Zaiqa Naturals

Zaiqa Naturals Zaiqa Natural: Pure, organic products for health & wellness. Embrace nature’s best, naturally! �

18/02/2025

کاپی:

زیتون جس کا نام ذہن میں آتے ہی صرف اُس کے تیل کا خیال آتا ہے، مگر اس کا لذیذ پھل، جس کا استعمال کم ہے، نہ صرف خوش زائقہ ہوتا ہے، بلکہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے اس کا تیل صرف مالش کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ پھل، سلاد یا پزا کی ڈریسنگ کے طور پر۔ پاکستان میں عام مسلمان جتنا زیتون کا ذکر کرتا ہے اس کا ایک حصہ بھی استعمال میں نہیں لاتا۔ اپ نے جا بجا لوگوں سے اور میگزین میں اس کے فوائد پڑھے ہوں گے مگر کیا اپ کو پتا ہے کہ زیتون کا کون سا تیل اور پھل خریدنا چاہیے؟ آئیے آپ کو آج زیتون اور اس کے پھل خریدنے کے کچھ رہنما اصول بتاتے ہیں۔

1. پہلا اصول یاد رکھیے، ہر تیل جس پر زیتون لکھا ہوتا ہے، اصلی اور خالص زیتون نہیں ہوتا۔
2. زیتون کا تیل پانچ قسم کا مارکیٹ میں ملتا ہے۔:
۱) ایکسٹرا ورجن اولیو آئل جس کو ایوو بھی کہا جاتا ہے۔ ۲) ورجن آئل۔ ۳) لایٹ آئل۔ ۴) پیور آئل۔ ۵) اور آخر میں سب سے خراب قسم، پامس اولیو آئل کی ہے۔
3. اصلی اور خالص قسم پہلی والی ہے، ایکسٹرا ورجن اولیو آئل (ایوو) ہے۔ جس کو آپ نہ صرف پی سکتے ہیں بلکہ کھانے پکانے سے لے کر جسم یا سر کی مالش تک میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی کیمیکل یا انڈسٹریل ویسٹ استعمال نہیں ہوتا۔
4. باقی کی تین قسمیں بھی زیتون کا تیل ہی ہیں، مگر ان کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔
5. آخری قسم جو پاکستانی زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہے اس کی سب سے خراب قسم پامس آئل۔ پامس آئل اصل میں زیتون کے چھلکے سے بنتا ہے، جس کو کیمیکلی تیل کی شکل دی جاتی ہے اور پھر زرا سی مقدار ایوو ڈال دی جاتی ہے کہ اس میں زیتون کی خوشبو اور زائقہ لایا جا سکے۔ اس لیے یاد رکھیے، کبھی بھی پامس آئل پینے، کھانے کے لیے استعمال نہ کریں۔ بلکہ مالش کے لیے بھی اسے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ زیتون کے نام پر ایک دھوکہ ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر انڈسٹریل ہے۔
6. جب بھی ایوو خریدیں ہمیشہ بنانے کی تاریخ دیکھیں۔ کیونکہ جتنا یہ تیل تازہ ہو گا اتنا ہی یہ فائدہ مند ہو گا۔
7. ہمیشہ اُس دکان سے خریدیں جس نے زیتون کے تیل کی بوتلیں اندر ٹھنڈی جگہ پر دھوپ سے دور رکھی ہوئی ہوں۔ کیونکہ گرمی اور دھوپ زیتون کے تیل کے فائدے کو ختم کر دیتی ہے۔
8. ہمیشہ وہ برینڈ خریدیں جس کی بوتل سیاہ رنگ کی ہو کہ سیاہ رنگ، زیتون کو اپنی اصل حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
9. اگر گھر میں زیتون کا آئل استعمال کرنے والے کم لوگ ہیں تو ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں، کہ آپ کو ہمیشہ تازہ زیتون کا تیل مل سکے۔ کیونکہ ایک بار بوتل کھل جاۓ تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنا زائقہ اور خوشبو کھو دیتا ہے۔
10. اگر آپ کے علاقے میں کیلیفورنیا، امریکہ کا بنا ہوا آئل ملتا ہے تو یہ سب سے بہترین ہے۔
11. پاکستان میں بھی پچھلے پانچ سالوں میں چکوال کے علاقے میں اس کی کاشت کی گئی ہے۔ اور دو سالوں سے لوکل آئل اور فروٹ مل رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ سب سے بہترین ہے، اگر آپ کو لوکل پاکستانی زیتون کا تیل اور فروٹ مل سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تازہ ہوتا ہے۔ ایک بار پھر یاد رکھیے، زیتون کا تیل جتنا تازہ ہو گا، اتنا ہی بہترین ہو گا۔ مگر صرف ایوو۔
12. اولیو سوسائٹی کے نام سے زیتون کو پنجاب کے علاقے میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی طور پر باغِ زیتون کے نام سے بہت تھوڑے پیمانے پر، ہر سیزن میں ایوو آئل اور زیتون مل جاتا ہے۔
13. اگر آپ پشاور میں رہتے ہیں تو آپ کو ترناب فارم سے بھی مل سکتا ہے۔
14. اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو ایک پودا ضرور زیتون کا لگاہیں۔ تین سے پانچ سال میں پھل آتا ہے۔
15. زیتون کا پھل جب بھی خریدیں، کوشش کریں کہ وہ زیتون کے تیل میں ہی پڑا ہو۔ بڑے بڑے سٹورز میں آج کل کھلا زیتون بھی آ رہا ہے۔ جو زیتون کے تیل میں ہی مل جاتا ہے۔ یہ زیادہ بہتر ہے، بند بوتل کے مقابلے میں۔ بند بوتل میں زیادہ تر یہ اچار کی شکل میں ملتا ہے۔
16. بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ زیتون کا قہوہ بھی ہوتا ہے، جو اس کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ قہوہ کینسر سے بچاتا ہے، خاص کر بریسٹ کینسر سے۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جب موسم تبدیل ہو رہا ہو تو یہ قہوہ موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے بھی بچاؤ میں مددگار ہے۔ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کلیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ زکام اور فلو کو کنٹرول کرنے میں زیتون کا قہوہ بہت مفید ہے۔
17. زیتون کا قہوہ بنانا آسان ہے۔ زیتون کے کچھ پتوں کو خشک کر کے ان کو پیس کر پاوڈر بنا لیں۔ ایک چھوٹے چمچے کے برابر پاوڈر ایک کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں۔ چھلنی میں چھان کر حسبِ زائقہ شہد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ زیتون کے قہوہ کو ہمیشہ کسی کھانے کی چیز کے ساتھ پیں کہ معدے کی تکلیف نہ ہو۔ یہ قہوہ لو بلڈ پریشر کے مریض اور کیمیو کی ادویات لینے والے اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

آخر میں ایک بار پھر یاد رکھیں کہ ہمیشہ ایوو استعمال کریں۔

09/02/2025

🌿 قدرتی غذائیں، صحت مند زندگی! 🌿

آج کے دور میں خالص اور ملاوٹ سے پاک غذا کا ملنا مشکل ہو چکا ہے، لیکن Zaiqa Natural آپ کے لیے لایا ہے 100% قدرتی اور خالص اجزاء سے بنی منفرد مصنوعات۔

🥜 بادام، پستہ، اخروٹ
🍯 شہد، زعفران، دیسی گھی
💪 دماغی و جسمانی طاقت کا خزانہ

اپنی صحت کو فطرت کی نعمتوں سے بہتر بنائیں! آج ہی آزمائیں اور فرق محسوس کریں۔

📩 آرڈر کے لیے ابھی ہم سے رابطہ کریں!

08/02/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

🍯 خالص ذائقہ، قدرتی طاقت! 🌿

🌟 Zaiqa Natural پیش کرتا ہے خالص اور قدرتی اجزاء سے بنی غذائیں، جو صحت، توانائی اور طاقت کا بہترین ذریعہ ہیں!

✅ 100% خالص اور ملاوٹ سے پاک
✅ قدرتی اجزاء، بہترین فوائد
✅ طاقت، توانائی اور صحت کا خزانہ

اپنے کھانے میں Zaiqa Natural کی خالص غذاؤں کو شامل کریں اور قدرتی طاقت کا لطف اٹھائیں!

📩 آرڈر کے لیے ابھی ہم سے رابطہ کریں!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌿 قدرتی اجزاء، خالص ذائقہ! 🌿ہماری زندگی میں صحت اور توانائی کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، اور ...
06/02/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

🌿 قدرتی اجزاء، خالص ذائقہ! 🌿

ہماری زندگی میں صحت اور توانائی کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، اور Zaiqa Natural اسی لیے آپ کے لیے لایا ہے خالص اور قدرتی اجزاء سے بنی غذائیں۔ 💚

✅ 100% خالص اور ملاوٹ سے پاک
✅ قدرتی اجزاء سے بھرپور
✅ صحت، طاقت اور توانائی کا خزانہ

اپنی روزمرہ کی خوراک میں Zaiqa Natural کے خالص ذائقے شامل کریں اور خود کو فطرت کی نعمتوں سے بھرپور رکھیں! 🌱✨

📩 ابھی آرڈر کریں اور قدرت کی بہترین نعمتوں سے لطف اٹھائیں!

11/01/2025

شیلاجت کے خالص ہونے کے لیے 6 قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جو ہر کوئی گھر بیٹھے کر سکتا ہے۔

1 taste test:
۔ اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ سلاجیت بلکل کڑوی ہو اور اس کوئی میٹھا taste نہ ہو
2 smell test:
۔ اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ smell بہت تیز ہو
3 strechtest:
۔اس ٹیسٹ میں دیکھا جاتا ہی سلاجیت کو آپ جب کیسی چمچ کے ساتھ اٹھائیں تو وہ ڈراپس کی طرح ٹوٹے۔
4 burning test:
۔۔اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ سلاجیت کو آگ لگائی جائے جو خالص سلاجیت ہوگی وہ آگ نہی پکڑے گی اور rocky پاؤڈر بن جائے گی۔ (جیسا کہ اگ جلانے کے بعد لکڑی کی راک بن جاتی ہے۔
5 alcholic test:
۔اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ سلاجیت کو شراب کے اندر ڈالا جاۓ جو خالص سلاجیت
ہوگی وہ شراب میں حل نہی ھوگی۔
6 water solobilty test:
۔ ٹیسٹ یہ دیکھا جاتا ہے کہ سلاجیت ساری کی ساری سو فیصد پانی کے اندر حل ہو اگر کوئی ریت یا کوئی حصہ سلاجیت حل نہ ہُوا تو وہ ملاوٹ والی سلاجیت ہے۔

خالص آفتابی سلاجیتسلاجیت گلگت سیاچن اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر ہوتا ہےخالص آفتابی سلاجیت میں 84 سے زائد قدرتی وٹامنز پائے...
11/01/2025

خالص آفتابی سلاجیت
سلاجیت گلگت سیاچن اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر ہوتا ہے
خالص آفتابی سلاجیت میں 84 سے زائد قدرتی وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ شوگر کا علاج،
جوڑوں کا درد،
ہڈیوں کی کمزوری،
کمر درد،
خافظہ کی کمزوری،
ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے،
سر کے بال ٹوٹنا،
باڈی بلڈنگ،
دماغی کمزوری،
جسمانی کمزوری، سمیت بیشمار بیماریوں کیلئے مفید ہے

سلاجیت استعمال کا طریقہ:
1 اچھے اور مستقل رذلٹ کے لئے اس طرح استعمال کریں
پٹھوں کی کمزوری، قوت مدافعت اور یاداشت بڑھانے کے لیے نیم گرم دودھ میں استعمال کریں.

2 کمر، سر، جوڑوں، جسم، موٹاپے، عمر کے اثرات اور پیشاب کی روانگی خاص کر جسم کی تھکاوٹ یا جسمانی سستی کو ختم کرنے کے لیے نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں.

3 زیابیطس اور شوگر کے مریض گرین ٹی کے ساتھ استعمال کریں.

سردی کے موسم میں روزانہ یا ایک دن بعد اور گرمی کے موسم میں ایک ہفتے میں 3 بار استعمال کریں
بلکل ایک ماچس کی تیلی کے اوپر جو مصالحہ ہوتا ہے اتنا ہی سلاجیت لینی ہے. یا زیادہ سے زیادہ ایک دانہ چنا کے برابر لے سکتے ہیں

خالص آفتابی سلاجیت پورے پاکستان میں فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ خریدنے کے لئے ابھی واٹس ایپ پہ میسج کریں
پورے پاکستان میں فری ہوم ڈلیوری 🚚

24/12/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

"ذائقہ نیچرل" آپ کے لیے لاتا ہے قدرتی اجزاء سے بھرپور بہترین مصنوعات!

🌿 فائدے:

دماغی طاقت میں اضافہ

نظر کی بہتری

پٹھوں کو مضبوطی

جسمانی توانائی کی بحالی

دائمی نزلہ و زکام سے نجات

اجزاء: بادام، پستہ، اخروٹ، دیسی گھی، دودھ، شہد، شیلاجیت، زعفران اور دیگر قدرتی عناصر۔

📞 رابطہ کریں: 03107005296

آپ کی صحت، ہمارا مقصد!
#صحت #اعتماد

23/12/2024
23/12/2024

شہد کا جمنا – حقیقت یا دو نمبری؟

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہد خریدتے وقت ایک عام سوال ہر جگہ سننے کو ملتا ہے:
"یہ شہد جمے گا تو نہیں؟"

یہ سوال بازار میں موجود جعلی مصنوعات کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے عام ہوا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بعض اوقات ہماری یہی سوچ کاروباری افراد کو دو نمبری پر مجبور کر دیتی ہے؟

شہد کے جمنے سے متعلق یہ غلط فہمی نہ جانے کب اور کیسے عام ہوئی کہ جو شہد جم جائے، وہ خالص نہیں ہوتا۔ اسی سوچ نے صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے تاجروں کو شہد کے ساتھ ہیٹنگ پراسیس جیسی غیر فطری تکنیکوں کا سہارا لینے پر مجبور کر دیا۔

ہیٹنگ پراسیس کے نقصانات:

ہیٹنگ پراسیس کے ذریعے شہد کو اتنا گاڑھا کر دیا جاتا ہے کہ وہ جمے نہ، لیکن اس عمل میں قدرتی غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً، ایسا شہد صرف مٹھاس فراہم کرتا ہے، جبکہ اصل افادیت ناپید ہو جاتی ہے۔

شہد کے جمنے کی اصل وجہ:

یاد رکھیں، شہد کا جمنا اس کے خالص ہونے کی علامت ہے، نہ کہ دو نمبری کی۔
شہد میں گلوکوز اور فریکٹوز نامی دو اہم شوگرز پائی جاتی ہیں۔ جب گلوکوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، تو شہد جمنے (کرسٹلائز) لگتا ہے۔
یہ عمل شہد کی قسم، پھولوں کے منبع، اور درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے:

بہار کے شہد کا جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

بیری کے شہد کا جمنے کا امکان کم ہے، لیکن مکمل گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

شہد کے ذائقے اور رنگ میں فرق:

مختلف علاقوں اور پھولوں کے اعتبار سے شہد کے رنگ اور ذائقے میں فرق ہونا ایک فطری بات ہے۔

نتیجہ:

اگر آپ کا شہد جم جائے تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ درحقیقت، یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کے ہاتھ پراسیس شدہ نہیں، بلکہ خالص قدرتی شہد آیا ہے۔
تو اگلی بار شہد خریدتے وقت یہ نہ پوچھیں کہ "شہد جمے گا تو نہیں؟" بلکہ خالص ہونے کی علامت کو پہچانیں اور صحت مند رہیں۔

قدرتی شہد، قدرتی افادیت۔

Address

Jhang Sadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaiqa Naturals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share