15/05/2026
نرسنگ انٹرنیز کے اعزازیہ (Stipend) میں اضافے کی درخواست
ہم نرسنگ انٹرنیز، کل وقتی ہیلتھ کیئر سٹاف کی طرح پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 2019 سے بارہا کیے گئے وعدوں کے باوجود، نرسنگ انٹرنیز کے اعزازیہ (Stipend) میں اضافے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مالی مشکلات کے باعث موجودہ اعزازیہ اب ہماری ضروریات کے لیے کافی نہیں رہا۔ ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اعزازیہ میں اضافے کا حتمی نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے اور اسے جون 2026 کے آئندہ بجٹ میں لازمی شامل کیا جائے۔
نرسنگ انٹرنیز دن رات مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں، لہٰذا وہ اپنی سخت محنت کے بدلے منصفانہ مالی تعاون اور اعترافِ خدمت کے مستحق ہیں۔
Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Fazle Maula Syed Mustafa Kamal Young Nurses Association KPK Government of Pakistan Health Department, KP Prime Minister's Office of Pakistan Voice Of Nurses