District Health Officer Astore

District Health Officer Astore Health care

پریس ریلیزڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، استورآج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور، ڈاکٹر عارف حسین صاحب نے بی ایچ یو پکوراہ کا دورہ کیا، جہاں...
03/08/2026

پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، استور
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور، ڈاکٹر عارف حسین صاحب نے بی ایچ یو پکوراہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کو عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران ڈاکٹر عارف حسین صاحب نے حضرت امام حسینؓ، چیلم میں کل منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی عمائدین اور کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ صحت دور دراز علاقوں میں بھی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کے لیے فراہم کی جانے والی ادویات بھی موقع پر موجود متعلقہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ٹیم کے حوالے کی گئیں تاکہ کل کیمپ کے دوران مریضوں کو بروقت، معیاری اور مفت طبی خدمات اور ادویات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر عارف حسین صاحب نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد محکمہ صحت استور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

پریس ریلیزڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، استورآج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس استور میں ڈاکٹر عارف عباس صاحب نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنے عہدے...
31/07/2026

پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، استور

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس استور میں ڈاکٹر عارف عباس صاحب نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تمام افسران و عملے کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر عارف عباس صاحب کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

بعد ازاں سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہدایت علی صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ شرکاء نے ڈاکٹر ہدایت علی صاحب کی محکمہ صحت استور کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عارف عباس صاحب نے محکمہ صحت کی مزید بہتری، عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام افسران و عملے پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ ضلع استور میں صحت کی سہولیات مزید مؤثر اور عوام دوست بن سکیں۔

پریس ریلیزآفس آف دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، استوراستور–اے وی آر (AVR) روڈ کی بندش کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور کی ہدا...
27/07/2026

پریس ریلیز
آفس آف دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، استور
استور–اے وی آر (AVR) روڈ کی بندش کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور کی ہدایت پر آج کچک کے مقام پر طبی امداد اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لیے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس تعینات کی گئی۔
جب تک استور–اے وی آر (AVR) روڈ ٹریفک کے لیے بحال نہیں ہو جاتی، اس مقام پر محکمہ صحت استور کا پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس مسلسل موجود رہیں گے تاکہ مقامی آبادی کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس استور اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں بھی مسلسل الرٹ اور تعینات رہیں گی، تاکہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کو فوری طبی امداد اور محفوظ مقام تک منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس استور عوام کو یقین دلاتا ہے کہ روڈ کی مکمل بحالی تک طبی اور ہنگامی خدمات بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

پریس ریلیزآج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر ہدایت علی کی خصوصی ہدایات پر یونین کونسل منی مرگ اور قمری کے لیے اضافی ادویا...
16/01/2026

پریس ریلیز
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر ہدایت علی کی خصوصی ہدایات پر یونین کونسل منی مرگ اور قمری کے لیے اضافی ادویات پہنچا دی گئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان علاقوں کے لیے چھ ماہ کی ادویات پہلے ہی فراہم کی جا چکی تھیں، تاہم عوامی ضروریات اور صحت کی سہولیات کے تسلسل کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید ادویات روانہ کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، بالخصوص دور دراز علاقوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس اقدام پر مقامی عوام نے محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر ہدایت علی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
جاری کردہ: ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور
محکمہ صحت، ضلع استور

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر ہدایت علی صاحب نے BHU ناصر آباد، ACD رٹو اور FAP فقیرکوٹ کا اچانک (Surprise) دورہ کیا۔...
17/12/2025

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر ہدایت علی صاحب نے BHU ناصر آباد، ACD رٹو اور FAP فقیرکوٹ کا اچانک (Surprise) دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے NIDs مہم کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

ڈی ایچ او صاحب نے اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مجموعی طور پر صحت کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ MCH سنٹر رٹو اور MCH سنٹر BHU ناصر آباد کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا، جہاں ڈیلیوریز اور زچہ و بچہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایچ او صاحب نے LHVs سے درکار آلات (Equipment) کی تفصیل طلب کی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی تمام جائز ضروریات کو ٹاپ پرائرٹی پر پورا کیا جائے گا۔ مزید برآں، LHV لیبر روم کے لیے LPG گیس بھی فراہم کی گئی تاکہ آنے والی حاملہ خواتین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، خصوصاً اس وقت جب موسم شدید سرد ہے اور درجہ حرارت منفی (Minus) میں ہے۔
ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور

Address

Post Office Gorikote District And Thesil Astore
Gilgit
75000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Astore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Health Officer Astore:

Shortcuts

Share