Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert, Medical and health, FB area no 17۔ Karachi/Block D, House no 9-10, DG Khan, Karachi.

ہر انسان کا جسم اپنی شفایابی کی صلاحیت رکھتا ہے
ہمارا کام صرف اس صلاحیت کو بیدار کرنا ہے
📍 Karachi (1st to15th)
FB area no 17, Samanabad Street Gulburg
📍 DG Khan (16th to 30th)
Block D, House no 10
📞 Call to confirm availability
03336485552
03457131500

  تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ میرے چھوٹے بھائی کا ہے جسکی عمر 24 سال ہے۔ ہو سکتا ہے ہاتھ کو دیکھتے ہوئے آپ کے ذہن میں سن...
11/08/2026



تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ میرے چھوٹے بھائی کا ہے جسکی عمر 24 سال ہے۔ ہو سکتا ہے ہاتھ کو دیکھتے ہوئے آپ کے ذہن میں سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ آ رہا ہو
"یہ ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی پر پڑتا ہے تو آدمی اٹھتا نہیں ، اٹھ جاتا ہے۔"
مگر حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے ۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ امی نے آواز دی ۔۔۔ " تمھارے بھائی کو چکر آ رہے ہیں ، آ کر کوئی دوائی دے دو ۔"
میں بھی فوراً آن پہنچا کہ جوان جہان بھائی ہے ، صحت بھی اچھی ہے (ماشاءاللہ) پھر یہ چکر کاہے کو ؟؟؟
پوچھنے پر معلوم پڑا کہ بھائی صاحب کو نہاتے دوران ہاتھ پر کیل لگی ہے اور ہاتھ پر نظر آنے والے چھوٹے سے زخم سے ہلکا ہلکا خون رس رہا ہے۔ جسے موصوف کاٹن سے مسلسل صاف کر رہے تھے اور کمزوری اور سر چکر محسوس کر رہے تھے ۔ بھائی نے مزید انکشاف کیا کہ
"کچھ عرصہ پہلے روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور بازو پر چند خراشیں آ گئیں تھیں ۔ جب تک ان سے خون رستا رہا تب بھی مجھے سر چکر محسوس ہوتے رہے تھے ۔"
میں نے قدرے ناراضگی سے کہا ۔۔
"اور کھاؤ ، پیزے ، برگر اور چکن شوارمے۔۔ بظاہر تو صحت اچھی ہے مگر اندر سے اتنی ٹُھس کہ دو بوندیں خون نکلنا برداشت نہیں ہو رہا ۔۔"
پھر میں نے بھائی کو ہومیوپیتھک میڈیسن کی ایک خوراک دی ۔ جس سے سیکنڈوں میں اسکے چکر ختم ہو گئے ۔
کیس دلچسپ لگا تو شئیرنگ کی غرض سے بھائی سے ہاتھ کی تصویر بنوانے کا کہا ۔۔
اس نے ہاتھ آگے کیا اور اکڑ کر ڈائیلاگ مارا ۔۔
"یہ مزدور کا ہاتھ ہے کاتیا ۔ لوہا پگھلا کر اسکا آکار بدل دیتا ہے"
اور لمحہ بھر پہلے اسکی حالت سوچ کر، میرے منہ سے بے اختیار قہقہہ بلند ہوا ۔۔😂
(آپ بتائیں ۔۔ اس علامت پر کونسی دوا دی ہو گی ؟؟ اس بہانے تھوڑی نالج شئیرنگ بھی ہو جائے گی)

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

 آپ نے لیکسیس کے باتونی ہونے کا تو سنا ہو گا ۔ ذرا سوچیں ۔۔ اگر یہی لیکسیس لکھنا شروع کر دے؟؟؟مجھے ایک ڈاکٹر صاحبہ نے کس...
02/08/2026



آپ نے لیکسیس کے باتونی ہونے کا تو سنا ہو گا ۔
ذرا سوچیں ۔۔ اگر یہی لیکسیس لکھنا شروع کر دے؟؟؟
مجھے ایک ڈاکٹر صاحبہ نے کسی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی پوسٹ سینڈ کی کہ ذرا اس پر تبصرہ فرما دیں ۔۔
پہلے تو پوسٹ کی لمبائی دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ پھر محترم کے پیج پر تھوڑی نظر دوڑائی تو معاملہ ہی سلجھ گیا ۔ لمبی اور irrelevant گفتگو لیکسیس مزاج لوگوں کی مجبوری ہوتی ہے ۔ جسطرح باتیں کرتے کرتے پٹڑی سے اتر جاتے ہیں اسی طرح لکھتے لکھتے بھی اِدھر اُدھر کی ہانک دیتے ہیں ۔ یہ کبھی بھی اپنے محسن کا کھل کر تذکرہ یا تعریف نہیں کریں گے ۔ خود پر تنقید تو چُنی سی بھی برداشت نہیں کرتے ۔ اگر انہیں پتہ چل جائے کہ فلاں بندے نے ان پر تنقید کی ہے تو پھر وہ اپنی خیر منائے ۔🫣
ڈاکٹر جارج لکھتا ہے کہ سلفر مزاج لوگ بہترین ہومیوپیتھ ہوتے ہیں ۔ مگر میں نے لائیکو اور لیکسیس مزاج لوگوں کو زیادہ بہتر ہومیوپیتھ پایا ہے۔۔ کیونکہ انکا مزاج تنقیدی ہوتا ہے۔ باریک نقطے پکڑنا انکے مزاج میں شامل ہوتا ہے ۔۔ ہر وقت دوسروں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں ۔۔
بعض لیکسیس مزاج لوگوں کی اناپرستی ایسی ہوتی ہے کہ ایک قابل اور منجھا ہوا ہومیوپیتھ بھی بھول کر پلاٹینا دے بیٹھے ۔۔
سچ پوچھیں تو لیکسیس آجکل کے معاشرتی رویوں اور رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے صف اول کی دوا ہے۔۔
آپ لوگ اسے باریک بینی سے پڑھیں اور اپنی روزمرہ پریکٹس میں لازمی استعمال کیا کریں ۔
شکریہ

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

آجکل فائزر کپمنی میں کام کرنے والے ورکر کے حوالے سے یہ پوسٹ گردش کر رہی ہے ۔ آپکے نزدیک اس پوسٹ میں کس حد تک سچائی ہے؟  ...
31/07/2026

آجکل فائزر کپمنی میں کام کرنے والے ورکر کے حوالے سے یہ پوسٹ گردش کر رہی ہے ۔ آپکے نزدیک اس پوسٹ میں کس حد تک سچائی ہے؟




16/07/2026



بزرگ کہتے ہیں کہ
سنو سب کی مگر کرو اپنی ۔
بزرگوں کے اس فرمان پر عمل کرنے والے عموماً 'سلیشیا' ہوتے ہیں ۔
کیونکہ سلیشیا کا مرکزی نکتہ بھی یہی ہے کہ یہ لوگ دوسروں سے اختلاف رائے نہیں کرتے ۔ ہاں میں ہاں ملاتے ہیں مگر کرتے وہی ہیں جو انکا جی چاہتا ہے۔۔😜



Our elders often say:

“Listen to everyone, but do what you think is right.”

Those who truly live by this saying are often Silicea personalities.

Because this is also the central theme of Silicea: they generally do not openly disagree with others. They may nod along and say, “Yes, you’re right…”

But in the end, they do exactly what they themselves want to do.😜

by Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

  فرض کریں آپ کے سامنے بے خوابی (Insomnia) کے چار مریض ہیں۔ایک کا constitute Sulphur ہے، دوسرے کا Nux vomica، تیسرے کا P...
09/07/2026



فرض کریں آپ کے سامنے بے خوابی (Insomnia) کے چار مریض ہیں۔
ایک کا constitute Sulphur ہے، دوسرے کا Nux vomica، تیسرے کا Phosphorus اور چوتھے کا Platina ہے۔
اگر classical homeopathy کے اصول "Like Cures Like" کے مطابق علاج کیا جائے تو چاروں کے لیے دوا مختلف ہوگی، کیونکہ مرض ایک ہو سکتا ہے، مگر مریض ایک جیسے نہیں ہوتے۔
اب فرض کریں معالج نسبتاً آسان راستہ اختیار کرتا ہے اور چاروں کو Passiflora یا Valeriana Q دے دیتا ہے۔
اب کیا ہو گا ؟
ممکن ہے چاروں کو کسی نہ کسی حد تک نیند آ جائے، ذہنی سکون بھی محسوس ہو، کیونکہ یہ ادویات نیند اور اعصابی تناؤ پر عمومی اثر رکھتی ہیں۔
لیکن کلاسیکل ہومیوپیتھی کے نقطۂ نظر سے اسے constitutional cure نہیں کہا جائے گا، کیونکہ علاج مرض کا نہیں بلکہ مریض کی انفرادی کیفیت کا ہونا چاہیے۔
میرے نزدیک یہی فرق constitutional remedy اور mother tinctures/low potencies کے استعمال میں سمجھنا چاہیے۔
اگر تشبیہ دینی ہو تو یوں کہہ سکتے ہیں۔
Constitutional remedy نشانے پر لگنے والی گولی کی مانند ہے۔ ایک درست ضرب، مگر عین ہدف پر۔
جبکہ mother tinctures یا بعض low potencies نسبتاً وسیع دائرے میں اثر انداز ہونے والی حکمتِ عملی کی مانند ہیں۔ فائدہ تو پہنچا سکتی ہیں، مگر وہ انفرادی مطابقت (Simillimum) کا نعم البدل نہیں بن جاتیں۔
اردو کی ایک کہاوت ذہن میں آ رہی ہے۔
"سو سنار کی، ایک لوہار کی۔"
اب آپ بتائیں سنار بننا چاہتے ہیں یا لوہار ؟؟؟

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

  سٹافی سیگریا اور نیٹرم میور دونوں ہی محبت میں ناکامی کا دکھ سینے لے کر تڑپنے کی اہم ترین ادویات ہیں ۔ مگر دونوں میں  ت...
05/07/2026



سٹافی سیگریا اور نیٹرم میور دونوں ہی محبت میں ناکامی کا دکھ سینے لے کر تڑپنے کی اہم ترین ادویات ہیں ۔ مگر دونوں میں تفریق کرنے کے لیے ایک زبردست علامت ہے۔
نیٹرم میور محبت میں ناکامی کے بعد دوبارہ بہت مشکل سے بھروسہ کرتا ہے جبکہ سٹافی سابقہ غلطیاں اور بے وفائی بھول بھال کر پھر سے مانوس ہو جاتا ہے اور ایسا وہ بار بار کر سکتا ہے۔
گویا سٹافی کی مثال اس سردار کی سی ہے جو راستے میں پڑے کیلے کے چھلکے کو دور سے دیکھ کر کہتا ہے۔۔
"او میرے ربا! اج مینوں فیر پھسلنا پئے گا"🥴

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

02/07/2026



میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے حق میں زیادہ اس لیے بھی نہیں ہوں کہ وہ مشین ہے۔ نہ اسکے جذبات و احساسات ہماری طرح ہیں اور نہ ہی عقل و شعور انسانوں جیسا ۔ آپ اسے کسی بھی موضوع پر لکھنے کا بولیں تو اس نے بطورِ مشین تعمیل ہی کرنی ہے۔

ایک محترم ڈاکٹر صاحب کی پوسٹ نظر سے گزری ۔ جسکا عنوان تھا "امام حسین ہومیوپیتھی کے آئینے میں" معاذ اللہ ۔
جسمیں ڈاکٹر موصوف امام حسین کی شخصیت اور واقعہ کربلا پر ہومیوپیتھی کے اصولوں کے تناظر میں تجزیہ فرما رہے تھے ۔ امام حسین کی Vital Force کو ہومیوپیتھک دوا 'آرنیکا' سے تشبیہ دے رہے تھے ۔ یزید کے ظلم و جبر اور امام علیہ السلام کی قربانی کو ہومیوپیتھک اصولlike cure like کی مانند بیان کر رہے تھے۔
امام کی جنگ کو معاشرے میں پھیلی تمام برائیوں کے خلاف ہومیوپیتھک اصول Totality of Symptoms کے تحت پرکھ رہے تھے ۔
کربلا کی جنگ میں 72 شہداء کو ہومیوپیتھک اصول Minimum dose سے ملا رہے تھے اور امام کی شخصیت کے اثرات کو ہومیوپیتھک اصول potentisation ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے ۔
یزید کی شخصیت کو miasm قرار دے کر امام حسین کی شخصیت کو Healing crisis کہہ رہے تھے ۔
کیونکہ امام نے اپنے کسی ساتھی کو لڑنے کے لیے مجبور نہیں کیا تو یہ ڈاکٹر صاحب کے نزدیک ہومیوپیتھک اصول non suppression کی مثل ہے ۔۔

قصہ مختصر ، میرا تو دماغ گھوم گیا ۔ اگر آپکا بھی گھوما ہے تو ضرور بتائیے گا ۔۔🤦

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

  میرا خیال ہے کہ شاید ہی کوئی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسا ہو جس نے اپنے کیریئر کے آغاز میں مخالفت کا سامنا نہ کیا ہو اور دلچس...
30/06/2026



میرا خیال ہے کہ شاید ہی کوئی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسا ہو جس نے اپنے کیریئر کے آغاز میں مخالفت کا سامنا نہ کیا ہو اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مخالفت صرف معاشرے سے نہیں آتی، بلکہ اکثر اس کی ابتدا اپنے گھر اور خاندان سے ہوتی ہے۔
"یہ ہومیوپیتھی بھی کوئی علاج ہے؟
"اصل علاج تو فلاں ڈاکٹر کے پاس ہے۔
تقریباً ہر ہومیوپیتھ نے یہ جملے کسی نہ کسی مرحلے پر ضرور سنے ہوں گے۔
پھر یہی کیفیت مریض کے ساتھ بھی پیش آتی ہے۔ مریض خود تو بہتر ہونے لگتا ہے، لیکن اسے بھی اپنے گھر اور فیملی کی طرف سے pressurise کیا جاتا ہے کہ ہومیوپیتھک علاج چھوڑ کر فلاں فلاں علاج کرا لو ۔ حتیٰ کہ وہ تندرست ہو کر ہومیوپیتھی کی افادیت کا قائل ہو جاتا ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی فیملی میں سے کسی کا ہومیوپیتھک علاج کروائے مگر تب بھی وہی پریشر اسکا مقدر ہوتا ہے۔۔
میرا ایک مریض جو خود ہومیوپیتھی کے نتائج کا قائل ہو چکا تھا، ایک دن اپنی اہلیہ کو میرے کلینک پر لایا ۔ کہنے لگا
"ڈاکٹر صاحب! میری بیوی کی طبیعت اکثر خراب ہو جاتی ہے۔ بڑی مشکل سے اسے قائل کر کے آپکے پاس لایا ہوں کہ ایک دفعہ میرے کہنے پر دوائی لے لو، پھر بیشک مت لینا"
میں نے مسکرا کر اسکی بیوی سے مسئلہ پوچھا تو کہنے لگی،
"میرے سر میں اکثر درد پڑ جاتا ہے۔ کندھے بھاری ہو جاتے ہیں ۔دم گھٹنے لگتا ہے اور جسم ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔ ابھی بھی یہی کیفیت ہے "
علامات سے ہی Low Blood Pressure کا اندازہ ہو گیا تھا، مگر تصدیق کے لیے بلڈ پریشر چیک کیا تو واقعی لو تھا ۔
میں نے Carbo vegetabilis کی چند خوراکیں دیں۔
چند دنوں بعد اسکا شوہر ملا تو میں نے مریضہ کی خیریت دریافت کی ۔ ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ گھر جا کر پہلی ہی خوراک سے بیگم کی طبیعت سنبھل گئی مگر اس دوران میری ساس صاحبہ اپنی بیٹی کا مسلسل سر دباتی رہیں اور برابر دم بھی کرتی رہی تو بیگم کے بقول
"امی کے دم کا بھی خاص اثر ہے"🥴
میں نے بھی مسکرا کر بات ختم کر دی ۔ مگر چند دنوں بعد وہی والدہ صاحبہ اپنے گھنٹوں کے درد کے علاج کے سلسلے میں میرے سامنے موجود تھی ۔
اسی لیے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہومیوپیتھی کی سب سے مؤثر تشہیر اشتہار نہیں، بلکہ ایک کامیاب مریض ہے۔ آپ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے محنت کریں گے تو مخالفت خودبخود دم توڑ دے گی۔
سلامتی

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

  جہاں آپ نے خشکی ، پیاس ، قبض ، حرکت سے تکلیف کا بڑھنا اور دبانے سے آرام یاد کر رکھا ہے وہاں ان کا گوشت خور ہونا بھی ذہ...
28/06/2026



جہاں آپ نے خشکی ، پیاس ، قبض ، حرکت سے تکلیف کا بڑھنا اور دبانے سے آرام یاد کر رکھا ہے وہاں ان کا گوشت خور ہونا بھی ذہن نشین لیں اور مریضوں کو ٹِکا کر 'برائی اونیا' تجویز کریں ۔۔

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

  مدرٹنکچرز اور چھوٹی طاقتوں میں اصل دوا کے ذرات یا مالیکیولز موجود ہوتے ہیں جبکہ 30 یا اس سے بلند طاقت میں دوا کی غیر م...
24/06/2026



مدرٹنکچرز اور چھوٹی طاقتوں میں اصل دوا کے ذرات یا مالیکیولز موجود ہوتے ہیں جبکہ 30 یا اس سے بلند طاقت میں دوا کی غیر مادی طاقت/ ڈائنامک فورس متحرک ہو جاتی ہے ۔
پھر دونوں کا اثر ایک جیسا کیسے ؟

Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert

Address

FB Area No 17۔ Karachi/Block D, House No 9-10, DG Khan
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Athar Abbas - Homeopathic Expert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share