26/07/2026
A project of “Dr Saeed Diagnostics & Health services” COMING SOON
الحمدللہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل کبل کی پہلی باقاعدہ بلڈ بینک سروس کا آغاز اگست 2026 میں، ان شاء اللہ، کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد علاقے کے عوام کو ضرورت کے وقت محفوظ، معیاری اور بروقت خون کی فراہمی یقینی بنانا اور رضاکارانہ خون عطیہ (Voluntary Blood Donation) کے شعور کو فروغ دینا ہے۔
ہم اس انسانی خدمت کے مشن میں معزز ڈاکٹرز، بلڈ ڈونرز، بلڈ ٹرسٹس، فلاحی تنظیموں، صحافی برادری، کالجز و جامعات، طلبہ، سماجی و سیاسی شخصیات،علماۓکرام، مخیر حضرات اور تمام اہلِ علاقہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
آئیے! مل کر ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خون کی عدم دستیابی کسی قیمتی جان کے ضیاع کا سبب نہ بنے۔
❤️خون عطیہ کریں… زندگی بچائیں