23/08/2026
ا
پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز میں سے ایک - پہلے ہی باوقار ستارہ امتیاز (سول) سے نوازے جانے کے بعد، بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری ڈائریکٹر ریجنل، کمانڈر پنجاب اے این ایف، کو اب ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے، جو ملک کے سب سے ممتاز فوجی اعزازات میں سے ایک ہے۔ اس عظیم اعزازات کے لیے باقاعدہ آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے مرکزی بانی وصدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا گولڈ میڈلسٹ نے اپنے وفد سمیت ریجنل ڈائریکٹر آفس اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور میں گلدستہ پیش کیا ان کی قائدانہ صلاحیت کو سراہا گیا اس موقع پر آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت سکندر حیات عمر آفتاب محمد فصیح الدین اور انٹرنیشنل کمنٹیٹر ماسڑ نعیم احمد موجود تھے ملاقات میں برگیڈئیر سکندر حیات چوہدری کمانڈر اے این ایف پنجاب ڈپٹی ڈائریکٹر میجر چوھدری نذیر احمد گجر سے این ایف اور برگیڈئیر مزمل کمانڈر اسٹیشن کینٹ لاہور سے ملاقات ہوئی اس موقع پر آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کی منشیات کے حوالے سے تمام ایکٹیویٹی کو سراہا گیا خصوصی طور پر عبداللہ کئیر سنٹر علی پور چٹھہ مرکز برائے بحالی منشیات کے خدمت انسانیت کو بھی سراہا گیا اور سالانہ انٹرنیشنل کبڈی ایونٹ کے انعقاد کو معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے اس پہلو کو مثبت قرار دیا ملاقات بڑے خوش گوار ماحول میں ہوئی