22/07/2026
سدا نہ رہندی جوانی، سدا نہ باغاں بلبل بولے۔
سلمان خان کی حالیہ تصویر جب سے وائرل ہوئی ہے، ان کے لاکھوں مداحوں میں ایک عجیب سی اداسی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن شاید یہ تصویر صرف سلمان خان کی نہیں، ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے۔ بچپن، لڑکپن، جوانی اور پھر بڑھاپا... زندگی کا ہر موسم خوبصورت ہے، مگر کوئی بھی موسم ہمیشہ نہیں رہتی دھرمیندر کی ایک بات دل کو چھو جاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں: "زندگی برف کے ایک گالے کی طرح ہے۔" اسے ہتھیلی پر رکھیں تو اس کی ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، مٹھی بند کریں تو لگتا ہے کہ یہ ہمیشہ ساتھ رہے گا، مگر چند لمحوں بعد مٹھی کھولیں تو وہ پگھل کر پانی بن چکا ہوتا ہے۔ بس زندگی بھی ایسی ہی ہے، لمحہ بہ لمحہ ہاتھوں سے پھسلتی جاتی ہے۔اسلیے نہ جوانی پر غرور کرنا چاہیے، نہ حسن پر، نہ طاقت پر۔ اصل خوبصورتی یہ ہے کہ انسان اپنی عمر کے ہر مرحلے کو وقار، شکر اور مسکراہٹ کے ساتھ جینا سیکھ لے۔ وقت سب کے چہروں پر اپنی تحریر ضرور لکھتا ہے، مگر کردار اور اخلاق وہ چیزیں ہیں جو وقت کے ساتھ بھی روشن رہتی ہیں۔