Rohani Ilaj Markaz

Call Website Contact the business

Rohani Ilaj Markaz His dedication to helping others through spiritual healing is rooted in his belief in the power of faith, prayer, and positive energy.

یہ ایک معروف علاج مرکز ہے جو اسلامی اصولوں اور تعلیمات کی بنیاد پر روحانی علاج کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اس کا خاص مقصد روحانی اور جسمانی مسائل جیسے کالا جادو جن سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے
Rohani Ilaj Markaz
remove Black magic jinn evil eye Muhammad Asmat Khan is the proud owner of Rohani Ilaj Markaz, a center dedicated to providing spiritual healing and guidance to those seeking comfort and solutions to their life challenges. With a deep understanding of spiritual practices and a passion for helping others, Muhammad Asmat Khan has created a space where individuals can find peace, healing, and clarity through prayer, spiritual counseling, and traditional healing methods. As the head of the Markaz, he is committed to offering personalized services that cater to the unique needs of each individual, whether it’s for emotional, mental, or physical well-being. With a growing reputation in the community, Muhammad Asmat Khan continues to expand his services, offering a blend of traditional and modern spiritual techniques to foster a deeper connection with the divine and achieve inner peace.

09/09/2026

سورۃ الشمس۔۔۔ قرآنِ کریم میں مسلسل قسموں کا طویل ترین تسلسل، اس کا مطلب کیا ہے ؟
‎
‎اگر کوئی شخص آپ کے پاس آئے اور کہے: "واللہ... واللہ... واللہ... میرے پاس ایک انتہائی اہم بات ہے"، تو آپ اپنے ہاتھ کا تمام کام چھوڑ کر پورے وجود کے ساتھ اس کی بات سنیں گے؛ کیونکہ بار بار قسم کھانا آنے والی بات کے عظیم ہونے کی دلیل ہے۔
‎
‎تو پھر اس ذات کے بارے میں کیا خیال ہے جو خود رب العالمین ہے؟
‎
‎سورۃ الشمس میں اللہ سبحانه وتعالیٰ نے مسلسل گیارہ قسمیں کھائی ہیں، اور یہ قرآن کریم میں مسلسل قسموں کا طویل ترین تسلسل ہے:
‎بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
‎
‎﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا ۔۔وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا (2) ۝ وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا ۝ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا ۝ وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا ۝ وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا ۝ وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا ۝ فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا﴾
‎
‎سورج اور اس کی دھوپ کی قسم، چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے آئے، دن کی قسم جب وہ (سورج کو) ظاہر کر دے، رات کی قسم جب وہ اس پر چھا جائے، آسمان کی قسم اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا، زمین کی قسم اور اس ذات کی جس نے اسے بچھایا، اور انسانی نفس کی قسم اور اس ذات کی جس نے اسے درست بنایا، پھر اس کی برائی اور اس کی پرہیزگاری کی سمجھ اس کے دل میں ڈال دی.
‎
‎ان تمام عظیم قسموں کے بعد — سورج، چاند، دن، رات، آسمان، زمین اور پھر انسانی نفس کی (جو تمام مخلوقات میں سب سے عجیب ہے) — جوابِ قسم آتا ہے، گویا پورا سامانِ کائنات خاموش کھڑا اس سچائی کا منتظر ہے:
‎
‎﴿قَدْ أَفْللاحَ مَنْ زَكَّاهَا ۝ وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا﴾
‎(بیشک کامیاب ہو گیا وہ جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیا، اور ناکام ہوا وہ جس نے اسے گناہوں میں دبا دیا۔)
‎
‎یعنی آپ کی زندگی کا سب سے بڑا منصوبہ اپنے نفس کا تزکیہ ہے۔
‎
‎اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کر ہمیں خبر دی ہے کہ انسان کی حقیقی کامیابی کا تمام تر دارومدار صرف ایک ہی بات پر ہے: کیا آپ نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا یا اسے گناہوں میں دبا دیا؟
‎
‎امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "پاکیزہ نفس وہ ہے جو اللہ کی اطاعت سے بلند ہوا، اور گندا نفس وہ ہے جسے گناہوں اور خواہشات کی دلدل میں چھپا دیا گیا ہو۔"
‎
‎اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
‎﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى ۝ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى﴾
‎(بیشک وہ کامیاب ہو گیا جس نے تزکیہ حاصل کیا، اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔)
‎
‎انسان کا سب سے خطرناک دشمن صرف شیطان ہی نہیں... بلکہ اس کا اپنا نفس بھی ہے اگر اسے بغیر تربیت کے چھوڑ دیا جائے۔ یہی نفس برائی کا حکم دیتا ہے، سستی کو پسند کرتا ہے، خواہشات کی طرف مائل ہوتا ہے، عبادات کو بھاری سمجھتا ہے، معمولی باتوں پر غصہ ہوتا ہے، حسد کرتا ہے، غیبت کرتا ہے، تکبر کرتا ہے اور باطل کی حمایت میں جھگڑتا ہے۔
‎
‎اسی لیے اسلاف اپنے نفس سے اس سے کہیں زیادہ جہاد کرتے تھے وہ اپنے دشمنوں سے کرتے تھے۔
‎
‎نفس کا تزکیہ زندگی کا مکمل عملی نظام (برنامج) ہے:
‎
‎ 1...عقیدے کا تزکیہ: شرک اور ریاکاری سے۔
‎
‎ 2...دل کا تزکیہ: حسد، تکبر اور کینے سے۔
‎
‎ 3...زبان کا تزکیہ: غیبت، چغلی، جھوٹ اور فضول باتوں سے۔
‎
‎ 4...آنکھ کا تزکیہ: اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے نگاہیں پست رکھنے کے ذریعے۔
‎
‎ 5...کان کا تزکیہ: باطل باتیں سننے سے۔
‎
‎ 6...ہاتھ کا تزکیہ: ظلم اور حرام کھانے سے۔
‎
‎ 7...مال کا تزکیہ: زکوٰۃ اور صدقہ ادا کرنے سے۔
‎
‎ 8...وقت کا تزکیہ: اطاعت اور حرام کھیل کود کو چھوڑنے کے ذریعے۔
‎
‎ 9...تعلقات کا تزکیہ: حسنِ اخلاق، درگزر اور احسان کے ذریعے۔
‎
‎اللہ کی بارگاہ میں قیامت کے دن کامیابی کا معیار دل کی سلامتی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
‎﴿يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ۝ إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ﴾
‎(جس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد، سوائے اس کے جو اللہ کے پاس سلامتی والے دل کے ساتھ آئے۔)
‎
‎اور نبی کریم ﷺ کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ تھی:
‎«اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا» (صحیح مسلم)
‎(اے اللہ! میرے نفس کو اس کی پرہیزگاری عطا فرما، اور اس کا تزکیہ کر، تو ہی بہترین تزکیہ کرنے والا ہے، تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے۔)
‎
‎اگر تمام انسانوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ ہستی رسول اللہ ﷺ روزانہ اللہ سے اپنے نفس کے تزکیے کا سوال کرتے تھے، تو پھر ہمارا کیا حال ہونا چاہیے؟!
‎
‎اے اللہ! ہمارے دلوں کو نفاق سے، ہمارے اعمال کو ریاکاری سے، ہماری زبانوں کو جھوٹ اور غیبت سے، ہماری آنکھوں کو حرام سے، ہمارے کانوں کو باطل سے پاک فرما، اور ہمارے نفوس کا تزکیہ فرما کیونکہ تو ہی ان کا بہترین تزکیہ کرنے والا ہے

Are youAre you troubled by family disputes, business setbacks, obstacles in relationships, black magic, the evil eye, je...
23/05/2026

Are youAre you troubled by family disputes, business setbacks, obstacles in relationships, black magic, the evil eye, jealousy, anxiety, frightening dreams, marital conflicts, disobedient children, or lack of blessings in life?
Guidance and spiritual treatment are provided through verses of the Holy Qur’an, authentic supplications, and Islamic spiritual methods.
📿 God willing, spiritual solutions for every lawful problem
🤝 Complete confidentiality and sincere guidance
🏡 Shariah-based treatment for domestic, business, marital, and psychological issues
📞 Online and in-person consultation available
Do not let your problems grow further. Contact today and take the first step toward a peaceful and blessed life.
03002955295

Address

Shahfaisal Colony Number 1
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rohani Ilaj Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rohani Ilaj Markaz:

Shortcuts

Share