09/08/2026
*کرنل ڈاکٹر عبد الرشید دھمیال* ( *تمغہ امتیاز ملڑی* )
قوم دھمیال راجپوت
گاؤں ۔مانکیالہ مسلم تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی
*عسکری خدمات*
تعلق ۔آرمی میڈیکل کور
پاک فوج کے شعبہ طب کے مختلف شعبوں،ملڑی میڈیسن، آرمی سرجن،انتظامیہ کے معاملات،مختلف جنگی محاذوں پر طب سے متعلق آپریشنل امور کشمیر،چھمب،(نکیال) کوٹلی,1995 تا 1997 سیاچن گلیشیر 1999 رزمک شمالی وزیرستان،آپریشن راہ نجات بطور سرجیکل سپیشلسٹ فرالض انجام دیتے رہے ہیں اقوام متحدہ کی کثیر القومی امن فوج میں لائبیریا ہسپتال کی کمانڈ کی ہے مزید برآں وزارت داخلہ، وزارت دفاعی پیداوار ،اور آرمڈ فورسز کے مختلف ہسپتالوں کی کمانڈ کی ہے پاک فوج اور پاکستان ائیر فورس میں ڈائریکٹر کے طور پر بطور خاص ائیر چیف مجاہد انور کے شانہ بشانہ میڈیکل آپریشن میں حصہ لیا ہے آرمی اور پی۔اے ۔ایف اور سول آرمڈ سروسز میں رہتے ہوئے پسماندہ اور قدرتی آفات والے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپز لگانے میں بھرپور حصہ لیا اور راہنمائی کی ہے آرمڈ سروسز میں شاندار خدمات پر صدر پاکستان کی جانب سے *تمغہ امتیاز ملڑی* سے نوازا گیا اس کے علاؤہ دفاع اور یو این میڈلز اہم تغمات میں شامل ہیں ستمبر 2021 میں پاک فوج سے باعزت ریٹائر ہونے کے بعد بھی طبی اور فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں فری میڈیکل کیمپ “لطیف میموریل کلینک* کے پلیٹ فارم سے جاری ہے یاد رہے *لطیف دھمیال مرحوم “کرنل صاحب کے والد محترم ہیں اس کے علاؤہ زراعت کے شعبے میں پوٹھوہار کے غریب کسانوں کے لیے مشاورت اور راہنمائی جاری رکھے ہوئے ہیں کرنل صاحب نے دھمیال قبیلے کے لیے بطور خاص کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ کرنل صاحب اپنے قبیلے کے لیے بھی کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہم ان کی خدمات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دھمیال فورم کے پلیٹ فارم سے دھمیال قبیلے کی خدمت کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے
*ایڈمن دھمیال پرسنلٹی پیج*
*راجہ قدرت حسین دھمیال*
فون نمبر 03455264878