26/03/2026
وائے سی ڈی او (YCDO) ، انسانیت کی خدمت ہمارا مقصد
عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے تحت
وائے سی ڈی او (YCDO) ہسپتال بلاول پور (جھنگ روڈ بلاول پور، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال) کی جانب سے
ایک روزہ خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مختلف بیماریوں کے چیک اپ، ضروری لیبارٹری ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت انتہائی کم فیس میں فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تاریخ: 30 مارچ 2026 بروز سوموار
وقت: صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک
مقام:وائے سی ڈی او (YCDO) ہسپتال بلاول پور
جھنگ روڈ بلاول پور، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال
اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے لیے متعدد طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی:
• جنرل چیک اپ صرف 10 روپے میں
• چائلڈ اسپیشلسٹ چیک اپ صرف 10 روپے میں
• گائناکالوجسٹ چیک اپ صرف 50 روپے میں
اس کے علاوہ درج ذیل اہم ٹیسٹ بھی دستیاب ہوں گے:
شوگر ٹیسٹ، یورک ایسڈ ٹیسٹ، CBC، HB، HBA1C، فزیوتھراپی اور دیگر ضروری لیبارٹری ٹیسٹ۔
مریضوں کے لیے ای سی جی (ECG) اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ضروری ادویات مارکیٹ قیمت سے 70 فیصد تک رعایت پر فراہم کی جائیں گی تاکہ علاج ہر فرد کی پہنچ میں آ سکے۔
وائے سی ڈی او (YCDO) کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو ایک ہی جگہ پر بہتر، معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0320-2827777
0304-1110222