04/09/2026
بچوں کو بتائیں ــــ کبھی کوئی اجنبی شخص ان کو پکڑ لے تو وہ "انکل" نہیں ہیں۔ احترام، تمیز، سمائل دینا، بات سننا اور ماننا۔۔۔۔ ایسے سوشل مینرز کو بھول جائیں۔ بلکہ اب یہ کرنا ہو گا: زور زور سے چیخنا ہو گا۔ کیا چیخنا ہو گا؟ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگانا تا کہ دوسرے لوگ سن لیں۔ اجنبی کے ہاتھوں پر پوری قوت سے دانتوں سے کاٹنا کہ کسی طرح اس کی گرفت سے آزاد ہو سکیں۔ پوری قوت سے بھاگنا اور چیخنے والی آواز کے ساتھ بچاؤ بچاؤ کہتے جانا۔ اجنبی کے منہ پر گھونسے مارنا۔ اس کی آنکھوں پر حملہ کرنا۔ اگر ممکن ہو تو پتھر یا مٹی یا جو کچھ بھی ملے، اٹھا کر اس کی آنکھوں پر مارنا، پھر بھاگ کھڑے ہونا۔
نیز، اگر آپ گم ہو جاؤ تو جلدی سے آس پاس کسی فیملی کو دیکھو، بچوں والی ماں، بچوں والے کوئی انکل۔ انہیں اپنی بات بتائیں اور ہیلپ کرنے کو کہیں۔ بچوں کو اپنا فون نمبر، اور فیملی میں دوتین دیگر افراد کے نمبرز رٹواتے رہا کریں۔ 10 سال تک کے بچوں کو اپنے علاقے / کالونی کا نام اور گھر کا ایڈریس زبانی یاد کروائیں۔