Dr Talha Shabbir

Dr Talha Shabbir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Talha Shabbir, Medical and health, Khanewal.

2 سال شادی ہوئے گزر گئے لیکن کوئی خوشخبری نہیں؟آج آپ کے ساتھ ایک کلینکل کیس شیئر کر رہا ہوں جو یقیناً بہت سی خواتین کے ل...
03/05/2026

2 سال شادی ہوئے گزر گئے لیکن کوئی خوشخبری نہیں؟

آج آپ کے ساتھ ایک کلینکل کیس شیئر کر رہا ہوں جو یقیناً بہت سی خواتین کے لیے امید کا پیغام ہے۔
میرے کلینک میں ایک 25 سالہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ تشریف لائیں جن کی شادی کو تقریباً 2 سال ہو چکے تھے مگر وہ حاملہ نہیں ہو پا رہی تھیں۔ الٹراساؤنڈ چیک اپ میں ان کے right o***y میں 4.0 × 3.8 cm کا cyst (بچہ دانی کے ساتھ پانی کی تھیلی) موجود تھی۔ اس کے ساتھ انہیں پیٹ کے نچلے حصے میں درد، کمر درد، ماہواری کا بے قاعدہ ہونا، موڈ میں چڑچڑاپن، جسم میں سستی اور تھکن، کبھی زیادہ bleeding اور کبھی کم، پیٹ میں بھاری پن اور لیکوریا کے مسائل کا سامنا تھا.
مریضہ کی مجموعی علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے case کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج شروع کیا، اور صرف 3 ہفتوں کے اندر cyst مکمل طور پر ختم ہو گیا، وہ بھی بغیر کسی آپریشن کے۔
اللہ کا کرم دیکھیں کہ علاج مکمل ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد وہ خاتون حاملہ بھی ہو گئیں.
یہ کیس ان تمام خواتین کے لیے ایک امید ہے جو ہارمونل مسائل، ovarian cyst یا infertility کا سامنا کر رہی ہیں۔
صحیح diagnosis اور بروقت علاج سے شفا ممکن ہے۔
اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی اس طرح کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے تو وقت ضائع نہ کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں.

ڈاکٹر طلحہ شبیر
BHMS, DHMS, RHMP, RPHT, BS CP, FTJ.
📞 03047245738

05/04/2026
27/01/2026

(Bronchiolitis)

برونکائیولائٹس ایک عام سانس کی بیماری ہے جو زیادہ تر نوزائیدہ اور دو سال سے کم عمر بچوں میں ہوتی ہے۔ اس میں پھیپھڑوں کی باریک نالیوں (bronchioles) میں سوزش اور سوجن ہو جاتی ہے، جس سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔

وجہ:
• زیادہ تر یہ بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، خاص طور پر
RSV (Respiratory Syncytial Virus)

علامات:
• نزلہ، زکام
• کھانسی
• تیز یا مشکل سانس
• سانس لیتے وقت سیٹی جیسی آواز
• بخار (کبھی کبھار)
• دودھ یا خوراک کم پینا
• شدید صورت میں ہونٹ یا ناخن نیلے پڑ جانا

علاج:
• زیادہ تر کیسز میں گھر پر نگہداشت کافی ہوتی ہے
• بچے کو آرام دیں
• زیادہ سیال چیزیں پلائیں
• ناک کی صفائی (سالین ڈراپس سے)
• اینٹی بایوٹک عام طور پر فائدہ مند نہیں ہوتی کیونکہ یہ وائرل بیماری ہے

ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں اگر:
• سانس بہت تیز یا مشکل ہو
• بچہ دودھ نہ پی رہا ہو
• بچہ بہت زیادہ سست یا بے جان لگے
• نیلاہٹ ظاہر ہونے لگے

ڈاکٹر طلحہ شبیر
بی ایچ ایم ایس، ڈی ایچ ایم ایس
آر ایچ ایم پی، آر پی ایچ ٹی
بی ایس کلینکل سائیکالوجی، ایف ٹی جے

12/12/2025

📌 ہونٹوں کا نیلا ہونا – دل کی بیماری کی خطرناک علامت ہے.
اگر بچے کے ہونٹ، زبان یا انگلیاں نیلی دکھائی دیں تو اسے نظرانداز نہ کریں۔
یہ اکثر پیدائشی دل کی بیماری (Congenital Heart Disease) کی نشانی ہوتی ہے۔

اس کی علامات:
دودھ پیتے وقت جلدی تھک جانا
تیز سانسیں
وزن نہ بڑھنا
رونے یا سردی میں نیلاہٹ بڑھ جانا
آکسیجن لیول (SpO₂) مسلسل کم رہنا

اگر آپ اپنے بچے میں ان میں سے کسی بھی علامت کو نوٹ کریں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں.

ڈاکٹر طلحہ شبیر
بی ایچ ایم ایس
ڈی ایچ ایم ایس
آر ایچ ایم پی
آر پی ایچ ٹی
بی ایس کلینکل سائیکالوجی
ایف ٹی جے

Address

Khanewal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Talha Shabbir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share