09/08/2026
الحمدلله! آج فارمیسی ٹیکنیشن ڈپلومہ (سیکنڈ ایئر) کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات پنجاب فارمیسی کونسل کے نامزد کردہ امتحانی سینٹر بہاولنگر میں بطریقِ احسن اپنے اختتام کو پہنچے۔
ہم سیکرٹری پنجاب فارمیسی کونسل، ایگزامینیشن برانچ اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین، منظم اور بروقت امتحانات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر اقصیٰ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ہارون آباد کے تمام طلباء و طالبات نے بہترین نتائج کی اُمید کا اظہار کیا اور پورے تعلیمی سفر میں ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور مسلسل تعاون پر دل سے شکریہ ادا کیا۔
ہم اپنے تمام طلباء کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے دعا گو ہیں! 🎓💊✨