WiseHealth.Studio by Waqar

WiseHealth.Studio by Waqar Wise Health Studio by Pharmacist Waqar
Transforming Health, Mind, and Soul �
Welcome to Wise Health Studi

30/04/2026

پیناڈال یا پیراسٹامول ؟
فرق دوا کا ہے یا ہماری سوچ کا؟
آج کا سچ شاید آپکی سوچ بدل دے





دوا صرف لینی نہیں ہوتی، صحیح وقت پر لینی ہوتی ہے. ورنہ شفا کی بجائے رسک بن سکتی ہے.
29/04/2026

دوا صرف لینی نہیں ہوتی، صحیح وقت پر لینی ہوتی ہے. ورنہ شفا کی بجائے رسک بن سکتی ہے.






27/04/2026

دوا صرف بیماری کا علاج نہیں کرتی، یہ مریض کے اس جسم کے ساتھ interact کرتی ہے، جس میں بیماری ہو.
جس طرح تمام انسانوں کی سوچ، رویے، عقیدے، مزاج وغیرہ ایک جیسے نہیں ہوتے اسی طرح ہر ایک کی بائیو کیمسٹری بھی مختلف ہوتی ہے. جو دوا ایک جسم کے لیے شفا ہے، ضروری نہیں دوسرے کے لیے بھی ویسی ہی مفید ہو.
Yoir prescription is personal and Never Shareable.


by Pharmacist Waqar

22/04/2026

وہ ادویات جو آپ کے کھانے کی میز پہ پڑی ہونی چاہئے!!!
دوا کھانے سے پہلے لیں یا پھر بعد میں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ ادویات کھانے کے ساتھ لینا ہی سب سے بہتر ہے. کیونکہ یہ کھانے کے ساتھ ہی زیادہ جذب ہوتی ہی اور مکمل اثر دکھاتی ہیں.

20/04/2026

دو قسم کی ادویات خالی پیٹ لینے سے نقصان دہ ہو سکتی ہیں.
١. وہ ادویات جو خالی پیٹ نہایت خطرناک ہیں، کیونکہ یہ السر کا سبب بنتی ہیں. بلکہ ان میں سے ایک کلاس تو بھرے پیٹ لینے سے بھی السر کا موجب بن سکتی ہیں.
٢. وہ ادویات جو معدے میں خوراکی کی موجودگی کی وجہ سے کم جذب ہوتی ہیں اور نتیجتاً اپنا درست اور مکمل اثر بھی نہیں کر پاتیں.
ہر دو قسمی ادویات کو خالی پیٹ لینے سے اجتناب برتیں.
by Waqar

19/04/2026

کچھ مخصوص دوائیں اپنا مکمل اثر تب ہی دکھاتی ہیں جب انہیں خالی پیٹ لیا جاتا ہے. ان میں صرف تیزابیت سے بچنے والی PPI یا معدے والے کیپسول نہیں ہیں دیگر کچھ ادویات بھی خوراک کی موجودگی میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتیں. نتیجتاً اپنا مکمل اثر نہیں دکھا پاتیں اور مریض کو لگتا ہے کہ دوا درست تجویز نہیں کی گئی.
゚viralシ

18/04/2026

جس طرح دوا کا اثر اس کی درست مقدار پہ منحصر ہوتا ہے، اسی طرح دوا لینے کا درست وقت بھی بہت اہم ہے. غیر مناسب وقت پہ لی گئیں کچھ ادویات فائدے کی بجائے نقصان بھی کر سکتی ہیں.
لہذا دوا کے استعمال سے پہلے اس کے مناسب وقتِ استعمال کو ضرور جان لیجیے.
Ask your Pharmacist.

17/04/2026

برانڈ اور جینیرک کے درمیان فرق کو جانیے. اگر آپ کو تجویز کردہ برینڈ دستیاب نہیں ہے تو دوا لینا ترک ہر گز نہ کریں. اسی جینیرک / سالٹ / فارمولہ کا متبادل برینڈ استعمال کریں. ہمارے ہاں، ماسوائے چند اصولی پروفیشنلز کے، جینیرک تجویز نہیں کی جاتیں. دوا کا برینڈ نام ہی لکھا جاتا ہے.
اگر آپ اس فرق کو جان جائیں تو بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں گے.
matters.

16/04/2026

اگر آپ معدے والے کیپسول کا بے جا مسلسل استعمال کرتے ہیں تو پٹھوں کا کھنچاؤ اور ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. آپکو بار بار معدے اور انتڑیوں کے انفکشنز ہو سکتے ہیں. ایسی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوراً معالج سے رجوع کیجئے. آپکو دوا بدلنے کی ضرورت ہے.

15/04/2026

نشہ صرف نشہ آور ادویات یا کوئٹے والی چائے ہی میں نہیں، بے ہنگم اور خود ساختہ طور پہ استعمال کی گئ ادویات میں بھی ہے.
معدے والا کیپسول کیونکر اتنا ضروری ہو گیا ہے کہ اب سگریٹ تو چھوڑے جا سکتے ہیں، یہ کیپسول نہیں! جانئے اس انتہائی اہم. معلومات کو، صرف ایک منٹ کے اس کلپ میں.
اس نہ ختم ہونے والے "چکر" سے نکلنے کا واحد راستہ "آگہی" ہے. خود بھی آگاہ رہیے اور اپنے پیاروں کو بھی آگاہ رکھیے. ویڈیو کو شئر کیجئے.

13/04/2026

معدے والا کیپسول! استعمال کا بہترین وقت کھانے سے کم از کم ٣٠ منٹ پہلے.
یاد رکھیں ، بیماری یا علامات سے بچنے کے لیے دوا جتنی ضروری ہے، اتنا ہی اہم اس کا وقتِ استعمال ہے. وگرنہ دوا فائدہ کی بجائے، نقصان بھی دے سکتی ہے.
by Waqar

Address

92
Islamabad
12300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WiseHealth.Studio by Waqar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share