17/05/2026
آج مورخہ 17 مئی 2026ء کو State Youth Assembly Azad Kashmir کے تعاون سے بی ایچ یو کالا مولا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلام آباد سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے تقریباً 900 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔
کیمپ میں میڈیکل، سرجیکل، گائنی اور فیزیو تھراپی سے متعلق مختلف امراض کا معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ شوگر کے ٹیسٹ سمیت دیگر بنیادی طبی سہولیات بھی مہیا کی گئیں تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری طبی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے فری میڈیکل کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذبۂ خدمت اور بہترین انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے خصوصاً ان ڈاکٹرز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جو اس دور افتادہ علاقے میں عوام کی خدمت کے لیے تشریف لائے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی نے State Youth Assembly Azad Kashmir کے تمام ممبران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور انتھک محنت کی بدولت اس علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں، جو ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔
یہ فری میڈیکل کیمپ صحتِ عامہ کے فروغ، انسانیت کی خدمت اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی ایک بہترین مثال ثابت ہوا۔