کہ جب آپ کوئی ھنر سکھا رہے ہوں اور جب طلبہ و طالبات سے پوچھا جائے کہ کیسا سکھایا گیا تو سینکڑوں ہزاروں کمنٹس میں سب کے سب کمنٹس پازیٹو ریویوز ، تعریفوں اور دل سے دی گئی بے شمار دعاؤں کے ہوں ۔ الحمدللہ اس حوالے سے میں بڑا خوش قسمت رہا ہوں کہ جب بھی کوئی ھنر مثلا ھڈی جوڑ فصد الحجامہ سکھائیا ہے ہزاروں طلبہ و طالبات بھی ہوں تو توقعات سے زیادہ مثبت نتیجہ ملا ہے سننے کو ملا اللہ تعالیٰ ہم سب کی عمر عمل و علم میں خاص برکت دے ۔ اور تمام طلبہ و طالبات کو کامیاب کرے

یہ ڈاکٹر جمیل مہروی صاحب ہیں سوشل میڈیا پر آجکل یہ طب کے حوالے  کافی مشہور ہین۔۔ ایک ٹی وی شو میں فرماتے ہیں کہ بریسٹ کی...
08/09/2026

یہ ڈاکٹر جمیل مہروی صاحب ہیں سوشل میڈیا پر آجکل یہ طب کے حوالے کافی مشہور ہین۔۔ ایک ٹی وی شو میں فرماتے ہیں کہ بریسٹ کینسر میں مختلف ٹیسٹوں کے دوران جب بریسٹ کو دبایا جاتا ہے تو اس سے سیلز ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں کینسر کے جراثیم پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں
انہوں نے ساتھ ہی بڑے طمطراق سے جاپانی پھلوں کی مثال دی،، فرماتے ہیں اگر آپکے پاس دو ایک جیسے تازہ جاپانی پھل ہوں ایک کو آپ پلیٹ میں چھوڑ دیں اور دوسرے کو زور سے دبائیں تو کیا ہوگا؟ کیا دبانے کے بعد دونوں کی کوالٹی اور حالت ایک جیسی رہے گی؟

خاتون اینکر انکی مثال سمجھ کر تھوڑا شرمائی اور عقیدت سے اتفاق میں سر ہلانے لگی۔۔۔


05/09/2026

موٹاپہ۔ موٹاپہ۔ موٹاپہ
*قرابادینی کالی بوتل*

*اجزاء*
نشادر ، قلمی شورہ ، ہیراکیسیس ، پتری فولاد ، سبزکونین ہرایک دس گرام ، میٹھاسوڈا بیس گرام ، سلفیورک ایسڈ پانچ گرام ، سالٹ ایک پاو ، عرق مکو ، عرق کاسنی ، عرق اجوائن ، عرق بادیان برابر وزن

*ترکیب*
تمام دوائیاں ملا کر آٹھ سو ملی لیٹر کی دو۔ بوتلین ملا کر اچھی طرح ہلائیں تیار ہے

*خوراک*
دو تولہ شربت کالا۔ پانی یا باقی عرق میں ملا کر پلائیں

*نوٹ*
ذائقہ کی تبدیلی کے لیے کولا مشروب میں ملا کر پیئں

*فوائد*
خون کی کمی۔، یرقان پرانے زخم ،دائمی قبض ، عظم طحال ، گیس ، بھوک کی کمی دور کرتی ہے
قیمت آٹھ سو ملی لیٹر 480روپے علاؤہ ڈاک خرچ رابطہ 03007814688استاد جمیل عارف

*تسکین معدہ کیپسول*معزز خواتین حضرات آپ پندرہ ،بیس سال سےمعدےکے سیرپ گولیاں، کیپسول کھارہےہیں مگرمعدےکی جلن ،درد،زخم یاا...
03/09/2026

*تسکین معدہ کیپسول*معزز خواتین حضرات آپ پندرہ ،بیس سال سےمعدےکے سیرپ گولیاں، کیپسول کھارہےہیں مگرمعدےکی جلن ،درد،زخم یاایچ پائلوری انفیکشن سےنجات نہیں مل رہی
توآپ چاہتےہیں کہ مستقل آرام آجائے،ساری زندگی دوائیاں کھانےسےنجات مل جائےتوہمارے
🌿تسکین معدہ کیپسول کااستعمال کریں
اوردائمی ،پائیداراورمستقل شفا
حاصل کریں۔
🌿 معدہ اور انتڑیوں کے پرانے سے پرانے مسائل سے مستقل نجات کے لیۓ ہربل کپسول مفید مجرب ھے 🌱
بھوک کی کمی 🍽️ معدہ و جگر کی سوزش گیس اور اپھارہ کی وجہ سے بلڈ ہائی 📈 تبخیرِ معدہ تیزابیت
سینے کی جلن متلی 🤢 قے . بدہضمی غذا ہضم نہ ہونا دائمی قبض 🚫 دست
پیچش قولنج (آنتوں کا درد)
انتڑیوں کی کمزوری آنتوں کی سوزش.بار بار اجابت ( سنگرہنی ) غذا ٹھیک ہضم نہ ہونا.
پیٹ میں درد اور مروڑ السرِ معدہ.
جیسی تمام علامات کو مستقل دور کرتا ہے 🌿
معدے کے مسائل کے لیے آزمودہ اور موثرتسکین معدہ کپسول پہلی خوراک سے ہی افاقہ محسوس کریں
📦 100 کیپسولز = 700 روپے
🚚 (ڈاک خرچ الگ)
📞03007814688 آرڈر کے لیے رابطہ کریں
حکیم محمد جمیل عارف الصحت یونانی میڈیکل کالج جڑانوالہ روڈ پولیس لائن سٹاپ فیصل آباد

معدے کی تیزابیت سے پریشان ہیں؟ 🌿✨​بدہضمی اور معدے کی تیزابیت آج کل ایک عام مسئلہ بن چکی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہما...
31/08/2026

معدے کی تیزابیت سے پریشان ہیں؟ 🌿✨
​بدہضمی اور معدے کی تیزابیت آج کل ایک عام مسئلہ بن چکی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے باورچی خانے اور روزمرہ کی غذاؤں میں اس کا بہترین اور قدرتی علاج موجود ہے؟03007814688
​آج ہی ان ۶ مفیدہ غذاؤں کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور معدے کی تیزابیت و جلن سے نجات پائیں:
​1️⃣ تربوز: معدے کو فوری ٹھنڈک دیتا ہے۔
2️⃣ کھیرا: جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
3️⃣ دہی: معدے اور نظامِ ہضم کو سکون بخشتا ہے۔
4️⃣ سونف: معدے کی جلن اور گیس کم کرنے میں مددگار۔
5️⃣ پودینہ: ہاضمہ بہتر بنانے اور متلی سے بچانے میں مفید۔
6️⃣ انگور: تیزابیت کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کے نظام کو تیز کرتا ہے۔
​آج ہی ان قدرتی غذاؤں کو اپنائیں اور ایک صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھائیں! 💪💚
​اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہو تو اس پوسٹ کو لائک کریں، اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور مزید صحت بخش معلومات کے لیے ہمارے پیج دواء کو فالو کریں! 📑🔔
laif store

آج مورخہ 30/08/2026/بروز بدھ ممتاز دواخانہ اینڈ پنسار سٹور ستارہ چوک چک  جمھرہ جانا ھوا اور  چک جمھرہ کے مشہور  معروف حک...
30/08/2026

آج مورخہ 30/08/2026/بروز بدھ ممتاز دواخانہ اینڈ پنسار سٹور ستارہ چوک چک جمھرہ جانا ھوا اور چک جمھرہ کے مشہور معروف حکیم حامد کمال سے ان کے دواخانے پر ملاقات ھوئی ۔ دوران گفتگو بات فیصل آباد کے حوالے سے امراض معدہ کی طرف چل نکلی ۔ کہ فیصل آباد میں اتنے کروڑ کی فلاں فلاں سالٹ کے کپسول کھائے گے ھیں ۔ علمائے ابادن قدیم
اور طب قدیم میں معدہ اور آنتوں میں غذا کو ھضم کرکے فاضل مادہ کو خارج کردینے اور اپنے فوائد کے لحاظ سے ازالہ امرض معدہ کی بہترین دوا ھے
# # # #ھوالشافی # # #
ھریڑسیاہ دیسی گھی یا بادام روغن میں بریان کرکے سفوف کر لیں ۔
سادہ پتی کے@ قہوہ یا تازہ پانی کے ساتھ استعمال کروائیں@

حمل کاذب از قلم حکیم محبوب الٰہی قصورہم نے  طبیہ کالج میں طالب علمی کے  دور میں  جب حمل کاذب پڑھا تھا تو بڑے  حیران تھے ...
30/08/2026

حمل کاذب از قلم حکیم محبوب الٰہی قصور
ہم نے طبیہ کالج میں طالب علمی کے دور میں جب حمل کاذب پڑھا تھا تو بڑے حیران تھے کہ جسم انسانی صرف سوچنے پر ہی اس قدر حقیقی ری ایکشن کرتا ہے ۔
( جسم انسانی کے اس پہلو پر بھی کبھی لکھوں گا )
فی الحال آج کل کے مشہور ترین کیس کے حوالے سے بات کرتے ہیں جس میں ایک گائناکالو جسٹ نے ایک مریضہ کا سی سیکشن کیا اور پھر اسے کہا کہ اندر بچہ نہیں تھا ۔اور یوں یہ کیس آج کل میڈیا پر چھایا ہوا ہے
پہلے
حمل کاذب
کو پڑھ لیں پھریہ سمجھنا آسان ہوگا کہ کہ اس کیس میں کیسے بلنڈرز ہوئے ہوں گے
سوڈو پریگنینسی (Pseudocyesis) جسے عام زبان میں کاذب حمل یا جھوٹا حمل بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی نایاب نفسیاتی اور جسمانی صورتِ حال (Psychosomatic Condition) ہے جس میں عورت حاملہ نہ ہونے کے باوجود بالکل حاملہ خواتین جیسی تمام ظاہری اور جسمانی علامات ظاہر کرنے لگتی ہے۔
​حیران کن بات یہ ہے کہ اس حالت میں عورت کا ذہن اس بات پر سو فیصد یقین کر چکا ہوتا ہے کہ وہ حاملہ ہے، جس کی وجہ سے جسمانی ہارمونز کا نظام بھی وہی تبدیلیاں لانا شروع کر دیتا ہے جو ایک حقیقی حمل میں ہوتی ہیں۔
​سوڈو پریگنینسی کی وجوہات
​یہ حالت بنیادی طور پر شدید جذباتی، نفسیاتی اور ہارمونل عوامل کا موازنہ اور نچوڑ ہوتی ہے:
​اولاد کی شدید خواہش: وہ خواتین جو سالہا سال سے بانجھ پن کا شکار ہوں یا اولاد کے لیے شدید ذہنی اور سماجی دباؤ میں ہوں، ان کا ذہن اس خواہش کو حقیقت میں بدلنے کے لیے جسم کو غلط سگنل بھیجنا شروع کر دیتا ہے۔
​حمل یا اسقاطِ حمل (Miscarriage) کا خوف: بعض اوقات حاملہ ہونے کا شدید خوف یا ماضی میں متعدد اسقاطِ حمل کا صدمہ اس کیفیت کو جنم دیتا ہے۔
​ہارمونل نظام میں خلل: شدید ذہنی دباؤ اور سوچ کی وجہ سے پٹیوٹری گلینڈ (Pituitary Gland) اور ادویاتی ہارمونز (مثلًا Prolactin اور Estrogen) کا توازن بگڑ جاتا ہے، جس سے جسم حقیقی حمل جیسی علامتیں تیار کرتا ہے۔
​ڈپریشن اور اینگزائٹی: ذہنی تناؤ اور دماغ کے کیمیائی مادوں (Neurotransmitters) کی عدم متوازنی جسمانی اعضا پر اثر انداز ہوتی ہے۔
​مریضہ کی ذہنی کیفیات
​سوڈو پریگنینسی میں مبتلا عورت کی ذہنی حالت نہایت نازک اور پیچیدہ ہوتی ہے:
​کامل اور اٹل یقین: مریضہ کو ذرا برابر بھی شک نہیں ہوتا کہ وہ حاملہ نہیں ہے۔ وہ ہر جسمانی تبدیلی کو حمل کی حتمی تصدیق سمجھتی ہے۔
​نفسیاتی الجھن اور انکار (Denial): اگر ڈاکٹر یا رشتہ دار اسے بتائیں کہ الٹراساؤنڈ یا بلڈ ٹیسٹ میں حمل منفی (Negative) آیا ہے، تو وہ ان رپورٹس کو ماننے سے انکار کر دیتی ہے اور اسے ڈاکٹر کی غلطی یا مشین کی خرابی قرار دیتی ہے۔
​جذباتی حساسیت: معمولی بات پر رو دینا، چڑچڑا پن، خوف اور شدید جذباتی وابستگی اس بچے سے قائم کر لینا جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے۔
​سماجی دباؤ کا احساس: خاندانی یا معاشرتی طعنوں سے بچنے کے لیے مریضہ کا ذہن خود کو اور دوسروں کو مطمئن کرنے کے لیے اس سچائی کا سہارا لیتا ہے۔
​فل ٹرم (Full Term) کی علامات
​سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 9 ماہ کے دوران مریضہ کا جسم ایک حقیقی حاملہ عورت کی طرح ترقی کرتا ہے:
​پیٹ کا پھولنا: پیٹ اس طرح بڑھتا ہے جیسے اندر بچہ پل رہا ہو (حالانکہ یہ چربی، گیس اور انتڑیوں کی سوجن کی وجہ سے ہوتا ہے)۔
​حیض (Periods) کا بند ہونا: ماہواری مکمل طور پر رک جاتی ہے۔
​چھاتیوں میں تبدیلیاں: چھاتیاں سخت ہو جاتی ہیں، سائز بڑھ جاتا ہے، اور بعض اوقات ان میں سے دودھ یا زرد پانی (Colostrum) بھی نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
​بچے کی حرکت کا احساس (Fetal Movement): مریضہ کو پیٹ میں بالکل بچے کی لاٹ یا حرکت کا احساس ہوتا ہے (جو دراصل انتڑیوں کی گیس اور عضلاتی کھنچاؤ ہوتا ہے)۔
​صبح کی متلی (Morning Sickness): صبح کے وقت قے، متلی اور مخصوص خوراک کی خواہش (Cravings)۔
​وزن کا بڑھنا: پورے جسم کا وزن بڑھنا اور کمر میں درد۔
​دردِ زہ (False Labor Pain): 9 ماہ پورے ہونے پر مریضہ کو بالکل زچگی (Delivery) جیسا شدید درد محسوس ہوتا ہے۔
​کلینکل اور نفسیاتی ہینڈلنگ (مکمل تدبیر)
​چونکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ذہن اور جسم کے باہمی تعلق کا ہے، اس لیے اس کی ہینڈلنگ بہت احتیاط، ہمدردی اور تدبیر سے ہونی چاہیے:
​1. درست تشخیص (Medical Diagnosis):
​سب سے پہلے الٹراساؤنڈ (Pelvic Ultrasound) اور خون کا ٹیسٹ (Beta hCG) کروایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے حقیقی حمل یا فائبرائڈ/ٹیومر کا امکان رد ہو سکے۔
​2. مریضہ سے برتاؤ اور بریکنگ دی نیوز (Breaking the News):
​مریضہ کو اچانک یا سختی سے یہ نہ کہا جائے کہ "تمہیں کوئی حمل نہیں ہے، تم ڈراما کر رہی ہو"۔ ایسا کرنے سے وہ شدید ذہنی صدمے (Psychotic Shock) یا شدید ڈپریشن میں جا سکتی ہے۔
​ڈاکٹر اور خاندان مل کر اسے پیار اور ہمدردی سے الٹراساؤنڈ رپورٹ دکھائیں اور بتائیں کہ جسم نے حمل کی تمام علامات تو پیدا کر دیں، لیکن اندر بچہ تشکیل نہیں پا سکا۔
​3. نفسیاتی معالجہ (Counseling & Psychotherapy):
​کسی ماہرِ نفسیات (Psychologist/Psychiatrist) سے سائیکو تھراپی کروائی جائے تاکہ وہ اس بنیادی صدمے، خوف یا ناامیدی کا علاج کر سکے جس کی وجہ سے یہ حالت پیدا ہوئی۔
​4. ہارمونل توازن اور ادویات:
​اگر مریضہ کی ماہواری مسلسل بند ہو یا چھاتی سے دودھ آ رہا ہو تو گائناکالوجسٹ کی ہدایت کے مطابق ہارمونل توازن بحال کرنے کی ادویات دی جاتی ہیں تاکہ جسمانی علامات ختم ہوں۔
​5. خاندانی تعاون (Family Support):
​مریضہ کے شوہر اور سسرال والوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ اسے طعنہ دینے کے بجائے سہارا دیں، کیونکہ وہ کسی فریب یا سچی ذہنی تکلیف سے گزر رہی ہوتی ہے، نہ کہ قصدا ایسا کر رہی ہوتی ہے۔
اب یہ سب پڑھنے کے بعد سوچیے کہ خاتون اور اس کی فیملی کے دعوے جو میڈیا پر سامنے آرہے ہیں وہ یہ ہیں کہ خاتون پراپر چیک اپ کے لیے جاتی رہی ۔الٹراساؤنڈ بھی ہوئے ۔ سب کچھ بقول ان کے موجود ہے ۔ حتٰی کہ ctg
موجود ہے ۔یہ دعوے اگر سچ ہیں تو یہ ایک بہت ہی بڑا سکیم ہے کہ مریضہ کی اس نفسیاتی کیفیت کو ٹریٹ کرنے یا اس کی فیملی کو آگاہ کرنے کی بجائے اس سے بار بار فالو اپ کے بہانے پیسے کمائے جاتے رہے ؟
اور اگر یہ پورا سچ نہیں ہے تب بھی بلنڈر تو ہوا ہے ۔ جب بچے کی پیدائش کے لیے سرجری کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو الٹراساؤنڈ پہلا سٹیپ ہے جس میں بچے کی پوزیشن اس کے ہیڈ کا سائز ماں کی پیلوک بونز کا سائز دیکھ کر ہی یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ یہ ڈیلیوری نارملی ممکن ہے یا نہیں ۔
پھر سی ٹی جی کا موجود ہونا ۔ یاد رہے کہ سی ٹی جی بچے کی دل کی دھڑکن کا ٹسٹ ہے ۔ بچہ تھا ہی نہیں تو وہ کیسے مثبت رہا ؟
(سی ٹی جی میں کمی بیشی کو بڑا سیریس لیا جاتا ہے )
اب کچھ خبریں میڈیا پر یہ چل رہی ہیں کہ حمل واقعی نہیں تھا ۔اگر اسے سچ مان لیں یہ بھی مان لیں کہ وہ پہلے ان کے پاس فالواپ کے لیے نہیں آتی رہیں بس ڈیلیوری کے لیے آئیں تھیں
تو بھی کچھ سوالات ہیں
کہ خاتون ڈلیوری کے لیے آئیں
گائناکالوجسٹ نے سب سے پہلے فیزیکلی معائنہ کیوں نہیں کیا ؟
کیونکہ اگر معائنہ کیا ہوتا تو صرف پالپیشن سے ہی بچے کے ہونے نہ ہونے کا پتہ چل جاتا اور یہ کام ایک اچھی تجربہ کار دائی آسانی سے ٹٹول کر کرلیتی ہے ۔
پھر الٹراساونڈ کی ؟
اگر ہاں تو کیوں پتہ نہیں چلا کے بچہ ہے ہی نہیں
اگر الٹراساؤنڈ نہیں کی تو پھر نارمل ڈیلیوری کی بجائے سرجری کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیا ؟
پیٹ میں بچہ تھا ہی نہیں تو سی ٹی جی کیسے مثبت رہی ؟

ایک  بیمار عورت نے تقریباً تین سال پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔وہ  ویسے تو ڈالرز میں کروڑ پتی تھی۔ مگر اس کا ویسے کوئی پتی...
26/08/2026

ایک بیمار عورت نے تقریباً تین سال پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔
وہ ویسے تو ڈالرز میں کروڑ پتی تھی۔ مگر اس کا ویسے کوئی پتی نہیں تھا ۔ یعنی وہ بیوہ تھی۔

جب اس نے مجھ سے رابطہ کیا تو وہ ہسپتال میں تھی۔
کہتی ہے میں مرنے والی ہوں۔
ڈاکٹرز نے جواب دیا ہے۔
لاسٹ اسٹیج کینسر یے۔

میں نے کہا کہ
قسم لے لو میں چھوٹا سا دیسی دیہاتی حکیم ھوں۔
میرے پاس کوئی ایسا کینسر کا کوئی نسخہ نہیں یے
میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا
۔
تمہارا تو پھر بھی لاسٹ اسٹیج ہے
میں نے کبھی غریب صبا کو بیس روپے کا بیلنس نہیں بھیجا
وہ بیچاری
سات ہزار مرتبہ ایکسیڈینٹ کروا کر ہسپتال گئی۔۔

۔۔
اس نے کہا کہ نہیں مجھے تم سے مدد نہیں چاہیے لیکن مجھے مرتے وقت، احساس ہو رہا ہے کہ میں نے ساری زندگی دولت کمانے میں گزار دی
خدا کی عبادت نہیں کی۔ کوئی اچھے کام نہیں کیے ۔

میں اب کچھ نیکی کا کام کرنا چاہتی ہوں۔

مجھے جی میل میں سے ڈالرز کی خوشبو آنے لگی۔
مجھے لگا شاید اسے خواب میں الہام ہؤا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے چھوٹے سے ٹاؤن مدینہ ٹاؤن میں ایک دیسی و دیہاتی کو پیسوں کی کتنی ضرورت ہے۔

میں نے فوراً جواب دیا
جی
جی کیوں نہیں
خدمت خلق بہت اچھی چیز یے۔ میرا خود بہت دل کرتا ہے ، لیکن کر نہیں پاتا۔

۔۔
اس نے کہا کہ وہ اسی لاکھ ڈالرز ((صحیح رقم یاد نہیں)
مجھے بھیجے گی۔ جس میں سے ستر فیصد چیریٹی کرنا ہوں گے جبکہ بقیہ تیس فیصد میرے لیے ہوں گے۔

میں نے ڈرتے جھجکتے ہوئے پوچھا کہ
مجھے یہ کام کرنے میں عار نہیں
لیکنآخر اس نیک کام کے لیے
میں ہی کیوں؟؟؟

اس نے کہا کہ۔
یہ دنیا یے۔ یہاں معجزات ہمیشہ نہیں ہوتے
لیکن جب کبھی ہوتے ہیں ہمیں ان کو تسلیم کرنا چاہیے۔
یہ کیسے ہوئے، کیونکر ہوئے۔ یہ سوال نہیں کرنے چاہیے۔ معجزات ہمیشہ انسانی فہم سے بالاتر ہوتے ہیں، جن باتوں کی لاجکس مل جائیں، وہ معجزہ نہیں کہلاتے
۔۔
مجھے اس کی بات میں وزن محسوس ہوا--۔
میں نے زور زور سے سر ہلاتے ہوئے اسے میسج کیا۔
""جی جی بالکل ، یہ تو آپ نے درست کہا""
اگلے دن اس نے میسج کیا کہ
میری طبیعت زیادہ بگڑ رہی ہے ۔ شاید میں دوبارہ موبائل استعمال نہ کر سکوں۔

میرا وکیل تم سے رابطہ کر لے گا۔ میں نے اسے گائیڈ کر دیا ہے، تم اس کی ہدایات پر عمل کرنا اور ہمیشہ لوگوں کے لئے اچھے کام کرنے کی کوشش کرنا۔

میں نے اس کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ اپنی چیٹ سے رخصت کیا۔

ایک دن ایسے ہی گزر گیا، دوسرے دن شام کو ایک نئے ای میل ایڈریس سے میسج آیا ، جس کا لب لباب یہ تھا کہ
وہ جان میگلن بات (میسج) کر رہا ہے۔ وہ مادام ماریا سیلا کا وکیل ہے۔ یہ کہ وہ مادام کی ہدایات مطابق طے شدہ رقم مجھے بھیجے گا جس کے بعد مجھے ایک سٹیٹ منٹ اسے بھیجنی ہو گئی کہ میں نے طے کردہ رقم وصول کر لی ہے۔
اس نے کہا کہ وہ یہ رقم بذریعہ بنک ٹرانسفر کروائے گا اور میں اسے اپنا انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبر دے دوں۔
میں دل ہی دل میں کافی حیران تھا کہ بلی تو تھیلے سے باہر نکل ہی نہیں رہی 🙄🙄 چکر کیا ہے۔ تھوڑی سوچ بچار کے بعد میں نے اسے اپنے ایک بنک اکاؤنٹ کا نمر
(بمعہ IBAN) بھیج دیا جو ایک بینکر نے اپنے پاس سے دو سو روپے جمع کروا کر کھولا تھا 😂
بیچارے بینکر کو ٹارگٹ ملا ہوا تھا جبکہ میں اکاؤنٹ کھلوانا نہیں چاہتا تھا مگر اس نے کہا کہ یار تم بعد میں بند کروا دینا 😁😁

میں اب اے ٹی ایم لیے ریڈی تھا کہ جیسے ہی ٹرانزیکشن ہوئی، اگر کوئی فراڈ بھی ہوا تو کم از کم چالیس پچاس ہزار تو میں نکلوا لوں گا باقی کہ بے شک نہ نکلیں۔😬😬

تھوڑی دیر بعد ایک اور میسج آیا، جس میں لکھا تھا کہ وہ اماؤنٹ مجھے بھیج ریے ہیں لیکن انٹرنیشنل قوانین کے تحت ان کی نو ہزار سات سو پچاس ڈالرز فیس بنتی ہے جو مجھے ادا کرنی ہے۔

میں نے یہ میسج پڑھ کر بے اختیار ٹھنڈا سانس لیا اور سوچا کہ آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔

اتنے دنوں سے گوگل ٹرانسلیٹر کے ذریعے کی گئی چیٹ پر ضائع ہوئے وقت پر افسوس کیا اور انہیں پھر اردو میں میسج کیا۔

"" ک....ن....ج...ر...و..ں
یہ ٹِرک تو ہمارے ہاں بے نظیر انکم سپورٹ اور جیتو پاکستان کے نام سے رجسٹر تھی،تم لوگوں نے بنا پوچھے اسے استعمال کیا، ہم تم پر کاپی رائٹ فراڈ کا کیس کر دیں گے ۔
💔💔💔

اُبلتا ہوا پانی بھی سوچتا ہوگا کہ درمیان میں برتن نہ ہوتا تو آگ کی اوقات دکھاتا کا مطلب یہ ہے کہ بعض اوقات انسان کے اندر...
23/08/2026

اُبلتا ہوا پانی بھی سوچتا ہوگا کہ درمیان میں برتن نہ ہوتا تو آگ کی اوقات دکھاتا کا مطلب یہ ہے کہ بعض اوقات انسان کے اندر بہت طاقت، ہمت اور صلاحیت ہوتی ہے لیکن حالات، مجبوریاں اور ذمہ داریاں یا کچھ اصول اسے خاموش رہنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ لوگ اس کی خاموشی کو کمزوری سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہ صرف وقت اور حالات کا احترام کر رہا ہوتا ہے۔ جیسے پانی آسانی سے آگ کو بُجھا سکتا ہے مگر اگر دونوں کے درمیان برتن آ جائے تو پانی فوراً آگ تک نہیں پہنچ سکتا، اسی طرح انسان بھی بعض رکاوٹوں کی وجہ سے اپنی اصل طاقت نہیں دِکھا پاتا اور بہت سی مجبوریوں اور پابندیوں نے اس کے پاؤں جھکڑے ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کی خاموشی یا برداشت کو اس کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اگر وہ رکاوٹیں ختم ہو جائیں تو وہ اپنی اصل قوت اور صلاحیت سے ہر مخالف کو جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔
برکت دواخانہ 128/15L میاں چنوں

Address

Al Sehat Unani Medical Collage Police Line Stop Jaranwala Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ustad Jamil Araf No 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share