گائے اور بکریوں کے بارے میں بنیادی معلومات

  • Home
  • گائے اور بکریوں کے بارے میں بنیادی معلومات

گائے اور بکریوں کے بارے میں بنیادی  معلومات Medical & healthy and Farming Tips

Permanently closed.
* سردیوں میں مرغیوں کی سانس کی بیماری سے بچاؤ!**محترم دوستو!*جیسا کہ آپ کو معلوم ہے موسم تبدیل ہو رہا ہے، اس موسم میں ای...
11/10/2026

* سردیوں میں مرغیوں کی سانس کی بیماری سے بچاؤ!*

*محترم دوستو!*
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے موسم تبدیل ہو رہا ہے، اس موسم میں ایک بیماری بہت زیادہ حملہ کر رہی ہے۔ اگر ہم نے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں اور بیمار مرغیوں کا وقت پر صحیح علاج نہ کیا تو ہو سکتا ہے ہم بڑے نقصان میں پڑ جائیں، اس لیے احتیاط کریں۔ اگر مرغی بیمار ہو جائے تو وقت پر علاج کریں۔

سردی میں مرغیوں میں خرخر، ناک سے پانی اور آنکھوں کی سوجن اکثر *سانس بیماری* کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ Mycoplasma نامی جراثیم سے پھیلنے والی بیماری ہے۔

* علامات:*
خر خر کی آواز، ناک آنکھ سے پانی، خوراک کم کھانا، ایک کونے میں سست بیٹھنا۔

*🚨 وجہ:*
شیڈ کو مکمل بند کرنے سے امونیا گیس بننا، براڈا گیلا ہونا اور ٹھنڈی ہوا لگنا۔

* علاج:*
Tylosin, Doxycycline یا Enrofloxacin میں سے کوئی ایک دوا ڈاکٹر کے مشورے سے 3-5 دن نیم گرم پانی میں دیں۔

* بچاؤ:*
شیڈ اوپر سے کھلا رکھیں تاکہ گیس نکل جائے، براڈا خشک رکھیں، درجہ حرارت برقرار رکھیں۔

بروقت علاج سے آپ اپنی مرغیوں کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

🐄 20 لیٹر دودھ دینے والی گائے کی مکمل خوراک گائیڈاگر جانور 20 لیٹر دودھ دے رہا ہے تو یاد رکھیں:دودھ جتنا زیادہ، خوراک ات...
11/10/2026

🐄 20 لیٹر دودھ دینے والی گائے کی مکمل خوراک گائیڈ
اگر جانور 20 لیٹر دودھ دے رہا ہے تو یاد رکھیں:
دودھ جتنا زیادہ، خوراک اتنی متوازن اور مکمل ہونی چاہیے
صرف ونڈا بڑھانے سے فائدہ نہیں ہوتا، پورا پلان ضروری ہے۔
🌾 1️⃣ ونڈا کتنا دینا چاہیے؟
اصول:
👉 ہر 2.5 لیٹر دودھ پر 1 کلو ونڈا
🔹 20 لیٹر دودھ × 1 کلو ÷ 2.5
✅ روزانہ ونڈا = 8 کلو
📌 تقسیم:
صبح: 4 کلو
شام: 4 کلو
⚠️ ایک وقت میں 5 کلو سے زیادہ ونڈا نہ دیں
🌿 2️⃣ سبز چارہ (Green Fodder)
برسیم، لوسرن، جوار، مکئی
✅ 25 سے 30 کلو روزانہ
📌 اگر سبز چارہ کم ہو:
خشک چارہ ضرور شامل کریں
🌾 3️⃣ خشک چارہ (Dry Fodder)
بھوسہ / سوکھا جوار
✅ 5 سے 7 کلو روزانہ
📌 خشک چارہ:
جگالی درست رکھتا ہے
دودھ میں فیٹ بہتر کرتا ہے
🥣 4️⃣ سائلج (اگر دستیاب ہو)
مکئی یا جوار سائلج
✅ 10 سے 15 کلو روزانہ
📌 سائلج ہو تو:
سبز چارہ تھوڑا کم کیا جا سکتا ہے
🧂 5️⃣ منرل مکسچر + نمک
منرل مکسچر: 100 گرام روزانہ
نمک: 50 گرام روزانہ
📌 فائدہ:
دودھ کی مقدار برقرار
تولیدی مسائل سے بچاؤ
کمزوری نہیں آتی
💧 6️⃣ پانی (سب سے ضروری)
صاف، تازہ پانی
✅ دن میں 3 سے 4 بار
یا
👉 24 گھنٹے پانی دستیاب ہو
📌 یاد رکھیں:
پانی کم = دودھ کم
⏰ 7️⃣ خوراک دینے کا بہترین ٹائم
صبح دودھ کے بعد
دوپہر چارہ
شام دودھ کے بعد
رات ہلکا چارہ
⚠️ .(عام غلطیاں )
❌ اچانک ونڈا بڑھا دینا
❌ منرل مکسچر نہ دینا
❌ پانی محدود کرنا
❌ صرف ونڈا پر انحصار
✅ خلاصہ (One Line)
👉 20 لیٹر دودھ کے لیے:
ونڈا: 8 کلو
سبز چارہ: 25–30 کلو
خشک چارہ: 5–7 کلو
سائلج: 10–15 کلو (اگر ہو)
منرل + نمک: لازمی
پانی: کھلا
📌 نوٹ:
یہ خوراک ایک جنرل گائیڈ ہے، ہر علاقے، نسل اور موسم کے حساب سے مقدار میں تھوڑا فرق ہو سکتا ہے۔
ڈیری گائے خرید و فروخت کو فالو کریں اور پیج کو لازمی شیئر کریں، انفارمیشن دوستو e #

MashAllah
02/10/2026

MashAllah

27/09/2026
🐄 ڈیلیوری (سوئے) کے بعد جانور کا حیوانہ بڑھانے اور دودھ کی مقدار میں اضافے کا بہترین فارمولا! 🥛اکثر دیکھا گیا ہے کہ ڈیلی...
25/09/2026

🐄 ڈیلیوری (سوئے) کے بعد جانور کا حیوانہ بڑھانے اور دودھ کی مقدار میں اضافے کا بہترین فارمولا! 🥛
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ڈیلیوری کے بعد کچھ گایوں,بکریوں اور بھینسوں کا لیوا ( #حیوانہ) چھوٹا رہ جاتا ہے اور وہ اپنی صلاحیت کے مطابق دودھ نہیں دیتیں۔
🛑 ڈیلیوری کے بعد پہلے 30 سے 40 دن جانور کی دیکھ بھال کے لیے سب سے اہم ہوتے ہیں کیونکہ اسی دوران جانور اپنے دودھ کی آخری حد ( ) تک پہنچتا ہے۔
📈جانور کا حیوانہ بڑا کرنے اور دودھ کی بھرپور پیداوار کے لیے یہ دیسی اور انگریزی طریقہ کار اپنائیں: 👇🌿
1. آزمودہ دیسی نسخہ (ہر کسان کا راز)
🥣یہ نسخہ بچہ دانی کی صفائی بھی کرتا ہے اور دودھ کے غدود کو کھول کر حیوانے کا سائز بڑھاتا ہے۔ 🌟

📌 :
🌾 : 1 کلو
🍯 #گُڑ: آدھا کلو🌿
: 50 گرام (پیس لیں)
🌱 # سونف: 50 گرام (پیس لیں)
🛢️ (یا گھی): 100 گرام

🥣 تیاری اور طریقہ استعمال:
1️⃣ سب سے پہلے دلیے کو پانی میں اچھی طرح پکا لیں۔ 🪹
2️⃣ پکنے کے بعد اس میں گڑ، زیرہ، سونف اور سرسوں کا تیل شامل کر کے مکس کر لیں۔ 🥄
3️⃣ یہ نیم گرم ملاوا جانور کو ڈیلیوری کے چوتھے یا پانچویں دن سے شروع کر کے لگاتار 7 سے 10 دن تک رات کو چارے کے بعد دیں۔

⏰⚠️ :
یہ خوراک دینے کے بعد جانور کو رات بھر پانی ہرگز نہ پینے دیں!
یہ گائے ،بھینس کی ایک دن کی خوراک ہے اور بکری کو آدھی دیں۔

🙅‍♂️💊 2. انگریزی ادویات اور سپلیمنٹس (سائنسی طریقہ) 🧪دودھ کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کے لیے جانور کے جسم کو کیلشیم اور وٹامنز کی سخت ضرورت ہوتی ہے: 📊
🧪 وٹامن ایچ (Vitamin H / Biotin):
حیوانے (Udder) کا سائز بڑھانے اور اس کے خلیات کو مضبوط کرنے کے لیے وٹامن ایچ کے سیرپ (جیسے Multistar, H-Vit یا کوئی بھی اچھا برانڈ) تجویز کردہ طریقے کے مطابق استعمال کریں۔ 🧴
🥛 مائع کیلشیم (Liquid Calcium):
دودھ کی پیداوار بڑھنے سے جسم میں کیلشیم کم ہو سکتا ہے۔ ڈیلیوری کے بعد معیاری مائع کیلشیم کا استعمال لازمی کریں۔ ⚡
🪨 (Mineral Mixture):
جانور کی روزانہ کی خوراک یا ونڈے میں اچھا منرل پاؤڈر لازمی شامل کریں۔ 🌽
🌾 3. ⚙️
🌾 جانور کو اس کے دودھ کی مقدار کے حساب سے معیاری ونڈا دیں۔
☘️ خوراک میں سبز چارے کے ساتھ ساتھ خشک چارہ (توڑی یا لوسن وغیرہ) شامل کریں۔
🪱 جانور کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی ( ) لازمی دیں تاکہ خوراک ضائع نہ ہو۔
اپنے جانوروں کا خیال رکھیں اور اپنی ڈیری فارمنگ کو منافع بخش بنائیں! 👑🐄
💬 آج کا سوال: کسان بھائیو! کیا آپ کے کسی جانور کا سوئے کے بعد #حیوانہ چھوٹا رہ گیا ہے ؟یا بچہ دینے کے بعد تین خراب ہوگئے ہیں یا دودھ نہیں #اتار رہا جانورتو آپ اس وجہ سے پریشان ہیں ؟
تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں!
ہم آپکو تسلی پوری بات سمجھائیں گے شکریہ 👇✍️

تجربہ کار بکری پالنے والے حضرات سے رہنمائی چاہیے:1. کیا تصویر میں بکری کا تھن (Udder) نارمل ہے یا اس میں کوئی مسئلہ نظر ...
19/09/2026

تجربہ کار بکری پالنے والے حضرات سے رہنمائی چاہیے:
1. کیا تصویر میں بکری کا تھن (Udder) نارمل ہے یا اس میں کوئی مسئلہ نظر آ رہا ہے؟

2. کیا دونوں طرف کے تھن کا سائز مختلف ہونا معمول کی بات ہے؟

3. کیا یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ بکری جلد بچے دینے والی ہے؟

4. تھن کو ہاتھ لگا کر کن چیزوں کو چیک کرنا چاہیے، مثلاً گرمی، سختی، درد یا گانٹھ؟

5. کیا اس حالت میں دودھ نکالنا چاہیے یا چھوڑ دینا بہتر ہے؟

6. ماسٹائٹس (تھن کی سوزش) کی کیا علامات ہوتی ہیں؟

7. اگر مسئلہ ہو تو علاج کے لیے کیا کرنا چاہیے، اور کیا ویٹرنری ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے؟

مہربانی کرکے تجربہ رکھنے والے کسان حضرات اپنی رائے اور تجربہ ضرور بتائیں۔

سب ڈویژن شادن لُنڈ — کوٹ مہوئی فیڈربجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکٹ، غریب شخص کی 5 قیمتی بکریاں کرنٹ لگنے سے ہلاکسب ڈویژن شاد...
19/09/2026

سب ڈویژن شادن لُنڈ — کوٹ مہوئی فیڈر
بجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکٹ، غریب شخص کی 5 قیمتی بکریاں کرنٹ لگنے سے ہلاک
سب ڈویژن شادن لُنڈ کے کوٹ مہوئی فیڈر کے علاقے
بستی تگانی میں مبینہ طور پر بجلی کے کھمبے میں شارٹ ہونے کے باعث محمد حنیف کھوسہ کی 5 قیمتی بکریاں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئیں۔
بکریوں کے مالک محمد حنیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں اور یہ بکریاں ہی ان کا کل سرمایہ اور ذریعۂ آمدن تھیں۔ ان کے مطابق بجلی کے کھمبے میں خرابی کے باعث ان کی جمع پونجی ضائع ہو گئی۔
محمد حنیف کھوسہ نے متعلقہ واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کے کھمبے میں خرابی کی اطلاع واپڈا حکام کو فون کے ذریعے دے دی گئی ہے اور اہلکاروں سے موقع پر پہنچ کر شارٹ کھمبے کو فوری طور پر درست کرنے کی درخواست بھی کی گئی، تاکہ مزید کسی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے، تاہم تاحال کوئی واپڈا اہلکار موقع پر نہیں پہنچا

18/09/2026

چولستانی گائے – دودھ، بچے اور مکمل حقیقت
چولستانی گائے پاکستان کی ایک مضبوط اور صحرائی نسل ہے، جو سخت گرمی، کم خوراک اور مشکل حالات میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ چولستانی گائے دودھ کم دیتی ہے، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
چولستانی گائے کتنا دودھ دے سکتی ہے؟
عام دیسی حالات میں چولستانی گائے:
6 سے 8 لیٹر دودھ روزانہ دیتی ہے
لیکن اچھی دیکھ بھال، درست خوراک اور صاف ستھرے ماحول میں:
10 سے 12 لیٹر روزانہ
کچھ اچھی لائن کی گائیں 14 لیٹر تک بھی دے دیتی ہیں
(یہ دودھ صبح و شام دونوں ٹائم ملا کر ہوتا ہے)
چولستانی گائے کتنے بچے دے سکتی ہے؟
چولستانی نسل کی سب سے بڑی خوبی اس کی ری پروڈکشن پاور ہے:
10 سے 12 بچے آرام سے دے لیتی ہے
وقت پر ہیٹ میں آتی ہے
بیماریوں کا مقابلہ بہتر کرتی ہے
بچھڑا مضبوط اور زندہ رہنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے
کن علاقوں میں پائی جاتی ہے؟
چولستانی گائے زیادہ تر ان علاقوں میں پائی جاتی ہے:
چولستان (بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر)
جنوبی پنجاب
سندھ کے گرم علاقے
بلوچستان کے کچھ حصے
یہ گائے گرم علاقوں کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔
چولستانی گائے کن لوگوں کے لیے بہتر ہے؟
نئے ڈیری فارمرز
کم بجٹ والے افراد
وہ لوگ جو کم خرچ میں جانور پالنا چاہتے ہیں
گرم علاقوں میں ڈیری کا کام کرنے والے کسان
اہم بات
چولستانی گائے ہولسٹین یا فریزن جتنا دودھ نہیں دیتی،
لیکن:
خرچہ کم
بیماریاں کم
بچے زیادہ
منافع مستحکم
اسی لیے یہ گائے لانگ ٹرم ڈیری پلان کے لیے بہترین ہے۔
ڈیری گائے خرید و فروخت کو فالو کریں اور پیج کو لازمی شیئر کریں، انفارمیشن دوستو تک لازمی پہنچائیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گائے اور بکریوں کے بارے میں بنیادی معلومات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed health & beauty business?

Share