A H Beauty and Fitness

A H Beauty and Fitness ہیلتھ اینڈ بیوٹی ٹپس کے لیے ہمارے اس پیج کو لائیک اور شئ

زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے دل و دماغ پر گہرے نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کبھی کسی کا رویہ کبھی کسی کا دھوکہ ک...
18/03/2026

زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے دل و دماغ پر گہرے نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کبھی کسی کا رویہ کبھی کسی کا دھوکہ کبھی بچپن کی تلخ یادیں اور کبھی زندگی کی اچانک پیش آنے والی مشکلات
یہ سب مل کر انسان کے اندر ایک ایسی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں جسے ہم ٹراما کہتے ہیں۔
ٹراما صرف ایک یاد نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک ایسا زخم ہوتا ہے جو بظاہر نظر نہیں آتا مگر اندر ہی اندر انسان کی سوچ احساسات اور رویوں کو متاثر کرتا رہتا ہے بعض لوگ مسکراتے ہوئے بھی اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں وہ عام زندگی گزار رہے ہوتے ہیں مگر ان کے اندر خوف بےچینی غصہ یا بے بسی کی ایک خاموش جنگ جاری ہوتی ہے
لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ٹراما زندگی کا اختتام نہیں ہے یہ ایک مرحلہ ہے جس سے گزر کر انسان پہلے سے زیادہ مضبوط بن سکتا ہے سوال یہ ہے کہ ٹراما سے باہر کیسے نکلا جائے
*اپنے درد کو تسلیم کریں*
ٹراما سے نکلنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ آپ اپنے درد کو تسلیم کریں ہمارے معاشرے میں اکثر لوگوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ مضبوط بنو بھول جاؤ آگے بڑھو مگر حقیقت یہ ہے کہ جو درد تسلیم نہیں کیا جاتا وہ دل کے اندر دبا رہتا ہے اور وقت کے ساتھ مزید گہرا ہو جاتا ہے
اپنے آپ سے سچ بولیں
ہاں مجھے تکلیف ہوئی ہے یہ واقعہ میرے لیے مشکل تھا یہ اعتراف کمزوری نہیں بلکہ شفا کی شروعات ہے۔
*اپنے جذبات کو دبانے کے بجائے ظاہر کریں*
ٹراما کے بعد اکثر لوگ اپنے جذبات کو چھپانے لگتے ہیں وہ رونا نہیں چاہتے بات نہیں کرنا چاہتے اور خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ درد کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن جذبات کو دبانا ایسے ہے جیسے زخم پر پٹی تو لگا دی جائے مگر اندر کا انفیکشن باقی رہے آپ اپنے جذبات کو مختلف طریقوں سے ظاہر کر سکتے ہیں
کسی قابلِ اعتماد دوست سے بات کریں ڈائری لکھیں دعا اور عبادت میں دل ہلکا کریں کسی ماہرِ نفسیات یا کوچ سے رہنمائی لیں
*ماضی کو بدلنے کی کوشش نہ کریں*
ٹراما کا ایک بڑا سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان بار بار ماضی کے واقعات کو ذہن میں دہراتا رہتا ہے وہ سوچتا ہے کاش میں ایسا نہ کرتا کاش وہ ایسا نہ کرتے مگر حقیقت یہ ہے کہ ماضی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا جو چیز بدل سکتی ہے وہ اس واقعے کے بارے میں ہماری سوچ ہے
علامہ اقبال نے کہا تھا
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر یعنی انسان کو اپنے حالات کے بجائے اپنی طاقت پر توجہ دینی چاہیے
*اپنے اندر کے خوف کو پہچانیں*
ٹراما اکثر ایک پوشیدہ خوف پیدا کر دیتا ہے مثال کے طور پر کسی کے دھوکے کے بعد ہر رشتے سے ڈر لگنے لگتا ہے بچپن کی سختی کے بعد انسان اپنی صلاحیتوں پر شک کرنے لگتا ہے
ناکامی کے بعد ہر نئے قدم سے خوف آنے لگتا ہے جب تک آپ اس خوف کو پہچانیں گے نہیں اس سے آزاد بھی نہیں ہوسکیں گے
خود سے سوال کریں مجھے اصل میں کس چیز سے ڈر لگتا ہے کیا یہ خوف حقیقت ہے یا صرف ایک یاد
*اپنے آپ کو معاف کریں*
بعض اوقات ٹراما صرف دوسروں کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ انسان خود کو بھی قصوروار سمجھنے لگتا ہے وہ سوچتا ہے کہ شاید اس نے غلط فیصلہ کیا غلط لوگوں پر اعتماد کیا یا بروقت ردِعمل نہیں دیا
لیکن یاد رکھیں ہر انسان اپنی اس وقت کی سمجھ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے خود کو معاف کرنا شفا کے سفر میں بہت اہم قدم ہے
*اپنی زندگی کو نیا معنی دیں*
ٹراما کے بعد زندگی کو دوبارہ تعمیر کرنا ضروری ہوتا ہے اگر انسان صرف ماضی میں ہی الجھا رہے تو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اپنے آپ سے پوچھیں میں اس تجربے سے کیا سیکھ سکتا/سکتی ہوں یہ مشکل مجھے کس طرح مضبوط بنا سکتی ہے
دنیا کی بہت سی کامیاب شخصیات نے اپنی زندگی کے بڑے ٹراما کو ہی اپنی طاقت بنا لیا
*روحانیت سے جڑ جائیں*
اسلام انسان کو امید صبر اور اللہ پر بھروسہ سکھاتا ہے قرآن ہمیں یاد دلاتا ہے
بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (سورۃ الشرح)
جب انسان اپنے دکھ کو اللہ کے سامنے رکھتا ہے تو دل کا بوجھ ہلکا ہونے لگتا ہے۔ دعا نماز اور ذکر انسان کے اندر سکون پیدا کرتے ہیں اور دل کو مضبوط بناتے ہیں
ایک حقیقت جو ہمیں سمجھنی چاہیے ٹراما سے نکلنا ایک دن یا ایک ہفتے کا کام نہیں ہوتا یہ ایک سفر ہے کبھی انسان کو لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہو رہا ہے اور کبھی اچانک کوئی یاد پھر دل کو زخمی کر دیتی ہے یہ بالکل فطری بات ہے اہم بات یہ ہے کہ آپ رکیں نہیں ہر دن اپنے آپ کو تھوڑا سا بہتر بنانے کی کوشش کریں زندگی میں جو زخم ہمیں ملتے ہیں وہ ہمیشہ ہمیں کمزور نہیں کرتے بعض اوقات یہی زخم ہمیں ایک نیا شعور نئی گہرائی اور نئی طاقت دیتے ہیں۔
آپ کے ساتھ جو ہوا وہ آپ کی کہانی کا ایک باب ہے پوری کتاب نہیں۔

*اے-ایچ*✍🏻

*0302-5831381*

06/03/2026
A.H Beauty And Fitness Sunblock Face And Body Cream
06/07/2024

A.H Beauty And Fitness Sunblock Face And Body Cream

16/06/2024

*عید قربان پر گوشت کیسے کھائیں*

کوشش کریں کہ گوشت میں سرخ مرچ کم استعمال کریں
گوشت شوربے والا پکائیں جو کے زیادہ فائدے مند ہے

گوشت کے ساتھ دہی کا ستعمال زیادہ کریں۔یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتی ہے اور انفیکشن پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

ادرک ادرک صدیوں سے نظام انہضام کی بیماریوں کی روک تھام کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔اور آج بھی اس کا ستعمال خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔اور جزو بدن بنانے میں مدد کرتا ہے
سرکہ
۔سرکہ صفرا کو ختم کرتا ہے۔اور گوشت جیسی دیر ہضم غذاؤں کو جلد ہضم کرتا ہے۔کولیسٹرول کو کم کرتا ہےیعد قربان پر انگور کا سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گوشت جلد ہضم ہو گا اور اس کے مضر اثرات پیدا نہیں ہوں گ

گوشت کھانے سے اگر بلڈ پریشر بڑھے تو
( سونف + زیرہ سفید+ الائچی سبز) کا قہوہ لیا جائے

گوشت کھانے سے جسم پر دھپڑ نکل جائیں تو فوراََ
( گلاب کی پتی + زیرہ سفید+ الائچی سبز + سونف + ثابت دھنیا) کا قہوہ لیں

گوشت کھا کر اگر بدہضمی پیٹ درد ھو تو
( اجوائن دیسی + پودینہ+ تیز پات) قہوہ لیں

گوشت کھا کر اگر لوز موشن متلی لگے تو ( لونگ + دار چینی + لیمن چند قطرے) کا قہوہ لیں

گوشت کھا کر اگر پیچش ھو تو
( ہلدی + ملٹھی + سونف)
یا
( سونف + زیرہسفید + ہلدی) پوڈر کرکے آدھی چمچ پانی سے لیں

گوشت کھا کر اگر پائلز خونی شروع ھو جائے تو
( زیرہ سفید + سونف + گلاب کی پتی + ) کا قہوہ 2 چٹکی ہلدی پھانک کر قہوہ پی لیں

گوشت کھا کر
( ادرک + پودینہ+ اجوائن دیسی) کا قہوہ
معمول سے لیا جائے تو بدہضمی ڈکاریں درد اپھارہ لوز موشن وغیرہ سے محفوظ رکھے گا

گوشت کھا کر اگر مسوڑوں پر ورم آجاے دانت درد کریں تو
( نمک + سونٹھ + سرسوں کے تیل سے لیپ) تیار کر کے دانتوں مسوڑوں پر ملا جائے تو سکون حاصل ھوتا ھے

گوشت کھا کر اگر قبض ھو تو ( منقہ 8/10 دانے)
ادھے کپ پانی میں ابال کر منقہ کھالیں اور پانی پی لیں انشاءاللہ قبض رفع ھو جائے گا۔
*نوٹ*۔۔ہر کھانے کے بعد خلال کریں۔تاکہ دانتوں میں پھنسے ذرات اندر موجود رہ کر انفیکشن نہ کریں۔رات سوتے وقت مسواک یا برش لازمی کریں
*امیر حمزہ بیوٹی اینڈ فٹنس ایکسپرٹ*
*واٹس ایپ نمبر:03025831381*

Address

Jhelum

Telephone

03025831381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A H Beauty and Fitness posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share