Dr. Faizan Qaisar

Dr. Faizan Qaisar Medical Specialist | WhatsApp for Online Consult: 0332-2783455
(528)

26/05/2026

اپنی واک کو مائنڈفل بنائیں۔ مائنڈفل واک میں آپ چلتے ہوئے اپنی توجہ موجودہ لمحے پر رکھتے ہیں، خیالات کو روکنے کے بجائے صرف ان کا مشاہدہ کرتے ہیں اور بار بار اپنی توجہ سانس، قدموں اور ماحول کی طرف لاتے ہیں۔ اس عمل کو روحانی بنانے کے لیے دل میں یہ احساس رکھیں کہ “اللہ مجھے دیکھ رہا ہے”۔ یہ سوچ واک کو سکون، بیداری اور معنویت عطا کرتی ہے اور دل کو حاضر رکھتی ہے۔

26/05/2026

محض لوگوں کی واہ واہ یا منافع کمانے کے لیے کسی جانور کو اس قدر فربہ کرنا کہ وہ بیچارہ سانس بھی نہ لے سکے میری نظر میں یہ ظلم ہے آپ کیا کہتے ہیں؟؟

26/05/2026

ماشاء اللہ یہ بھی اسلام کی خوبصورتی ہے اسے بھی دنیا میں پھیلانا چاہیے

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ

26/05/2026

خوبصورتی کے علاوہ ایک خاتون میں کیا شے دیکھ کر شادی کرنی چاہیے؟

25/05/2026

ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت پانچ فیصد سے زیادہ کم ہوگئی۔ فوراً پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

25/05/2026

"بطورِ والد/والدہ، آپ کا سب سے بڑا خوف کیا ہے جو آپ کو راتوں کو سونے نہیں دیتا؟"

رکشے والے سے گفتگو ہورہی تھی کہنے لگا کہ کل چھٹی کی تھی خالہ کا انتقال ہوگیا تھا انکے جنازے میں شرکت کرنی تھی-میں نے پوچ...
25/05/2026

رکشے والے سے گفتگو ہورہی تھی کہنے لگا کہ کل چھٹی کی تھی خالہ کا انتقال ہوگیا تھا انکے جنازے میں شرکت کرنی تھی-میں نے پوچھا کیا ہوا تھا خالہ کو...
. تو کہنے لگا

خالہ سوتے ہوئے چلی گئیں انکے سر پر بس ٹینشن سوار تھی

میں نے پوچھا کیسی ٹینشن....

تو کہنے لگا انکے آٹھ بچے ہیں
دو لڑکوں کی شادی کرنی تھی
نو دن باقی ہیں اور گھر کا بندوبست نہیں ہو رہا -

میں نے پوچھا اس گھر میں کیا مسئلہ ہے جس میں وہ رہتی ہیں؟

کہنے لگا شادی کے بعد وہ جس گھر میں آئی تھیں وہاں تو انھیں ایک ہی کمرہ ملا تھا اسی کمرے میں آٹھ بچے پیدا ہوئے اور اب شادی کے قابل ہونے کے باوجود انکے لیے دوسرا کمرہ میسر نہیں

میں نے حیران ہوکر کہا کہ یار خالو کو ایک کمرہ میسر تھا تو آٹھ پیدا کردیے اسے سہولت ملتی تو جانے کیا کرتا

تب اس نے کہا کہ خالو نے بس پیدا کرکے چھوڑ دیے کبھی ان پر توجہ نہیں دی خالہ ہی نے محنت کرکے بچے بڑے کیے

یہ کہانی صرف رکشے والے کی خالہ کی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے ہر غریب گھرانے کا مسئلہ ہے جہاں دھرا دھر بچے ہیدا کرنے کے بعد انھیں وقت کے دھارے کے حوالے کردیا جاتا ہے

اور یہ بچے ساری عمر امیر آدمی سے نفرت کرتے ہیں انھیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے امیر لوگ انکا حق کھا رہے ہیں حالانکہ انکا اصل قصور وار انکا باپ ہوتا ہے مگر باپ بڑی چالاکی کے ساتھ اخلاقیات یا مذہب کی چھتری کے نیچے چھپ کر پناہ لے لیتا ہے اور ہر قسم کی بے عزتی سے محفوظ رہتا ہے

ڈاکٹر فیضان قیصر

25/05/2026

ماشاء اللہ مویشی منڈیوں میں رش دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ بھوک و افلاس کے تمام افسانے فقط فیس بک تک محدود ہیں لوگ اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے جانور خرید رہے ہیں یہ عمل معیشت کا پہیہ چلانے میں بہت مددگار ہوتا ہے

24/05/2026

آج کے دور میں سب سے پہلے شادی ضروری ہے یا کامیابی پیسہ ضروری ہے !

24/05/2026

اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو،کیا تم واقعی مرد ہو یا صرف ایک ڈرپوک انسان؟

24/05/2026

آپکے خیال میں
کیا عورت کو الگ گھر دینا مرد کا فرض ہے یا نہیں یا عورت کا یہ مطالبہ غلط ہے؟

Address

Ali Medicare Adam Town Mirpurkhas
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Faizan Qaisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Faizan Qaisar:

Share