Gujranwala Medical College Media Cell

Gujranwala Medical College Media Cell Gujranwala Medical College Media Cell

12/11/2025

World Pneumonia Day 2025

10/11/2025

International Radiology Day
8 November 2025

07/10/2025
07/10/2025
پریس ریلیزپاکستان سوسائٹی آف ویزکولر اینوملیز (Vascular Anomalies – رگوں کی غیر معمولی بیماریاں) کے زیرِ اہتمام “دوسرا ب...
07/10/2025

پریس ریلیز

پاکستان سوسائٹی آف ویزکولر اینوملیز (Vascular Anomalies – رگوں کی غیر معمولی بیماریاں) کے زیرِ اہتمام “دوسرا بین الاقوامی ویزکولر اینوملی سیمینار” مورخہ 27 ستمبر 2025 بروز ہفتہ معروف عزیز خان آڈیٹوریم، گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں منعقد ہوا۔

اس سیمینار میں قومی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی اور جدید تحقیق پر مبنی لیکچرز پیش کیے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن (سابق پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج)، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (سابق وفاقی وزیرِ صحت) اور سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف شامل تھے۔

سیمینار میں پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے بھی آن لائن شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے تمام میڈیکل کالجز کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سیمینار طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے لیے جدید سائنسی معلومات اور ریسرچ سے آگاہی فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اور سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر نے کہا کہ ویزکولر اینوملیز جیسے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے قومی و بین الاقوامی ماہرین کی کاوشیں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے علمی اجتماعات پاکستان میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے اور مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں Rare Diseases Clinic (نایاب امراض کا کلینک) پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے تعاون سے قائم کیا جائے گا، جو گوجرانوالہ کے عوام کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ویزکولر اینوملیز (رگوں کی غیر معمولی بیماریاں) کے علاج اور تحقیق کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دیا جائے گا۔

Address

Gondalanwala Village, Ali Pur Chitta Road, Gujranwala Punjab
Gujranwala
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Medical College Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share