22/05/2026
🌍 ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے "ون ہیلتھ" اپروچ ناگزیر قرار
پاکستان میں ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں، وباؤں اور صحت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ماہرین نے "ون ہیلتھ" (One Health) اپروچ اپنانے پر زور دیا ہے، جس کے تحت انسانی صحت، جانوروں کی صحت اور ماحولیات کو ایک مربوط نظام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی وبائیں اور انفیکشنز کسی ایک شعبے تک محدود نہیں رہتے، اس لیے صحت، لائیو اسٹاک، فوڈ سیفٹی، ماحولیات اور پالیسی ساز اداروں کے درمیان مضبوط تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت نگرانی، مربوط ڈیٹا شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مستقبل کی وباؤں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad Syed Mustafa Kamal Health Services Academy Health Services Academy, Islamabad. One Health Pakistan