19/08/2026
عوامی آگاہی پیغام: ٹائیفائیڈ بخار
ٹائیفائیڈ (Enteric Fever) بچوں اور بڑوں میں ایک اہم بیکٹیریا کی بیماری ہے، جو عموماً آلودہ پانی اور غیر محفوظ خوراک کے ذریعے پھیلتی ہے۔
⚠️ اہم علامات
مسلسل یا کئی دن رہنے والا بخار
سر درد اور کمزوری
بھوک میں کمی
پیٹ میں درد
متلی یا قے
قبض یا دست
بعض بچوں میں جگر یا تلی کا بڑھ جانا
🩺 تشخیص
مسلسل بخار کی صورت میں بچے کا معائنہ ضروری ہے۔ Blood Culture ٹائیفائیڈ کی تشخیص کے لیے اہم ٹیسٹ ہے۔ صرف Widal test کی بنیاد پر ٹائیفائیڈ کی تشخیص اور اینٹی بائیوٹک شروع کرنا مناسب نہیں۔
💊 علاج
ٹائیفائیڈ کا علاج مناسب اینٹی بائیوٹک سے کیا جاتا ہے، لیکن پاکستان میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت (Antibiotic Resistance) ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کے مشورے اور، جہاں ممکن ہو، Culture & Sensitivity کے مطابق دوا استعمال کریں۔
❌ خود سے اینٹی بائیوٹک شروع نہ کریں اور نہ ہی علاج ادھورا چھوڑیں۔
🛡️ بچاؤ
✅ صاف اور محفوظ پانی استعمال کریں
✅ کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں
✅ کھانے سے پہلے اور واش روم کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں
✅ کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں
✅ بچوں کی ویکسینیشن مکمل کروائیں
✅ مشتبہ علامات کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں
بچوں میں مسلسل بخار کو معمولی نہ سمجھیں۔ بروقت تشخیص اور مناسب علاج پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ساجد الرحمان
District Children Specialist
📞 03459663760