Health Matters Media

Health Matters Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health Matters Media, Medical and health, Karachi.

Pakistan’s leading independent digital health platform — sharing trusted news, expert insights, and public health stories to inform, inspire, and connect health professionals and communities nationwide.

17/07/2026

ہمدرد یونیورسٹی کے نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی اسپتال، ناظم آباد میں جدید کارڈیک کیتھ لیب، سی ٹی اسکین اور جنرل اسپتال کی تمام سہولیات فعال کر دی گئی ہیں۔ اسپتال میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، پیس میکر، ایکو کارڈیوگرافی، اسٹریس ایکو، 24 گھنٹے ہولٹر مانیٹرنگ، سی سی یو اور دیگر جدید طبی سہولیات مریضوں کے لیے دستیاب ہیں۔

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔ مت...
13/07/2026

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔ متاثرہ بچوں کے علاج، ذمہ داروں کے احتساب اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) نے سندھ کے صحت کے نظام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غفلت، ناقص پال...
13/07/2026

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) نے سندھ کے صحت کے نظام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غفلت، ناقص پالیسیوں اور انتظامی کمزوریوں کے باعث نظامِ صحت سنگین بحران کا شکار ہے۔
پبلک ہیلتھ کی بہتری، شفاف احتساب اور فوری اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) ملک کے تقریباً 80 فیصد کینسر مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق...
08/07/2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) ملک کے تقریباً 80 فیصد کینسر مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق، کینسر کی مؤثر تشخیص و علاج، زرعی ترقی اور صاف توانائی کے فروغ میں ادارے کا کردار قومی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

03/07/2026

Health Matters

کراچی میں 6 جولائی سے ایک ہفتے کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، جس کے دوران پانچ سال تک کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 26 ہزار پولیو ورکرز اور 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار مہم میں خدمات انجام دیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ہر بچے کو لازماً پولیو کے قطرے پلوائیں اور پولیو فری پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

03/07/2026

ہیلتھ میٹرز | اہم خبر

سندھ حکومت نے تمام سرکاری ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈسپنسریوں کی منتقلی، عملے کے مستقبل اور صحت کے نظام پر ممکنہ اثرات نے محکمہ صحت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

03/07/2026

کراچی کے سول اسپتال کے الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

02/07/2026

کراچی میں صفائی نظام مزید بہتر بنانے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اہم اجلاس۔ ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن مؤثر بنانے، خراب ویسٹ بنز کی مرمت، نئی مشینری کی شمولیت، 24 گھنٹے بیک اپ ٹیموں کی تشکیل اور غفلت پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

02/07/2026

کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے، انگورہ گوٹھ میں واقع ایڈوانس ہیلتھ کلینک میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈاکٹر، عملے اور مریضوں کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اہلِ علاقہ نے پولیس سے فوری کارروائی، ملزمان کی گرفتاری اور طبی مراکز کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحت کے مراکز کا محفوظ ہونا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

29/06/2026

🔹 Health Matters | کراچی

ضلع غربی میں یومِ عاشورہ کے موقع پر عزادارانِ امام حسینؑ اور شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 16 میگا میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے۔

اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، مومن آباد اور گڈاپ ویسٹ میں قائم کیمپس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات، ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل خدمات انجام دیتی رہیں۔

انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Matters Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share