Dr.Sarfraz Malik

Dr.Sarfraz Malik Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Sarfraz Malik, Medical and health, Jatoi.

Qualified MBBS,FCPS¹ Doctor|
Expert in Skin and Allergies ,Paediatrics & Family Medicine
Ethical practice | Patient education
📩 Contact via message for consultation

🫀 بائی پاس دل کی ایک فنکاری ہے!بائی پاس سرجری (CABG) میں دل کی بند یا تنگ کورونری شریانوں کے راستے کو بحال کرنے کے لیے ج...
02/09/2026

🫀 بائی پاس دل کی ایک فنکاری ہے!

بائی پاس سرجری (CABG) میں دل کی بند یا تنگ کورونری شریانوں کے راستے کو بحال کرنے کے لیے جسم کی دوسری خون کی نالیوں کو بطور گرافٹ استعمال کیا جاتا ہے۔

اکثر ٹانگ سے Great Saphenous Vein نامی بڑی سطحی وین کا ایک حصہ نکال کر دل کی متاثرہ کورونری شریان کے آگے اور پیچھے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس نئے راستے کے ذریعے خون دل کے پٹھوں تک دوبارہ بہتر انداز میں پہنچنے لگتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹانگ میں خون کی واپسی کے لیے متعدد دوسری وینز بھی موجود ہوتی ہیں، اس لیے Great Saphenous Vein کے نکالے جانے سے عموماً ٹانگ کی مجموعی وینس ڈرینج پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑتا۔

یعنی بائی پاس سرجری صرف ایک آپریشن نہیں، بلکہ دل تک خون پہنچانے کے لیے ایک نیا راستہ بنانے کا فن ہے۔ ❤️

کیا آپ موٹاپے اور بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں؟​موٹاپا صرف ظاہری شکل و صورت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور...
02/09/2026

کیا آپ موٹاپے اور بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں؟
​موٹاپا صرف ظاہری شکل و صورت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور جوڑوں کے درد جیسی کئی سنگین بیماریوں کی بنیادی وجہ بن سکتا ہے۔
​اب جدید طبی سائنس اور مستند ڈاکٹر کی نگرانی میں وزن کم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور محفوظ ہو چکا ہے۔
​وزن میں کمی کے چند نمایاں طبی فوائد:
​جسم کی اضافی چربی اور وزن میں واضح کمی
​بلڈ شوگر اور ذیابیطس کے کنٹرول میں بہتری
​بلڈ پریشر، فیٹی لیور اور میٹابولک صحت میں بہتری
​جوڑوں کے دباؤ اور درد میں راحت
​جسمانی توانائی اور معیارِ زندگی میں بہتری
​مؤثر اور محفوظ طریقہ علاج کے لیے آج ہی رابطہ کریں اور ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی اپنا وزن متوازن بنائیں۔
​ڈاکٹر محمد سرفراز ملک
MBBS (QAMC), RMP, FCPS-1
​کلینک کے اوقات اور پتہ:
​1. بسمہ کلینک
ماشاللہ پلازہ، بالمقابل THQ جتوئی
رابطہ: 03034886687 | 03003654443
​2. الخیر کلینک
رامپور اول، بستی ملک
رابطہ: 03026956547 | 03086967095

جس دن پاکستان کے تمام حکمران، ضلعی ناظم،ممبر اور  ایم این اے MNA  سے لے کر وزیر تک سب کو پابند کردیا جاۓ گا کے اپنا علا...
26/08/2026

جس دن پاکستان کے تمام حکمران، ضلعی ناظم،ممبر اور ایم این اے MNA سے لے کر وزیر تک سب کو پابند کردیا جاۓ گا کے اپنا علاج صرف اور صرف اپنے علاقے کے سرکاری ہسپتال سے کراںٔیں ۔ اس دن تمام ہسپتالوں میں سہولیات بہتر ہو جاںٔیں ۔ورنک عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جاتا رہے گا ۔

فالج کا ایک جھٹکا آپ کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے ۔  آپ سے سب  سے زیادہ پیار کرنے والے لوگ بھی آپ کو ایک حد تک بردا...
21/08/2026

فالج کا ایک جھٹکا آپ کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے ۔ آپ سے سب سے زیادہ پیار کرنے والے لوگ بھی آپ کو ایک حد تک برداشت کرتے ہیں پھر آپ ان پہ بوجھ بن جاتے ہیں ۔
ہمارے ایک استاد کہا کرتے تھے ہماری پوری ٹھاٹھ ایک غلط تشخیص کی مار ہے ۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں بی پی شوگر کنٹرول رکھیں تا کہ آپ اس خوفناک بیماری سے بچ سکیں ۔
Allah Pak sb ko apni hifz o amaan mn Rakhein Ameen

#فالج

لگتا ہے عالمی جنگوں نے صرف ہماری آبناۓ ہرمز بند کی ہے 😐2021 سے اب تک انڈیا میں پیٹرول صرف پندرہ روپے بڑھا ہے اور پاکستا...
19/08/2026

لگتا ہے عالمی جنگوں نے صرف ہماری آبناۓ ہرمز بند کی ہے 😐
2021 سے اب تک انڈیا میں پیٹرول صرف پندرہ روپے بڑھا ہے اور پاکستان میں 220 روپے پر لیٹر کے قریب بڑھ گیا 😐

بلکل جیسے میاں صاحب پلیٹ لیٹس پورے کرانے کے لیے DHQ ہسپتال مظفرگڑھ گںٔے تھے 😁😂😂
19/08/2026

بلکل جیسے میاں صاحب پلیٹ لیٹس پورے کرانے کے لیے DHQ ہسپتال مظفرگڑھ گںٔے تھے 😁😂😂

لگتا ہے میاں صاحب کو کاندھے سے اتارا جا رہا ہے اور خان صاحب کو کاندھے پہ بٹھانے کی تیاری ہو رہی ہے ۔ اب سب پٹواری "ووٹ ک...
18/08/2026

لگتا ہے میاں صاحب کو کاندھے سے اتارا جا رہا ہے اور خان صاحب کو کاندھے پہ بٹھانے کی تیاری ہو رہی ہے ۔ اب سب پٹواری "ووٹ کو عزت دو" والا گانا ڈاؤنلوڈ کرلیں اور یوتھیے "روک سکو تو روک لو تبدیلی آۓ ہے"😂😂 شغل لگاںٔی رکھو پاکستانیو

Herpes Zoster Ophthalmicus ایک وائرل بیماری ہے جس میں چہرے، پیشانی اور آنکھ کے اردگرد دردناک دانے اور چھالے بن سکتے ہیں۔...
15/08/2026

Herpes Zoster Ophthalmicus
ایک وائرل بیماری ہے جس میں چہرے، پیشانی اور آنکھ کے اردگرد دردناک دانے اور چھالے بن سکتے ہیں۔ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں آنکھ متاثر ہو سکتی ہے اور بینائی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ہمارے پاس یہ مریض اسی حالت میں آیا، جو کافی جگہوں سے غیر مستند علاج کروا چکا تھا۔ الحمدللہ، مناسب تشخیص کے بعد درست علاج شروع کیا گیا اور مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا۔

شکر ہے کہ مریض کی آنکھوں کی بینائی بھی محفوظ رہی۔ دیر سے آنے کی وجہ سے بینائی متاثر ہونے کا خطرہ موجود تھا، لیکن بروقت درست تشخیص اور علاج سے یہ پیچیدگی ٹل گئی۔

آنکھ کے قریب ایسے دانے یا چھالے ظاہر ہوں تو فوراً مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

14/08/2026

Address

Jatoi
34430

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Telephone

+923026956547

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Sarfraz Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share