20/04/2026
ایک دن قبل انجینئر محمد علی مرزا صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا انھیں تو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم حملہ آوروں میں سے ایک اپنی جان کی بازی ہارگیاـ
اگر اصول پسندی کو دیکھا جائے تویہ بات انتہائی افسوس ناک ھے ھر آدمی کویہ حق حاصل ھے کہ وہ کسی نظریہ کو اختیار کرلے فکرونظریے کا مختلف ھونایہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ہر انسان ایک رائے رکھتا ہے لیکن فکری اختلاف کی وجہ سے کسی انسان کو جان سے مار دینا یہ کسی صورت بھی درست نہیں ہے اگر کسی سے کوئی اختلاف ھے تو دلائل کی بنیاد پر اس سے گفتگو کی جا سکتی ہے یعنی افھام وتفھیم سے مسائل کو سلجھانا ایک قابلِ تحسین عمل ھے اور اسی پرعمل بھی ھونا چاھیئے ـ
مذہبی منافرت پھیلانا ،لڑائی، جھگڑا ،جدل و فساد کا ماحول قائم کر دینا یہ درست نہیں ہے نہ ہی دین اسلام کی نصوص اس عمل کی اجازت دیتی ھیں ـ بحیثیت مسلمان ہمیں دین اسلام کو فالو کرنا چاہیے کہ دین اسلام نے ہمیں اختلاف کے موقع پر کس روش کو اختیار کرنے کا درس دیا ہے؟ قانون کوھاتھ میں لے کر قتل وغارت کا بازار گرم کرناانتہائی مذموم اورناروا ھےـ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ابو زرنیش حافظ ذکاءاللہ بن محمد حیات حافظ آبادی
20اپریل 2026 ولی اسلامک ریسرچ سینٹر کالیکی منڈی حافظ آباد پنجاب پاکستان