YDA CHK

YDA CHK An initiative to work towards the betterment of conditions for patients, young doctors and staff.

Founding Members YDA CHK:
Dr. Waris Jakhrani
Dr. Adil Khatri
Dr. Shua
Dr. Ammara Osama
Dr. Urooj Un Nisa Usmani
Dr. Asfa

Today, as we celebrate our freedom, I salute each and every one of you who works tirelessly day and night to safeguard t...
13/08/2026

Today, as we celebrate our freedom, I salute each and every one of you who works tirelessly day and night to safeguard the health and well-being of our people.

May Allah bless our beloved homeland with peace, prosperity, and strength, and guide us to serve humanity with pride and dedication.

Jashn-e-Azadi Mubarak!

Dr. Waris Ali Jakhrani

President, YDA Sindh

10/08/2026

جشنِ آزادی پاکستان | سول اسپتال کراچی

ڈاکٹر رتھ کے۔ ایم۔ فاؤ سول اسپتال کراچی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

اسپتال کو سبز و سفید روشنیوں اور قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، جو وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور ملی جذبے کی خوبصورت عکاسی کر رہے ہیں۔ 🇵🇰

اس سلسلے میں 11 اگست 2026 بروز منگل، شام 6 بجے سول اسپتال کراچی کے مرکزی صحن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں:
قومی ترانہ
کیک کاٹنے کی تقریب
ملی جذبے اور قومی یکجہتی کا اظہار

ڈاکٹرز، پروفیسرز، نرسنگ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور اسپتال کے دیگر ملازمین تقریب میں شرکت کریں گے۔

آئیے، مل کر آزادی کی خوشیاں منائیں اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو تازہ کریں۔

پاکستان زندہ باد🇵🇰
میرا پاکستان، میری پہچان

10/06/2026

YDA Sindh Condemns Acid Attack on Dr. Mahnoor, Demands Security for Doctors

Karachi: President YDA Sindh Dr. Waris Ali, accompanied by General Secretary Dr. Mohsin Mengal and Senior Vice President Dr. Zeeshan Saedi, strongly condemned the recent acid attack on Dr. Mahnoor in Quetta and expressed solidarity with her and her family.

Dr. Waris Ali demanded immediate implementation of the Doctors' Security Bill and enhanced security measures in hospitals to ensure the safety of healthcare professionals. He stated that violence against doctors is unacceptable and those responsible must be brought to justice.

YDA Sindh also demanded an increase in the stipends of house officers, postgraduate trainees, and young doctors in the upcoming budget, keeping in view that inflation and the rising cost of living have placed a significant financial burden on medical professionals.

07/06/2026
پریس ریلیزخاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعہ کی شدید مذمتکراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتو...
06/06/2026

پریس ریلیز

خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

کراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک، انسانیت سوز اور مجرمانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پوری طبی برادری پر حملہ قرار دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹرز اور طبی عملے پر حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا یہ سفاکانہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین جرم ہے بلکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے طبی کارکنوں کے تحفظ پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور متاثرہ ڈاکٹر کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے کسی جدید برن سینٹر یا اعلیٰ طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ مزید مطالبہ کرتی ہے کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں اور ہسپتالوں کے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ

YDA Sindh Delegations Congratulate President YDA Sindh on Performing UmrahDelegations of young doctors from YDA Sindh ha...
30/03/2026

YDA Sindh Delegations Congratulate President YDA Sindh on Performing Umrah

Delegations of young doctors from YDA Sindh have extended heartfelt congratulations to President YDA Sindh Dr. Waris Ali on performing Umrah during the holy month of Ramadan.

The delegations shared their warm wishes and prayers, stating that this blessed journey is a moment of great spiritual significance.

May Allah accept all his prayers, grant him countless blessings and strength to serve the community.

ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے انصاف کے لیے سول اسپتال کراچی میں یومِ سیاہ منایا گیاآج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور پاکستان م...
18/03/2026

ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے انصاف کے لیے سول اسپتال کراچی میں یومِ سیاہ منایا گیا
آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے سول اسپتال کراچی میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ:
ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے
واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے
اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے
ڈاکٹرز تنظیموں نے خبردار کیا کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے
گا۔
Health & Population Welfare Department, Sindh
Dr. Azra Fazal Pechuho
CM Sindh
Sindh Information Department
TahirHussain Sangi
Dr Ruth Pfau Civil Hospital Karachi
Young Doctors Association Pakistan
YDA Punjab Official
Young Doctor's Association SINDH-Reg''
YDA Balochistan
YDA KPK
YDA Civil Hospital Karachi (Official)

پریس ریلیزینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ (YDA Sindh) اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  سندھ ( PMA Sindh) نے اپنے مشترکہ اعلام...
17/03/2026

پریس ریلیز
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ (YDA Sindh) اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ ( PMA Sindh) نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ کل سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
یہ فیصلہ سول اسپتال مٹھی، تھرپارکر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف کیا گیا، جہاں ڈاکٹر عبدالکریم مبینہ طور پر عملے کی زیادتیوں اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہوئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ:
واقعے کے کئی دن گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کوئی گرفتاری یا قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
یہ مجرمانہ غفلت اور ناانصافی ناقابلِ قبول ہے۔
تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ:
واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں۔
ذمہ داران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے گرفتاریاں کی جائیں۔
ڈاکٹرز کے لیے محفوظ اور باوقار کام کا ماحول یقینی بنایا جائے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور پی ایم اے سندھ نے واضح کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ

Health & Population Welfare Department, Sindh
CM Sindh
Sindh Information Department
Dr. Azra Fazal Pechuho
TahirHussain Sangi
YDA Punjab Official
YDA Civil Hospital Karachi (Official)
Young Doctor's Association SINDH-Reg''
YDA Balochistan
YDA KPK
Young Doctors Association Pakistan

16/03/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے سول اسپتال کراچی کو جدید طرز پر بنانے کے سندھ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سول اسپتال کراچی کے ماسٹر پلان کی منظوری صحت کے شعبے میں اہم اور مثبت پیش رفت ہے

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر وارث علی جکھرانی نے سول اسپتال کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سندھ حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سول اسپتال کے ماسٹر پلان کی منظوری صوبے کے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جس سے مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سول اسپتال کراچی کو عالمی معیار کے جدید طبی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں اسپتال کے رقبے کو دوگنا کرنا، موجودہ 2142 بستروں کے ساتھ مزید 500 بستروں کا اضافہ، جدید میڈیکل اور سرجیکل ٹاورز کی تعمیر اور عبدالستار ایدھی میڈیکل ٹاور کے قیام جیسے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نئے او پی ڈی بلاک، برنس وارڈ، جیل وارڈ، جدید مورچری اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وارث جکھرانی نے اس منصوبے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے کلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ وزیر صحت کی قیادت میں محکمہ صحت سندھ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے سیکریٹری صحت طاہر حسین سانگی اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں سول اسپتال کراچی کو جدید طبی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات میسر آئیں گی اور صحت کے شعبے میں
نمایاں بہتری آئے گی۔

Health & Population Welfare Department, Sindh
Dr. Azra Fazal Pechuho
Sindh Information Department
CM Sindh
TahirHussain Sangi
Young Doctors Association Pakistan
Young Doctor's Association SINDH-Reg''
Dr Ruth Pfau Civil Hospital Karachi
YDA Civil Hospital Karachi (Official)
YDA Punjab Official
YDA Balochistan
YDA KPK

Address

Civil Hospital
Karachi

Telephone

+923337594953

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA CHK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to YDA CHK:

Shortcuts

Share