JIMS-Jacobabad Institute of Medical Sciences

JIMS-Jacobabad Institute of Medical Sciences The Jacobabad Institute of Medical sciences (JIMS) is state of art 133 bedded fully equiped with medical facilites.

It renders access to health care to poor people of Jacobabad and neighboring districts of Sindh and Baluchistan.

11/06/2026

An academic session was held Today on 10th June 2026, beginning with the Recitation from the Holy Quran. Followed by an informative session Delivered By Dr Saed Ahmed Soomro ENT Specialist on the topic of “Hoarseness Of Voice”

The session was Followed by Cake Cutting Ceremony In Celebration of Promotion to BPS-19 Of Dr Mohammad Hanif Talani and Dr Dur Muhammad Soomro and Session concluded with a closing remarks from the Worthy Director JIMS, Brig. (R) Muhammad Zubair Shaikh Sb.
Dr Dur Muhammad Soomro
Head of Of Paediatrics Department
Clinical Coordinator JIMS Jacobabad

16/05/2026

**وضاحتی بیان**
**جمس (JIMS) انتظامیہ کا سوشل میڈیا پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر مؤقف**

جمس (JIMS) انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں اور الزامات حقائق کے برعکس، غیر مصدقہ اور یکطرفہ معلوم ہوتے ہیں جو ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش لگ رہی ہے ۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ طارق عزیز منجھو کو دو گھنٹے انتظار نہیں کروایا گیا، بلکہ یہ الزام سراسر بے بنیاد اور غلط ہے جو وڈیو میں دیکھا جا سکتا ھے- (JIMS) جمس جیسے بڑے تدریسی و طبی ادارے میں انتظامی امور اور ہنگامی صورتحال کے باعث معمولی تاخیر ممکن ہوسکتی ہے، تاہم جان بوجھ کر کسی کو انتظار کروانا یا بدتمیزی کرنا جمس انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف ہے۔

اسی طرح “دھکے دے کر باہر نکالنے” اور دیگر الزامات کے حوالے سے بھی تاحال کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ڈاریکٹر جمس ہمیشہ عوام، مریضوں اور معزز شہریوں کے ساتھ احترام، وقار اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آنے پر یقین رکھتے بین۔

ڈاکٹر محمد علی انصاری پر آپریشن کے لیے ایک لاکھ روپے طلب کرنے یا مریضوں کو جمس سے نجی کلینک منتقل کرنے کے الزامات بھی انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، جن کے لیے ٹھوس شواہد ضروری ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی انصاری ایک نہایت سینئر، تجربہ کار، باصلاحیت اور انسان دوست سرجن ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کی وجہ سے عوام میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ جمس میں مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر دستیاب ہوکر مریضوں کے آپریشن کرتے ہیں۔

یہ کہنا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کہ وہ کسی مریض سے رقم طلب کرتے ہیں یا جمس سے نجی کلینک آنے کا کہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی انصاری ہمیشہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج فراہم کرنے اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت خدمات انجام دینے کے لیے معروف ہیں۔

یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ جمس میں پتہ (Cholelithiasis) کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جہاں اب تک 500 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 250 سے زائد مریضوں کے کامیاب لیپروسکوپک آپریشن کیے جاچکے ہیں۔ مریضوں کے غیر معمولی رش اور مسلسل بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث بعض مریضوں کو آپریشن کی تاریخ دی جاتی ہے، تاہم اگر کوئی ہنگامی یا ایمرجنسی صورتحال پیش آئے تو جمس انتظامیہ اور ڈاکٹر محمد علی انصاری فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کے آپریشن کو یقینی بناتے ہیں۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا سے وابستہ افراد اور صحافتی حلقوں کی یہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ کسی بھی خبر یا الزام کو نشر یا شائع کرنے سے قبل دونوں فریقین کا مؤقف ضرور لیا جائے۔ صرف ایک جانب کی بات سن کر خبر چلانا صحافتی اصولوں کے منافی ہے اور اس سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جمس انتظامیہ کا مؤقف لیے بغیر یکطرفہ خبریں نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل کے زمرے میں آتا ہے۔

جمس انتظامیہ شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور کسی بھی شکایت کی منصفانہ تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں۔

*جمس (JIMS) انتظامیہ*
No patient and prescription was avaliable.

07/04/2026
Visit of Commissioner Larkana to JIMS JacobabadThe Honorable Commissioner Larkana Division Mr Rasheed Masood Khan paid a...
07/04/2026

Visit of Commissioner Larkana to JIMS Jacobabad

The Honorable Commissioner Larkana Division Mr Rasheed Masood Khan paid an official visit to the Jacobabad Institute of Medical Sciences (JIMS), Jacobabad, to review the healthcare facilities and ongoing development initiatives at the institution.

Upon arrival, the Commissioner was warmly received by Brigadier Muhammad Zubair Sheikh, Director JIMS Jacobabad, along with senior doctors and administrative staff. A detailed briefing was given highlighting the hospital’s performance, patient care services, and future expansion plans, particularly in specialized departments including Radiology, Dialysis, and Infectious Diseases.

During the visit, the Commissioner toured various departments including Emergency, OPD, Radiology, Dialysis Unit, and IPD wards. He interacted with patients and attendants, inquiring about the quality of services being provided. The Commissioner appreciated the efforts of the JIMS management and staff in delivering quality healthcare services to the people of Jacobabad and surrounding areas.

The Director JIMS also apprised the Commissioner of the challenges being faced by the institution, including the need for additional resources, equipment, and financial support to further enhance service delivery. The Commissioner assured full cooperation and support from the district administration to address these issues.

The visit concluded with a meeting where key issues were discussed, and directions were issued to further improve patient care, cleanliness, and administrative efficiency within the hospital.

Brigadier Muhammad Zubair Sheikh expressed gratitude to the Commissioner for his visit and continued support towards strengthening healthcare services at JIMS Jacobabad.

23/03/2026

یومِ پاکستان 23 مارچ JIMS جیکب آباد میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

23/03/2026

یومِ پاکستان 23 مارچ JIMS جیکب آباد میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

آج عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر جناب شہزاد احمد ساہی نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (JIMS) کا دورہ کی...
21/03/2026

آج عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر جناب شہزاد احمد ساہی نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (JIMS) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور اسپتال کے عملے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور عید کی خوشیاں ان کے ساتھ بانٹیں۔

ڈپٹی کمشنر نے JIMS میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسپتال کے انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی مریضوں کی خدمت میں مصروف رہنا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔

آخر میں انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور عملے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

Address

JIMS Hospital Circuit Road Jacobabad
Jacobabad
79000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JIMS-Jacobabad Institute of Medical Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share