Himayat Ullah Dostain

Himayat Ullah Dostain District Monitoring Evaluation Accountability & Learning (MEAL) Officer Malaria at Indus Hospital & Health Network Kharan

09/05/2026
خاران: عالمی یومِ ملیریا 2026 کے موقع پر، جس کا موضوع تھا “ملیریا کے خاتمے کے لیے پرعزم: اب ہم کر سکتے ہیں، اب ہمیں کرنا...
25/04/2026

خاران: عالمی یومِ ملیریا 2026 کے موقع پر، جس کا موضوع تھا “ملیریا کے خاتمے کے لیے پرعزم: اب ہم کر سکتے ہیں، اب ہمیں کرنا ہوگا”، بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ڈی ایچ او آفس، ایم سی ایچ ہال خاران میں ایک جامع سیمینار اور آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ملیریا سے بچاؤ، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوام میں شعور و آگاہی کو فروغ دینا تھا، جبکہ اس سال کے عالمی تھیم کے مطابق ملیریا کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرنا بھی پیشِ نظر تھا۔

اس موقع پر مختلف اداروں کے معزز نمائندگان نے شرکت کی اور خطاب کیا، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ساجدہ میر نوشیروانی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر مشتاق مہیم نوشیروانی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی خاران نور احمد کبدانی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور بلوچ، صدر پیرامیڈکس ایسوسی ایشن خاران کریم جان ملازئی، میل آفیسر انڈس ہسپتال حمایت دوستین، نیوٹریشن کوآرڈینیٹر اصغر بلوچ، منظور احمد ساسولی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی خاران میر دادشاہ مینگل اور دیگر افراد شامل تھے۔

تقریب کے دوران حمایت دوستین (میل آفیسر، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک) نے گزشتہ دو سال کے دوران ضلع خاران میں ملیریا کے کیسز اور بالخصوص اس بیماری کے خلاف ادارے کے کردار پر ایک جامع اور مؤثر پریزنٹیشن پیش کی۔ اس پریزنٹیشن میں ضلع بھر کی کارکردگی، ملیریا کی موجودہ صورتحال، پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کو واضح انداز میں پیش کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ساجدہ میر نوشیروانی نے اپنے خطاب میں عالمی سطح پر ملیریا کے بوجھ اور بالخصوص بلوچستان میں اس بیماری کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی تھیم ہمیں اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو مزید تیز اور مؤثر بنائیں تاکہ ملیریا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک اور بی آر ایس پی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے جس پر سنجیدگی سے قابو پانے کی اشد ضرورت ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نور احمد کبدانی نے بھی ان اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پی پی ایچ آئی کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ضلع خاران میں ملیریا سروسز کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جو اس عالمی ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور بلوچ نے بھی ملیریا سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی اور بیماری کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر کیس مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی تھیم “اب ہم کر سکتے ہیں، اب ہمیں کرنا ہوگا” کے تحت ملیریا کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے اپنی کوششیں مزید مؤثر بنائیں گے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملیریا پروگرام بی آر ایس پی، میر بادشاہ مینگل نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے آگاہی پروگرامز کے ذریعے نہ صرف عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا بلکہ ملیریا جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے

Monitoring and supporting visit at Basic Health Unit Gazi  & Rural Health Centre Jamak along with Dr Chakar Anwar Baloch...
14/12/2024

Monitoring and supporting visit at Basic Health Unit Gazi & Rural Health Centre Jamak along with Dr Chakar Anwar Baloch.

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے میونسپل کمیٹی چیئرمین میر نور الدین نوشیروانی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد...
29/11/2024

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے میونسپل کمیٹی چیئرمین میر نور الدین نوشیروانی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر چاکر انور بلوچ (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، آصف علی (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر)، اور حمایت اللہ دوستین (میل آفیسر) بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران، ڈی ایچ او نے میونسپل کمیٹی کے کونسلرز سے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

Attended Two Days , Malaria Combo Training on Case Management Organised by Common Management Unit Islamabad.
14/11/2024

Attended Two Days , Malaria Combo Training on Case Management Organised by Common Management Unit Islamabad.

Monitoring Visit at Basic Health Unit Kohpusht Rasko. District Kharan
06/11/2024

Monitoring Visit at Basic Health Unit Kohpusht Rasko. District Kharan

Malaria Monitoring Activities in Oct-24
29/10/2024

Malaria Monitoring Activities in Oct-24

🍁
28/10/2024

🍁

The Malaria Surveillance CommitteeChair: Dr. Sher Ahmed Baloch, District Health Officer (DHO)  Participants:- Dr. Mehboo...
12/10/2024

The Malaria Surveillance Committee
Chair: Dr. Sher Ahmed Baloch, District Health Officer (DHO)
Participants:
- Dr. Mehboob Baloch, Medical Superintendent, DHQ Hospital
- Dr. Chakar Anwar Baloch, Deputy District Health Officer (DDHO)
- Noor Ahmed Kubdani, District Support Manager (DSM), PPHI
- Habib Malangzi, District Program Manager (DPM), BRSP
- Himayat Ullah, Monitoring, Evaluation, Accountability, and Learning (MEAL) Officer, The Indus Hospital (TIH)
- Manzoor Sasoli, Data Management Unit (DMU) In-charge, Malaria Control Program (MCP)
- Abdul Raziq Logistics Officer, BRSP

Malaria Monitoring activities
12/10/2024

Malaria Monitoring activities

Address

Karachi
94200

Telephone

+923337961211

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himayat Ullah Dostain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share