Nazeer Beghum Children and Gyne Clinic

Nazeer Beghum Children and Gyne Clinic نظیر بیگم چلڈرن اینڈ گائنی کلینک

DR.M.WAQAR NAEEMCHILD SPECILISTNAZEER BEGUM CLINIC VANIKI TARAR NEAR PIZZA CLUB HAFIZABAD ROADTIMING 9 AM TO 1PM5PM TO 9...
08/06/2026

DR.M.WAQAR NAEEM
CHILD SPECILIST
NAZEER BEGUM CLINIC VANIKI TARAR NEAR PIZZA CLUB HAFIZABAD ROAD
TIMING 9 AM TO 1PM
5PM TO 9PM
03174653448

05/06/2026

ماں نے گوشت کھایا بچے کو موشن لگ گئے...!

اب پھر آگے تو آم بھی آ رہے ہیں تو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو یا تو آم چھوڑنا پڑے گا یا پھر بچے کو بریسٹ فیڈنگ!؟

کیونکہ گوشت والے کیس میں تو گھر والوں نے ماں کو بریسٹ فیڈنگ چھڑوانے پر مجبور کر دیا تھا۔ 🙄😒

لیکن ایک بات بتا دوں... ایک ماہ سے 2 سال تک بچے کئی مرتبہ لوز سٹول والے فیز سے گزرتے ہیں۔ اور اگر بچے کو دیکھیں تو بچہ ہشاش بشاش، کھیلتا ہنستا، شرارتیں کرتا، پراپر فیڈ لیتا اور سوتا جاگتا رہتا ہے... بس سٹول دن میں کئی مرتبہ، موشن جیسا کرتا ہے۔

تو ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟؟؟ بچے کو پراپر فیڈ کروانا جاری رکھیں۔ ڈاکٹر کے مشورے پر زنک سپلیمنٹ دیں۔ خود بھی ہیلتھی ڈائیٹ لینا جاری رکھیں۔ اور سب سے بڑھ کر "وہم نہ کریں!"

بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماں ہر ہیلتھی فوڈ کھا سکتی ہے ✅ بچہ دو سال تک بریسٹ فیڈنگ کر سکتا ہے ✅

ہاں چھوٹے موٹے مسئلے ہو ہی جاتے ہیں... ظاہر ہے دنیا کی زندگی ماں کے پیٹ جیسی تو ہوتی نہیں۔ ماں جتنا بھی پرہیز کرلے، چاہے بچے کو صرف ٹاپ فیڈ پر ہی رکھ لے، پھر بھی بچہ چھوٹے موٹے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے....کیوں؟؟؟ کیونکہ یہ دنیا ہے۔ یہاں موسم بدلتے ہیں، یہاں مٹی اڑتی ہے، یہاں دھوپ آتی ہے، یہاں وبائیں پھیلتی ہیں، یہاں وائرس بیکٹیریا رہتے ہیں، یہاں بارش برستی ہے، یہاں ہوائیں بھی چلتی ہیں، یہاں انسان بستے ہیں...اور کئی جاندار بھی پلتے ہیں... پھر ایک انسانی بچہ جو دنیا میں آتے ہی تیز ترین نشوونما سے گزرتا ہے وہ چھوٹے موٹے مسائل کا شکار ہو ہی سکتا ہے جناب..

ماں باپ کیا کر سکتے ہیں؟؟؟ بچے کو بیمار ہونے سے بچانا تقریباً ناممکن ہے لیکن جلدی صحتیاب ہونے کیلئے مدافعت بڑھانے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔ اور یہ کوشش ہوتی ہے بریسٹ فیڈنگ کروانے سے۔ کیونکہ بریسٹ ملک میں مدافعتی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ اور گھر کے ماحول کو صاف ستھرا اور سادہ رکھنے سے۔ بس جی...

💥Mastitis Neonatorum 💥🔻 Definition: Bacterial infection of breast tissue in infants
05/06/2026

💥Mastitis Neonatorum 💥

🔻 Definition:

Bacterial infection of breast tissue in infants

حمل کے دوران بچے کا وزن کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟بہت سی مائیں الٹراساؤنڈ رپورٹ میں بچے کا وزن کم سن کر پریشان ہو جاتی ہیں۔...
05/06/2026

حمل کے دوران بچے کا وزن کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟

بہت سی مائیں الٹراساؤنڈ رپورٹ میں بچے کا وزن کم سن کر پریشان ہو جاتی ہیں۔ یاد رکھیں، ہر حمل مختلف ہوتا ہے اور بچے کی نشوونما کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

✅ پروٹین سے بھرپور غذا کھائیں انڈے، گوشت، مچھلی، دالیں، چنے، دودھ اور دہی بچے کی بہتر نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔

✅ متوازن اور بار بار کھانا کھائیں دن میں 3 بڑے کھانوں کے بجائے 5 سے 6 چھوٹے اور غذائیت سے بھرپور کھانے لیں۔

✅ صحت مند چکنائیاں شامل کریں خشک میوہ جات، مونگ پھلی، بادام، اخروٹ اور ایووکاڈو مفید چکنائیوں کے بہترین ذرائع ہیں۔

✅ آئرن اور فولک ایسڈ باقاعدگی سے لیں اپنے ڈاکٹر کی تجویز کردہ سپلیمنٹس ہرگز نہ چھوڑیں۔

✅ پانی کی مناسب مقدار پئیں جسم میں پانی کی کمی بچے کی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

✅ مناسب آرام کریں روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند اور ذہنی سکون بھی حمل کے دوران بہت اہم ہیں۔

⚠️ اگر بچے کا وزن مسلسل کم آ رہا ہو تو خود علاج کرنے کے بجائے فوراً اپنے گائناکالوجسٹ سے مشورہ کریں، کیونکہ بعض اوقات اس کے پیچھے طبی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔

💕 ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کی بنیاد ہوتی ہے۔

#حمل

دورانِ حمل پانی کی کمی (Dehydration) کو معمولی نہ سمجھیں! 💧✨بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ حمل کے دوران صرف اچھی خوراک ہ...
03/06/2026

دورانِ حمل پانی کی کمی (Dehydration) کو معمولی نہ سمجھیں! 💧✨

بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ حمل کے دوران صرف اچھی خوراک ہی ضروری ہے، لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ پانی کی مناسب مقدار آپ اور آپ کے ہونے والے بچے کی صحت کے لیے کتنی اہم ہے؟

پانی کی شدید کمی زچہ اور بچہ دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو اپنے جسم میں یہ نشانیاں نظر آئیں، تو فوراً چوکنا ہو جائیں:

⚠️ پانی کی کمی کی 9 اہم علامات (Symptoms)

1️⃣ تیز دل کی دھڑکن: پانی کی کمی سے خون کا حجم کم ہوتا ہے، جس سے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
2️⃣ پٹھوں میں کھنچاؤ: الیکٹرولائٹس کی کمی ٹانگوں اور پٹھوں میں شدید درد کا باعث بنتی ہے۔
3️⃣ خشک منہ اور ہونٹ: مسلسل پیاس یا منہ کا چپکنا۔
4️⃣ الجھن اور چڑچڑاپن: ذہنی تھکن اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری۔
5️⃣ بُخار: جسم کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
6️⃣ تھکاوٹ: دن بھر غیر معمولی کمزوری اور سستی محسوس ہونا۔
7️⃣ گہرا اور تیز بو والا پیشاب: یہ اس بات کی واضح ترین نشانی ہے کہ جسم کو پانی کی شدید ضرورت ہے۔
8️⃣ جنین کی حرکت میں کمی: پانی کی کمی بچے کی سرگرمی اور ایمنیوٹک فلوئڈ (Amniotic Fluid) پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
9️⃣ آنکھیں دھنس جانا: آنکھوں کے گرد ہلکے اور تھکا ہوا تاثر۔

💡 بچاؤ کے آسان طریقے:
دن میں کم از کم 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پییں۔

پانی سے بھرپور غذائیں (تربوز، کھیرا، مالٹے) خوراک میں شامل کریں۔

چلچلاتی دھوپ اور زیادہ گرمی میں نکلنے سے گریز کریں۔
DR ABEER WAQAR
GYNAECOLOGIST
9AM TO 1PM
5PM TO 9PM

😳 کیا کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ ماہواری نہ آئے، ٹیسٹ بھی منفی آئے… لیکن پھر بھی حمل ہو؟جی ہاں، بعض اوقات جلدی ٹیسٹ کرنے سے...
03/06/2026

😳 کیا کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ ماہواری نہ آئے، ٹیسٹ بھی منفی آئے… لیکن پھر بھی حمل ہو؟

جی ہاں، بعض اوقات جلدی ٹیسٹ کرنے سے نتیجہ منفی آ سکتا ہے۔ اگر مدت (Periods) miss ہو گئی ہے تو 10 دن انتظار کرکے دوبارہ ٹیسٹ کریں 🧪💖

DR ABEER WAQAR
GYNAECOLOGIST
OPD TIMING
9AM TO 1PM
5PM TO 9PM

Facts about Female body! 🤰ایک عورت اپنی زندگی میں حیاتیاتی طور پر کئی بار حاملہ ہو سکتی ہے۔ اگر ماہواری کم عمر میں شروع ...
03/06/2026

Facts about Female body! 🤰
ایک عورت اپنی زندگی میں حیاتیاتی طور پر کئی بار حاملہ ہو سکتی ہے۔ اگر ماہواری کم عمر میں شروع ہو، بار بار حمل ہوں، اور تولیدی عمر لمبی ہو تو نظریاتی طور پر 20–30 یا اس سے زیادہ حمل بھی ممکن ہو
سکتے ہیں، اگرچہ یہ عام بات نہیں۔

خواتین پیدائش کے وقت تقریباً 10 سے 20 لاکھ انڈوں (eggs) کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں۔
بلوغت تک یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 3 سے 4 لاکھ رہ جاتی ہے۔

پوری تولیدی زندگی میں عام طور پر صرف 300–500 انڈے ہی خارج ہوتے ہیں (ovulation)۔

حمل کے دوران جسم میں خون کی مقدار تقریباً 30–50٪ تک بڑھ سکتی ہے تاکہ ماں اور بچے دونوں کو آکسیجن اور غذائیت مل سکے۔

رحم (uterus) حمل کے دوران بہت زیادہ پھیلتا ہے؛ یہ اپنے عام سائز سے کئی گنا بڑا ہو سکتا ہے۔

حمل کے دوران ہارمونز دماغ کے کچھ حصوں میں تبدیلیاں پیدا کر سکتے ہیں، جو بچے کی دیکھ بھال اور جذباتی وابستگی سے جڑی ہوتی ہیں۔

بچے کی حرکت ماں عام طور پر 16–25 ہفتوں کے درمیان محسوس کرنا شروع کرتی ہے۔

حمل میں دل زیادہ محنت کرتا ہے اور دھڑکن کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے۔

ہر حمل ایک جیسا نہیں ہوتا؛ ایک ہی عورت کے مختلف حملوں میں علامات، خواہشات، تھکن یا جذباتی کیفیت مختلف ہو سکتی ہے۔

بچے کے خلیے ماں کے جسم میں رہ سکتے ہیں
اسے fetal microchimerism کہا جاتا ہے۔ بچے کے کچھ خلیے حمل کے دوران ماں کے جسم میں جا کر کئی سال، حتیٰ کہ دہائیوں تک موجود رہ سکتے ہیں۔

رحم کا سائز حیرت انگیز حد تک بڑھتا ہے
عام طور پر رحم ایک چھوٹے ناشپاتی کے سائز کا ہوتا ہے، لیکن حمل کے آخر تک یہ کئی گنا پھیل سکتا ہے۔

بچے کو ماں کی آواز یاد رہ سکتی ہے
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رحم میں موجود بچہ آوازوں پر ردعمل دینا شروع کرتا ہے اور پیدائش کے بعد ماں کی آواز پہچان سکتا ہے۔

حمل کے دوران خون کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے
ماں کے جسم میں خون کی مقدار تقریباً 30–50٪ تک بڑھ سکتی ہے تاکہ بچے کو آکسیجن اور غذائیت مل سکے۔

بچے کی انگلیوں کے نشانات رحم میں بنتے ہیں
فنگر پرنٹس حمل کے دوران بنتے ہیں اور ہر انسان کے منفرد ہوتے ہیں۔

بچہ رحم میں ذائقوں کا اثر محسوس کر سکتا ہے
ماں جو کھاتی ہے اس کے ذائقے کے کچھ مالیکیول امینیوٹک فلوئیڈ میں جا سکتے ہیں۔

حمل دماغ میں تبدیلیاں لا سکتا ہے
کچھ مطالعات کے مطابق دماغ کے کچھ حصوں میں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جو بچے کی دیکھ بھال اور جذباتی تعلق سے متعلق ہو سکتی ہیں۔

پلیسینٹا ایک عارضی عضو ہے
Placenta ایک ایسا عضو ہے جو صرف حمل کے دوران بنتا ہے اور بچے کو خوراک اور آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

جڑواں بچوں کی نایاب صورتیں بھی موجود ہیں
بعض انتہائی نایاب حالات میں مختلف وقتوں پر دو الگ ovulations
کے نتیجے میں غیرمعمولی حمل دیکھے گئے ہیں۔

ایک چھوٹی وضاحت: "ایک عورت اپنے لائف ٹائم میں لازماً 30 بار پریگننٹ ہو سکتی ہے" ایک مقررہ سائنسی قانون نہیں ہے۔ یہ بہت سے عوامل پر منحصر ہوتا ہے جیسے عمر، صحت، تولیدی صلاحیت اور زندگی کے حالات۔.
DR ABEER WAQAR
GYNAECOLOGIST
OPD TIMING
9AM TO 1PM
5PM TO 9PM




DR ABEER WAQAR GYNAECOLOGIST OPD TIMING:9AM TO 1PM 5PM TO 9PMULTRASOUND FACILITY AVAILABLE  NAZEER BEGUM CLINIC ,NEAR PI...
03/06/2026

DR ABEER WAQAR
GYNAECOLOGIST
OPD TIMING:
9AM TO 1PM
5PM TO 9PM

ULTRASOUND FACILITY AVAILABLE

NAZEER BEGUM CLINIC ,NEAR PIZZA CLUB HAFIZABAD ROAD VANIKI TARAR

DR.ABEER WAQARCONSULTANT GYNAECOLOGISTEXPERT IN FERTILITYOPD TIMING 9AM TO 1PM5PM TO 10PMNAZEER BEGUM CHILDREN AND GYNAE...
02/06/2026

DR.ABEER WAQAR
CONSULTANT GYNAECOLOGIST
EXPERT IN FERTILITY
OPD TIMING
9AM TO 1PM
5PM TO 10PM
NAZEER BEGUM CHILDREN AND GYNAE CLINIC VANIKI TARAR ,NEAR PIZZA CLUB HAFIZABAD ROAD

02/06/2026

مما کے پیٹ میں گیس ہو تو اس وجہ سے بچے کے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی ✅

مما کے کھانے سے مرچیں بچے کا پیٹ خراب نہیں کرتیں ✅

مما کے امرود کھانے سے بچے کے پیٹ میں درد نہیں ہوتا ✅

مما کے بیر، گوبھی، مٹر کھانے سے بچے کے پیٹ میں درد نہیں ہوتا۔ ✅

مما کی کچھ فوڈز سے بچے کو گیس ہو سکتی ہے مگر گیس تو نارمل انسانوں کو ہوتی ہی ہے... جوکہ نارمل ہے۔ ✅

مما کا ٹھنڈے پانی میں کام کرکے بریسٹ فیڈنگ کروانے سے بچے کو سردی نہیں لگتی اسی طرح ماں کے گرمی میں کام کرکے بریسٹ فیڈنگ کروانے سے بچے کو گرمی نہیں لگتی ✅

فیڈر سے پی لیتے ہیں بریسٹ فیڈنگ پر روتے ہیں مطلب بریسٹ فیڈنگ پسند نہیں ⚠️ ایسی کوئی بات نہیں ہوتی ✅ کیونکہ نومولود بچے کی مرضی نہیں ہوتی۔ بلکہ اسے سیکھنے کیلئے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Address

Vinake Tarar
Hafizabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazeer Beghum Children and Gyne Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share